وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کے دونوں ایوانوں سے خطاب کو سراہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا خطاب جامع اور بصیرت افروز تھا۔ اس میں حالیہ برسوں میں بھارت کے شاندار ترقیاتی سفر کی بھرپور عکاسی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے ایک واضح سمت بھی پیش کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ آج کے خطاب میں وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی تعمیر پر جو زور دیا گیا، وہ ایک مضبوط اور خود کفیل ملک کے قیام کے ہمارے مشترکہ عزم کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ“اس خطاب نے اصلاحات کی رفتار کو مزید تیز کرنے، اختراع اور اچھی حکمرانی پر زور دینے کے ہمارے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا ہے۔”
وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
“آج پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس صدر جمہوریہ ہند کے دونوں ایوانوں سے متاثر کن خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔ ہماری پارلیمانی روایات میں اس خطاب کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس کے ذریعے پالیسی کی سمت اور اجتماعی عزم واضح کیا جاتا ہے، جو آنے والے مہینوں میں قوم کے ترقیاتی سفر کی رہنمائی کرے گا۔
آج کا خطاب جامع اور بصیرت افروز تھا۔ اس میں حالیہ برسوں میں بھارت کے شاندار ترقیاتی سفر کی جھلک کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے واضح سمت بھی دکھائی گئی ہے۔ وکست بھارت کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے اور اسے نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، جو ایک مضبوط اور خود کفیل بھارت کے قیام کی ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس خطاب میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا، جن میں کسانوں، نوجوانوں، غریبوں اور محروم طبقات کے لیے مسلسل کی جانے والی کوششوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس نے اصلاحات کی رفتار کو مزید تیز کرنے، اختراع اور اچھی حکمرانی پر زور دینے کے ہمارے اجتماعی عزم کی توثیق کی ہے۔”
The Budget Session of Parliament commenced today with Rashtrapati Ji’s inspiring address to both Houses. In our parliamentary traditions, this address has a special importance, as it spells out the policy direction and collective resolve that will guide our nation’s developmental… https://t.co/UZy492NIbX
— Narendra Modi (@narendramodi) January 28, 2026
राष्ट्रपति जी के प्रेरणादायी संबोधन के साथ आज संसद के बजट सत्र की शुरुआत हुई। यह संबोधन आने वाले समय में देश की विकास यात्रा को दिशा देने वाली नीतियों और सामूहिक संकल्प को स्पष्ट रूप से सामने रखता है। इसलिए हमारी संसदीय परंपराओं में इसका विशेष महत्त्व है।
— Narendra Modi (@narendramodi) January 28, 2026
संसद के दोनों सदनों… https://t.co/UZy492NIbX


