Rural India declared free from open defecation #Gandhi150 #SwachhBharat
We have to achieve the goal of eradicating single use plastic from the country by 2022: PM Modi #Gandhi150 #SwachhBharat
Inspired by Gandhi Ji's vision, we are building a clean, healthy, prosperous and strong New India: PM

 

نئیدہلی  03اکتوبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں سووچھ  بھارت دوس 2019  کا افتتاح کیا ۔  انہوں نے مہاتما گاندھی کے  150 ویں  یوم پیدائش کے موقع پر ڈاک ٹکٹ اور چاندی کا سکہ بھی جاری کیا ۔ جناب مودی نے انعام جیتنے والوں کو سووچھ بھارت پرسکار بھی پیش کئے ۔اس سے پہلے دن میں انہوں  نے سابر متی آشرم پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم نے مگن نواس  (چرخہ گیلری ) کا بھی معائنہ  کیا  اور وہاں  بچوں کے ساتھ  بات چیت کی ۔

          وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے سووچھ بھارت دوس پروگرام پر سرپنچوں کے  ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا مہاتما گاندھی کا 150  واں یوم پیدائش    منارہی ہے اور یہ  پروگرام  کچھ دن پہلے  گاندھی جی سے متعلق  اقوام متحدہ  کی جانب سے ایک ڈاکٹ ٹکٹ  جاری کرنے کے بعد زیادہ یادگار بن گیا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ انہیں  اپنی زندگی میں بہت سی مرتبہ سابر متی آشرم کا دورہ کرنے کا موقع ملا اور آج  ہردوسرے وقت کی طرح  انہیں  ایک نئی  توانائی حاصل ہوئی ہے ۔

          وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ گاؤوں  نے آج  خود کو  کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دے دیا ہے اور وہ ہر شہری  خصوصاََ  گاؤوں  میں رہنے والے لوگوں کو مبارکباد  دیتے ہیں   اور انہوں  نے ان سرپنچوں اور سبھی دیگر لوگوں  کو  مبارکباد دی جنہوں  نے سووچھتا کے لئے کام کیا ۔  انہوں  نے مزید کہا کہ  عمر ، سماجی  اور معاشی حیثیت کا خیال کئے بغیر ہر ایک نے  صفائی ستھرائی ،عظمت اور احترام  کے اس عزم  میں نمایاں  خدمات انجام دی ہیں ۔  انہوں  نے کہا کہ آج دنیا ہماری اس کامیاب سے خوش ہے  اور وہ ہماری  ستائش کررہے ہیں۔انہوں   نے کہا کہ پوری دنیا اس بات سے خوش ہے کہ ہندوستان نے  11 کروڑسے زیادہ  بیت الخلا تعمیر کرکے 60  مہینوں  میں  60 کروڑسے زیادہ آبادی کو بیت الخلا کی سہولیات فراہم کی ہیں ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ سووچھ بھارت ابھیان کی کامیابی کے پیچھے عوامی شراکت داری ہے ۔  انہوں نے اس مشن کے لئے صدق دلی سے تعاون کرنے کے لئے پورے ملک کا شکریہ ادا کیا ۔ عوامی  شرکت کی اہمیت  پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن  او ر 2022  تک   پلاسٹک کے ایک بار استعمال کو ختم کرنے  جیسی اہم  پہل کی کامیابی کے لئے اجتماعی کوششیں  لازمی ہیں ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت  مہاتما گاندھی کے خوابوں کو پورا کرنے کے تئیں  پرعزم ہے ۔ اس تناظر میں  انہوں  نے حکومت کے بہت سے اقدامات کا ذکر کیا تاکہ خودانحصاری کویقینی بنایا جاسکے ، زندگی کو آسان  بنایا جاسکے اور آخری میل تک  ترقیاتی  کاموںکو آگے بڑھایا

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi urges people to take 9 pledges on health, saving water, others

Media Coverage

PM Modi urges people to take 9 pledges on health, saving water, others
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister receives phone call from President Emmanuel Macron, discusses situation in West Asia and maritime security
April 16, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, received a phone call from the President of France, Emmanuel Macron.

During the conversation, the two leaders discussed the prevailing situation in West Asia. They agreed on the urgent need to restore safety and ensure freedom of navigation in the Strait of Hormuz.

Both leaders reiterated their commitment to continue close cooperation in advancing peace and stability in the region and beyond.

The Prime Minister wrote on X;

“Received a phone call from my dear friend President Emmanuel Macron. We discussed the situation in West Asia and agreed on the need to urgently restore safety and freedom of navigation in the Strait of Hormuz.

We will continue our close cooperation to advance peace and stability in the region and beyond.

@EmmanuelMacron”