وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون  پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی شاندار پیش رفت کو مثبت انداز میں سراہا اور دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ فلاح و بہبود کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے پر زور دیا۔

عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے وزیر اعظم نریندر مودی کو  ہندوستان کی تاریخ کے دوسرے طویل ترین مدت تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم کا اعزاز حاصل کرنے  پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دپیش کی اور ملک کی خدمت میں ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے عزت مآب کا اُن کی نیک تمناؤں اور ہندوستان کے عوام کے لیے ظاہر کیے گئے محبت بھرے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM-KISAN crosses ₹4.27 lakh crore disbursal, over 9.35 crore farmers benefit

Media Coverage

PM-KISAN crosses ₹4.27 lakh crore disbursal, over 9.35 crore farmers benefit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 مارچ 2026
March 25, 2026

PM Modi’s Blueprint for a Stronger India: Empowerment, Infrastructure & Economic Resilience in Action