وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب 2025 میں فتح حاصل کرنے پر تھیرو سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد دی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:
’’نائب صدر جمہوریہ ہند کے انتخاب 2025 میں فتح حاصل کرنے پر تھیرو سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد۔ ان کی زندگی معاشرے کی خدمت اور ناداروں اور حاشیے پر موجود افراد کی اختیار دہی کے لیے ہمیشہ وقف رہی۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ وہ ایک شاندار نائب صدر ثابت ہوں گے، جو ہماری جمہوری اقدار کو مضبوطی فراہم کریں گے اور پارلیمانی مباحثوں کو بہتر بنائیں گے۔
@CPRGuv ‘‘
Congratulations to Thiru CP Radhakrishnan Ji on winning the 2025 Vice Presidential election. His life has always been devoted to serving society and empowering the poor and marginalised. I am confident that he will be an outstanding VP, who will strengthen our Constitutional…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2025


