وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے چیئرمین جناب ربی  لا میچھانے اور آر ایس پی کے سینئر لیڈر جناب بالیندر شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گرمجوشی سے بات چیت کی ۔

جناب مودی نے دونوں لیڈروں کو ان کی انتخابی جیت اور نیپال کے انتخابات میں آر ایس پی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے آنے والی نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے لوگوں کی باہمی خوشحالی ، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ہندوستان-نیپال تعلقات کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری آنے والے برسوں میں نئی بلندی تک پہنچے گی۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا ؛

راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے چیئرمین جناب ربی لا میچھانے اور آر ایس پی کے سینئر لیڈر جناب بالیندر شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گرمجوشی سے بات چیت ہوئی ۔

دونوں لیڈروں کو ان کی انتخابی جیت اور نیپال کے انتخابات میں آر ایس پی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد ۔ ان کی آنے والی نئی حکومت اور دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی ، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مجھے یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں سے ہندوستان اور نیپال کے تعلقات آنے والے سالوں میں نئی بلندیوں تک پہنچیں گے ۔

@hamrorabi
@ShahBalen
@party_swatantra "

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s Defence Exports Explode: ₹40,000 Crore Milestone Signals a New Manufacturing Era

Media Coverage

India’s Defence Exports Explode: ₹40,000 Crore Milestone Signals a New Manufacturing Era
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares moments from his metro journey to and from the SRCC programme
September 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared glimpses of his metro journey while traveling to and from the SRCC programme.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Metro moments…

On the way to the SRCC programme and back."