وزیر اعظم نے ہندوستان میں غیر مرئی ثقافتی ورثے سے متعلق یونیسکو کی کمیٹی کے 20ویں اجلاس کے آغاز پر بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم نے دنیا بھر میں زندہ روایات کے تحفظ اور مقبولیت کے لیے 150 سے زائد ممالک کے مندوبین کو ایک مشترکہ وژن کے ساتھ یکجا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو اس اہم اجتماع کی میزبانی بالخصوص تاریخی لال قلعہ پر کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع معاشروں اور نسلوں کو جوڑنے کے لیے ثقافت کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
‘‘یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ غیرمرئی ثقافتی ورثے پر یونیسکو کی کمیٹی کا 20 واں اجلاس ہندوستان میں شروع ہوا ہے۔ اس فورم نے ہماری مشترکہ زندہ روایات کے تحفظ اور مقبولیت کے وژن کے ساتھ 150 سے زیادہ ممالک کے مندوبین کو یکجا کیا ہے۔ ہندوستان اس اجتماع کی میزبانی کرنے بالخصوص لال قلعہ پر منعقد کرنے پر خوش ہے۔یہ موقع ہمارے معاشرے اور نسلوں کو جوڑنے کے لئے ثقافت کی طاقت کو بروئے کار لانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔@UNESCO ’’
It is a matter of immense joy that the 20th Session of UNESCO’s Committee on Intangible Cultural Heritage has commenced in India. This forum has brought together delegates from over 150 nations with a vision to protect and popularise our shared living traditions. India is glad to…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 8, 2025


