نئی دہلی،30 اگست ،        من کی بات کے اپنے تازہ ترین خطاب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اونم کے تہوار کے بارے میں بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ  اونم کا تہوار چنگام کے مہینےمیں آتا ہے۔ اس مدت کے دوران لوگ کچھ نئی چیزیں خریدتے ہیں، اپنے مکانوں کو سجاتے ہیں، پوکلم تیار کرتےہیں اور اونم-سعدیہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ اونم تیزی کے ساتھ بین الاقوامی تہوار کی شکل اختیار کر رہا ہے اور اونم کی چاشنی کے ساتھ بیرونی ممالک کے دور دراز ساحلوں پر پہنچ گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اونم زراعت سے منسلک ایک تہوار ہے  اور دیہی معیشت کے نئے آغاز کا وقت بھی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرہ کسانوں کے استحکام سے رز ق حاصل کرتا ہے۔ ویدوں میں ہمارے لیے کھانہ فراہم کرنے والے انن داتا کی شاندار تعریف کو یاد دلاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے اس آزمائشی وقت میں بھی، ہمارے کسانوں نے فصلوں کی بوائی میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے عزم کو ثابت کردیاہے۔ انھوں نے ان کی استقامت کو سلام پیش کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166

Media Coverage

India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 16 مئی 2026
May 16, 2026

Petroleum Reserves Secured, Dollars Pouring In, AI Supercluster Rising — Welcome to PM Modi’s New India