وزیر اعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ بات چیت

Published By : Admin | June 30, 2026 | 21:29 IST
صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال سے باخبر کیا
وزیر اعظم نے طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور مستقل امن و استحکام کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر عز مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

صدر پزشکیان نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا کی تازہ صورتحال اور اس حوالے سے آگے کی حکمت عملی سے متعلق  معلومات فراہم کیں ۔

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان کے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا کہ تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے اور بحری جہاز رانی اور اقتصادی سرگرمیوں کی آزادی کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026

Media Coverage

'We'll provide AI skill training to 1 crore youth': PM Modi's big announcement on Independence Day 2026
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 اگست 2026
August 15, 2026

Azadi Ka Amrit Mahotsav Continues: PM Modi’s Independence Day Vision Unites Growth, Youth Power & National Pride