وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چتور گڑھ سے سابق ممبر پارلیمنٹ جناب مہندر سنگھ میواڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:
’’سماجی اور سیاسی زندگی میں بیش قیمت تعاون دینے والے چتوڑ گڑھ کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور میواڑ شاہی گھرانے کے رکن مہندر سنگھ میواڑ جی کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا۔ وہ عمر بھر راجستھان کے ورثے کے تحفظ اور اسے خوبصورت بنانے میں مصروف رہے۔ انہوں نے لوگوں کی خدمت کے لئے پوری لگن سے کام کیا۔ سماجی بہبود کے لیے ان کا کام ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہے گا۔ غم کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی!‘‘
सामाजिक और राजनीतिक जीवन में अमूल्य योगदान देने वाले चित्तौड़गढ़ के पूर्व सांसद और मेवाड़ राजघराने के सदस्य महेंद्र सिंह मेवाड़ जी के निधन से अत्यंत दुख हुआ है। वे जीवनपर्यंत राजस्थान की विरासत को सहेजने और संवारने में जुटे रहे। उन्होंने लोगों की सेवा के लिए पूरे समर्पित भाव से…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 10, 2024