عالی جناب، صدر محترم،

دونوں ممالک کے وفود،

میڈیا کے ساتھیوں،

نمسکار!

مَبُو ہائے!

سب سے پہلے، میں صدر محترم اور ان کے وفد کا بھارت میں دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس سال بھارت اور فلپائن اپنے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اور اس پس منظر میں ان کا یہ دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ہمارے سفارتی تعلقات اگرچہ نسبتاً نئے ہیں، لیکن ہماری تہذیبوں کے روابط قدیم زمانے سے ہیں۔ فلپائن کی رامائن – ‘‘مہاراڈیا لوانا’’ – ہمارے صدیوں پرانے ثقافتی رشتوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹ، جن پر دونوں ممالک کے قومی پھول دکھائے گئے ہیں، ہماری دوستی کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

دوستو،

ہر سطح پر بات چیت، ہر شعبے میں تعاون، طویل عرصے سے ہمارے تعلقات کی شناخت رہا ہے۔آج میری اور صدر محترم کی باہمی تعاون، علاقائی معاملات، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ  کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پارٹنرشپ کی طاقت  کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

 

ہمارا دوطرفہ تجارتی حجم مسلسل بڑھ رہا ہے اور تین بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر چکا ہے۔اسے مزید مضبوط کرنے کے لیےانڈیا-آسیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ  کے جائزے کو جلد مکمل کرنا ہماری ترجیح ہے۔اسی کے ساتھ، ہم نے دوطرفہ ترجیحی تجارتی معاہدہ  پر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انفارمیشن اینڈ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت، آٹوموبائل، انفراسٹرکچر، معدنیات، ہر شعبے میں ہماری کمپنیاں سرگرمِ عمل ہیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں، وائرولوجی سے لے کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس  اور ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ تک مشترکہ تحقیق جاری ہے۔آج طے پانے والاسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن پلان اس میں مزید رفتار لے کر آئے گا۔

وارانسی میں قائم انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا علاقائی مرکز،انتہائی کم گلائیسیمک انڈیکس والے چاول پر تحقیق کر رہا ہے۔یعنی ہم مل کر ذائقے اور صحت دونوں پر کام کر رہے ہیں!مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ کے تحت ہم فلپائن میں کوئک امپیکٹ پروجیکٹ  کی تعداد بڑھائیں گےاور فلپائن میں سوورن ڈیٹا کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی تعاون کریں گے۔

زمین پر تو ہماری شراکت داری مضبوط ہے ہی، اب ہم نے خلا کے لیے بھی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کے لیے آج ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

دوستو،

مضبوط ہوتے ہوئے دفاعی تعلقات ہمارے باہمی اعتماد کی گہری علامت ہیں۔ بحری ممالک کی حیثیت سے، دونوں ملکوں کے درمیان بحری تعاون فطری بھی ہے اور ضروری بھی۔ انسانی ہمدردی کی امداد، قدرتی آفات میں مدد، اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں ہم مل کر کام کرتے رہے ہیں۔ آج جب صدرِ محترم بھارت میں موجود ہیں، بھارتی بحریہ کے تین جہاز پہلی بار فلپائنز میں بحری مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ بھارت کا ہائیڈروگرافی جہاز بھی اس میں شامل ہے۔

ہند بحرالکاہل خطے کے لیے بھارت میں قائم کیے گئے انٹرنیشنل فیوژن سینٹر سے جُڑنے کے لیے ہم فلپائنز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پہلگام دہشت گرد انہ حملے کی سخت مذمت کرنے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم فلپائنز کی حکومت اور صدرِ محترم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

باہمی  قانونی امداد اور قیدیوں کی منتقلی کے موضوعات پر آج طے پائے معاہدے ہماری سیکیورٹی پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کریں گے۔

دوستو،

بھارتی سیاحوں کو ویزا فری انٹری دینے کے فلپائنز کے فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ بھارت نے بھی فلپائنز کے سیاحوں کو فری ای ویزا سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال دہلی اور منیلا کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

آج مکمل کیے گئے کلچرل ایکسچینج پروگرام سے ہمارے تاریخی ثقافتی روابط کو فروغ ملے گا۔

دوستو،

ہماری ‘مشرق نواز پالیسی’ اور ‘‘مہا ساگر وژن’’ میں فلپائنز ایک اہم شراکت دار ہے۔ ہند بحرالکاہل خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی اور اصولوں پر مبنی نظام کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق فریڈم آف نویگیشن کی حمایت کرتے ہیں۔

آئندہ سال فلپائنز آسیان کی صدارت کرے گا۔ اس کی کامیابی کے لیے ہم بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

عزت مآب!

اپنی مرضی سےبھارت اور فلپائنز دوست ہیں اور اپنی تقدیر سے شراکت دار ہیں۔  بحرہند سے لے کر پیسفک تک، ہم مشترکہ اقدار سے جُڑے ہیں۔ ہماری دوستی صرف ماضی کا حصہ نہیں، بلکہ مستقبل کا ایک عہد ہے۔

مرامنگ سلامت پو

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
UP's exports to BRICS nations, partners cross $5.36 billion in FY26: Govt

Media Coverage

UP's exports to BRICS nations, partners cross $5.36 billion in FY26: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends birthday greetings to President of India, Smt. Droupadi Murmu
June 20, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended warm birthday greetings to the President of India, Smt. Droupadi Murmu.

The Prime Minister said that her journey, marked by courage, simplicity, humility and unwavering commitment to public service, continues to inspire people across the country.

Shri Modi noted that through her many years in public life, the President has served the nation in an outstanding manner and has been especially passionate about the wellbeing of the underprivileged and marginalised.

The Prime Minister stated that her steadfast dedication to India’s development is very motivating.

Shri Modi prayed for her long and healthy life in the service of the nation and said that he looks forward to meeting her later in the day at a programme in Odisha.

The Prime Minister wrote on X;

“Warm birthday greetings to the President of India, Smt. Droupadi Murmu Ji. Her journey, marked by courage, simplicity, humility and unwavering commitment to public service, continues to inspire people across the country.

Through her many years in public life, she has served the nation in an outstanding manner, especially passionate about the wellbeing of the underprivileged and marginalised. Her steadfast dedication to India’s development is very motivating.

May she be blessed with a long and healthy life in the service of the nation. I look forward to meeting her later today at the programme in Odisha.

@rashtrapatibhvn”