نئیدہلی۔25؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پی ایس ایل وی کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیے جانے پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او ) کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا ’’پی ایس ایل وی کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیےجانے کی ایک اور کامیابی پر ہمارے خلائی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اس لانچ کے نتیجے میں ہندوستان کے باصلاحیت طلباء کے ذریعے تیار کردہ کلام سیٹ (کلام سیٹیلائٹ) مدار میں قائم ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل وی کو کامیابی سے لانچ کیے جانے کے نتیجے میں ہندوستان خلائی راکٹوں کے چوتھے مرحلے کو استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ان خلائی راکٹوں کا استعمال آربٹ پلیٹ فارم کے طور پر کیا جائیگا۔‘‘
Heartiest congratulations to our space scientists for yet another successful launch of PSLV.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 25, 2019
This launch has put in orbit Kalamsat, built by India's talented students.
With this launch, India also becomes the first country to use the fourth stage of a space rocket as an orbital platform for micro-gravity experiments. @isro
— Narendra Modi (@narendramodi) January 25, 2019


