وزیر اعظم 11 دسمبر کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن-2024

Published By : Admin | December 9, 2024 | 19:38 IST
Quoteکے شرکاء سے بات چیت کریں گے ملک بھر کے 51 نوڈل مراکز پر ایس آئی ایچ- 2024 کے گرینڈ فائنل میں 1300 سے زیادہ طلباء کی ٹیمیں شرکت کریں گی
Quoteانسٹی ٹیوٹ کی سطح پر داخلی ہیکاتھنز میں اس سال 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر 2024 کو تقریباً 4:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن- 2024 کے گرینڈ فائنل میں نوجوان اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  خیال رہے گرینڈ فائنل میں 1300 سے زائد طلباء کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن ( ایس آئی ایچ) کا ساتواں ایڈیشن 11 دسمبر 2024 کو ملک بھر میں 51 نوڈل مراکز پر بیک وقت شروع ہوگا۔ سافٹ ویئر ایڈیشن 36 گھنٹے تک نان اسٹاپ چلے گا، جبکہ ہارڈ ویئر ایڈیشن 11 سے 15 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔ ماضی کے ایڈیشن کی طرح طلباء کی ٹیمیں یا تو وزارتوں یا محکموں کی طرف سے دیے گئے مسائل کے بیانات پر کام کریں گی۔ صنعتیں یا قومی اہمیت کے شعبوں سے منسلک 17 تھیمز میں سے کسی کے خلاف اسٹوڈنٹس انوویشن کیٹیگری میں اپنے آئیڈیاز جمع کرائیں گے ، اور وہ شعبے یہ ہیں - صحت کی دیکھ بھال، سپلائی چین اور لاجسٹکس، اسمارٹ ٹیکنالوجیز، ورثہ اور ثقافت، پائیداری، تعلیم اور ہنر کی ترقی، پانی، زراعت اور خوراک، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ۔

اس سال کے ایڈیشن کے کچھ دلچسپ مسائل کے بیانات میں اسرو کی طرف سے پیش کردہ 'چاند پر  انڈھیرے علاقوں کی تصاویر کو  بہتر بنانا'، ' اے آئی، سیٹلائٹ ڈیٹا، آئی او ٹی  اور متحرک ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی وقت میں گنگا کے پانی کی کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم تیار کرنا' شامل ہیں۔ جل شکتی اور آیوش کی وزارتوں کی جانب سے  ' اے آئی کے ساتھ مربوط اسمارٹ یوگا  میٹ تیار کرنا' بھی پیش کیا گیا۔

اس سال 54 وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں، پی ایس یو ایس اور صنعتوں کی طرف سے 250 سے زیادہ مسائل کے بیانات جمع کرائے گئے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر اندرونی ہیکاتھنز میں 150 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ایس آئی ایچ - 2023 میں 900 سے بڑھ کر ایس آئی ایچ - 2024 میں تقریباً 2,247 ہو گیا ہے، جس سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر ایس آئی ایچ - 2024میں 86,000 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا ہے اور قومی سطح کے راؤنڈ کے لیے ان اداروں کی طرف سے تقریباً 49,000 طلباء کی ٹیمیں (ہر ایک میں 6 طلباء اور 2 اساتذہ شامل ہیں) کی سفارش کی گئی ہے۔

 

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
UPI leads digital shift as 48% MSMEs use it for business transactions

Media Coverage

UPI leads digital shift as 48% MSMEs use it for business transactions
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister extends greetings to His Holiness the Dalai Lama on his 90th birthday
July 06, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi extended warm greetings to His Holiness the Dalai Lama on the occasion of his 90th birthday. Shri Modi said that His Holiness the Dalai Lama has been an enduring symbol of love, compassion, patience and moral discipline. His message has inspired respect and admiration across all faiths, Shri Modi further added.

In a message on X, the Prime Minister said;

"I join 1.4 billion Indians in extending our warmest wishes to His Holiness the Dalai Lama on his 90th birthday. He has been an enduring symbol of love, compassion, patience and moral discipline. His message has inspired respect and admiration across all faiths. We pray for his continued good health and long life.

@DalaiLama"