Share
 
Comments
There was a period when only 15 paise out of one rupee reached the beneficiaries. But now the poor directly get benefits without intervention of the middlemen: PM
Our Government has always given priority to the interests of our farmers: PM Modi
Due to the efforts of the government, both the production and export of spices from India has increased considerably: PM

نئی دہلی،  2 جنوری 2020،   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹمکور کرناٹک میں  ایک عوامی جلسے میں ریاستوں کے پروگریسیو فارمرز  اینڈ کمنڈیشن ایوارڈ  کے لئے وزیرزراعت کے کرشی کرمن ایوارڈ تقسیم کئے۔ انہوں نے دسمبر 2019 سے مارچ 2020 تک کی مدت تک کے لئے  2000 روپے کی پی ایم کسان (پردھان منتری کسان سمان ندھی)  کی تیسری قسط بھی جاری کی۔ اس سے تقریباً 6 کروڑ استفادہ کنندگان کو فائدہ ہوگا اور  انہوں نے کرناٹک کے چنیدہ کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) بھی تقسیم کئے۔ وزیراعظم آٹھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے پی ایم کسان کے تحت استفادہ کنندگان کو سرٹی فکیٹ بھی دیں گے۔وزیراعظم تمل ناڈو کے چنیدہ کسانوں کو  ڈیپ سی فشنگ ویسل اور فشنگ ویسل ٹرانسپونڈرز کی چابیاں بھی سونپیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  نئی دہائی کے شروع میں نئے سال میں  انّ داتا۔ اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں کو دیکھنا بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔ 130 کروڑ ہم وطنوں کی جانب سے وزیراعظم اپنے ملک کے کسانوں کی محنت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرناٹک کی سرزمین پر ایسے تاریخی لمحے بھی آئے ہیں جب پی ایم کسان اسکیم کے تحت رقم سیدھے ملک کے تقریباً چھ کروڑ کسانوں کے ذاتی کھاتوں میں کئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکم کی تیسری قسط کے تحت کل 12 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ جن ریاستوں نے ‘پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا’ نافذ نہیں کی ہے وہ اسے نافذ کریں گی اور سیاسی جماعتیں سیاست سے اوپر اٹھ کر اپنی ریاستوں میں کسانوں کی مدد کریں گی۔

وزیراعظم نے ملک کے اس دور کو یاد کیا جب غریبوں کے لئے ایک روپیہ بھیجا جاتا تھا اور استفادہ کنندگان تک صرف 15 پیسے پہنچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب درمیان کے لوگوں کی مداخلت کے بغیر رقم سیدھے غریبوں تک پہنچ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن آبپاشی پروجیکٹوں کو کئی دہائیوں سے روکا گیا تھا انہیں اب نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے فصل بیمہ ، سوائل ہیلتھ کارڈ اور سو فیصد نیم کوٹڈ یوریا جیسے اسکیموں کے ساتھ ہمیشہ اپنے کسانوں کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے  ہندوستان میں مصالحوں  کی پیداوار اور برآمدات دونوں میں کافی اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان میں مصالحوں کی پیداوار میں 2.5 ملین ٹن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح  برآمدات بھی 15 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر تقریبا 19 ہزار کروڑ روپے کی ہوگئی ہے۔’’

انہوں نے کہا کہ باغبانی کے علاوہ  جنوبی ہندوستان کا  دالوں، تیل اور موٹے اناج کی پیداوار میں بھی ایک بڑا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہندوستان میں دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے کےلئے  بیج مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے 30 سے زیادہ مراکز کرناٹک ، آندھرا پردیش، کیرلا،تمل ناڈو اور تلنگانہ میں واقع ہیں’’۔

ماہی گیری کے شعبے میں سرکار کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے 3 سطحوں پر کام کررہی ہے۔

اول۔ ماہی گیروں کی مالی امداد کے ذریعہ گاؤوں میں ماہی گیری کی حوصلہ افزائی۔

دوم۔بلیو ریوولیوشن اسکیم کے تحت  ماہی گیری کی کشتیوں کی جدید کاری ۔

اور سوئم۔ مچھلی کی تجارت اور کاروبار سے متعلق جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ماہی گیروں کو کسان کریڈٹ کارڈ سہولت سے جوڑا گیا ہے۔ماہی پروری کرنے والوں کی سہولت کے لئے بڑے دریاؤں اور سمندر میں ماہی گیری کے نئے مقامات تیار کئے جارہے ہیں۔جدید بنیادی ڈھانچے کے لئے 7.50 ہزار کروڑ روپے کا ایک خصوصی فنڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے ماہی گیروں کی کشتیوں کی جدید کاری کی جارہی ہے اور اسرو کی مدد سے ماہی گیروں کے تحفظ کے لئے کشتیوں پر بحری سفر سے متعلق  آلات نصب کئے جارہے ہیں’’۔

ملک کے تغذیہ سے متعلق تحفظ کے پیش نظر وزیراعظم نے تغذیئے والے اناج، باغبانی اور نامیاتی زراعت کے لئے کرشی کرمن ایوارڈ کا ایک نیا زمرہ تشکیل کرنے  درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان شعبوں میں بہتر کارکردگی کے لئے لوگوں اور ریاستوں کو تحریک ملے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

'من کی بات ' کے لئے اپنے مشوروں سے نوازیں.
Modi Govt's #7YearsOfSeva
Explore More
It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi

Popular Speeches

It is now time to leave the 'Chalta Hai' attitude & think of 'Badal Sakta Hai': PM Modi
Whom did PM Modi call on his birthday? Know why the person on the call said,

Media Coverage

Whom did PM Modi call on his birthday? Know why the person on the call said, "You still haven't changed"
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 17 اگست 2021سوشل میڈیا کارنر، 19 اگست 2021
September 19, 2021
Share
 
Comments

Citizens along with PM Narendra Modi expressed their gratitude towards selfless contribution made by medical fraternity in fighting COVID 19

India’s recovery looks brighter during these unprecedented times under PM Modi's leadership –