عزت مآب، وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک،

دونوں ممالک کے مندوبین

میڈیا کےساتھیو،

نمسکار

وارسا جیسے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال،شاندارضیافت اور دوستانہ الفاظ  کے لئے میں وزیراعظم ٹسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ طویل عرصے سے بھارت کے اچھے دوست رہے ہیں۔ بھارت اور پولینڈ کی دوستی کو مضبوط کرنے میں  آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔

دوستو،

بھارت اور پولینڈ کے تعلقات میں آج کا دن خاص اہمیت کا حامل ہے۔ آج پینتالیس سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے پولینڈ کا دورہ کیا ہے۔ مجھے یہ خوش قسمتی میری تیسری مدت کار کے آغاز میں ملی ہے۔ اس موقع پر میں پولینڈ کی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 2022 میں یوکرین تنازعہ میں پھنسے بھارتی طلباء کو نکالنے میں آپ نے جو فراخدلی دکھائی اسے ہم بھارتی کبھی  فراموش نہیں کر سکتے۔

دوستو،

اس سال ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم نے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت اور پولینڈ کے تعلقات جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ آج ہم نے تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کے لیے کئی اقدامات کی نشاندہی کی ہے۔ دو جمہوری ممالک کی حیثیت سے ہماری پارلیمنٹ  کے درمیان تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ اقتصادی تعاون کی ایک جامع شکل فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کو جوڑنے کے لیے کام کیا جائے گا۔ پولینڈ خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں عالمی رہنماؤں میں شامل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پولینڈ کی کمپنیاں بھارت میں بنائے جانے والے میگا فوڈ پارکس میں شامل ہوں۔ بھارت میں تیزی سے شہر کاری ہو رہی ہے جس سے پانی کی صفائی، ٹھوس کچرے کے انتظام، شہری بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں ہمارے لئے تعاون کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ صاف ستھری کوئلہ ٹیکنالوجی، گرین ہائیڈروجن، قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت بھی ہماری مشترکہ ترجیح کے امور ہیں۔ ہم پولینڈ کی کمپنیوں کو میک ان انڈیا اورمیک فار دی ورلڈ پہل میں شامل ہونے  کی دعوت دیتے ہیں۔ بھارت نے مالیاتی ٹکنالوجی،دواسازی، خلا جیسے شعبوں میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمیں ان شعبوں میں اپنے تجربات پولینڈ کے ساتھ مشترک کرنے میں خوشی ہوگی۔ دفاع کے شعبے میں ہمارا قریبی تعاون ہمارے گہرے باہمی اعتماد کی عکاس ہے۔ اس شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا۔ جدت طرازی اورصلاحیت ہمارے دونوں ملکوں کی نوجوانوں کی طاقت کی پہچان ہیں۔ ہنر مند افرادی قوت کی بھلائی کےلئے، ہنر مندورکروں کی بہبودکے لئے اورموبیلیٹی کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان ایک سماجی تحفظ کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

دوستو،

بھارت اور پولینڈ بھی بین الاقوامی سطح پر قریبی تال میل کے ساتھ  آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ دہشت گردی ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انسانیت پر یقین رکھنے والے بھارت اور پولینڈ جیسے ممالک کے ساتھ اس طرح کا مزید تعاون ضروری ہے۔ اسی طرح آب و ہوا کی تبدیلی ہمارے لیے مشترکہ ترجیح کا معاملہ ہے۔ ہم دونوں اپنی صلاحیتوں کو یکجا کرکے ایک سرسبزو شاداب مستقبل کے لیے کام کریں گے۔ پولینڈ جنوری 2025 میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کے تعاون سے بھارت اور یورپی یونین کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

دوستو،

یوکرین اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات ہم سب کے لیے گہری تشویش کا باعث ہیں۔ بھارت کا پختہ یقین ہے کہ میدان جنگ میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ کسی بھی بحران میں معصوم جانوں کا ضیاع پوری انسانیت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ہم امن اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے لیے بھارت اپنے دوست ممالک کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

دوستو،

پولینڈ میں بھارتی علوم اور سنسکرت کی بہت پرانی اور بھرپور روایت  رہی ہے۔ بھارتی ثقافت اور زبانوں میں ہماری گہری دلچسپی نے ہمارے تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی۔ میں نے کل عوام سے عوام کے گہرے تعلقات کی ایک واضح اور زندہ مثال دیکھی۔ مجھے بھارتی قطبوں کے ‘‘دوبرے مہاراجہ’’ اور کولہاپور کے مہاراجہ کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگاری عمارتوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج بھی پولینڈ کے لوگ ان کی انسان دوستی اور فیاضی کا احترام کرتے ہیں۔ان کی یادگارکو لافانی کرنے کےلئے ہم  بھارت اور پولینڈ کے درمیان  جام صاحب آف نوا نگر یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام  کے ذریعہ ہر سال پولینڈ سے 20 نوجوانوں کو بھارت کے دورے پر لے جایا جائے گا۔

دوستو،

میں ایک بار پھر وزیراعظم ٹسک اور ان کی دوستی کےلئے تشکر کااظہار کرتا ہوں اور اپنے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔

 

 

 

 

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IndiaAI Mission-backed startup Avataar launches indigenous video AI model

Media Coverage

IndiaAI Mission-backed startup Avataar launches indigenous video AI model
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi highlights youth-led development and India's thriving innovation ecosystem
June 13, 2026
PM emphasizes the remarkable contributions of Yuva Shakti across diverse sectors and their growing impact on the global stage

Prime Minister Shri Narendra Modi today stated that the Government is strongly working towards youth-led development. He noted that one of the defining features of the last 12 years has been the confidence with which India’s youth have pursued their aspirations.

Shri Modi highlighted that through initiatives such as Startup India, Digital India, Skill India, and Atal Innovation Mission, an ecosystem has emerged that encourages innovation, entrepreneurship, and enterprise. The Prime Minister pointed out that today, India is among the world’s leading StartUp destinations and many of these success stories are being scripted by our Yuva Shakti, and that too from smaller towns and villages.

The Prime Minister observed that India’s youth are making their mark across various sectors, from science and technology to manufacturing, space, semiconductors, and drones. He expressed that it is heartening to see young Indians contributing to areas that will shape the future of the nation and the world.
Shri Modi emphasized that our youth have also brought immense glory to the nation in the field of sports, consistently enhancing national pride in numerous international competitions. He further stated that a stronger sporting ecosystem, better infrastructure, and greater support for athletes are creating new opportunities for young talent and encouraging them to pursue sports.

In a series of posts on X, the Prime Minister shared:

"The NDA Government is one that is strongly working towards youth-led development. One of the defining features of the last 12 years has been the confidence with which India’s youth have pursued their aspirations.

Through initiatives such as Startup India, Digital India, Skill India and Atal Innovation Mission, an ecosystem has emerged that encourages innovation, entrepreneurship and enterprise.

Today, India is among the world’s leading StartUp destinations and many of these success stories are being scripted by our Yuva Shakti and that too from smaller towns and villages.

#12YearsOfYuvaShakti”

“India’s youth are making their mark across various sectors, from science and technology to manufacturing, space, semiconductors and drones. It is heartening to see young Indians contributing to areas that will shape the future of our nation and the world.

Our youth have also brought immense glory to the nation in the field of sports. In numerous international competitions, young Indian athletes have consistently enhanced national pride.
At the same time, a stronger sporting ecosystem, better infrastructure and greater support for athletes are creating new opportunities for young talent and encouraging them to pursue sports.

#12YearsOfYuvaShakti"