وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مختلف ممالک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے مختلف وفود کے ارکان سے ملاقات کی۔ ان وفود نے امن کے تئیں ہندوستان کے عزم اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کی ضرورت کو واضح کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جناب مودی نے عالمی فورمز پر ہندوستان کی آواز کو بلند کرنے میں وفود کی ان کی لگن اور کاوشوں کی توصیف وستائش کی۔
















ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:
‘‘مختلف ممالک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے مختلف وفود کے ارکان سے ملاقات کی اور امن کے تئیں ہندوستان کی وابستگی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کی ضرورت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ جس طرح انہوں نے ہندوستان کی آواز کو آگے بڑھایا اس پر ہم سبھی کو اس پر فخر ہے ۔’’
Met members of the various delegations who represented India in different countries and elaborated on India's commitment to peace and the need to eradicate the menace of terrorism. We are all proud of the manner in which they put forward India's voice. pic.twitter.com/MZqQYgsAEp
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2025


