وزیراعظم جناب نریندر مودی  ‘اتکل کیشری’ ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب کی تصنیف کردہ کتاب اوڈیشہ اتہاس کے ہندی ترجمے کا 9 اپریل 2021 کو 12 بجے دوپہر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی سے اجرا کریں گے۔ اس  کتاب کا، جو اب تک اڑیا اور انگریزی میں دستیاب ہے، جناب شنکر لال پروہت نے ہندی میں ترجمہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور جناب بھرت روہاری مہتاب ایم پی (لوک سبھا) کٹک، بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ اس ہندی ترجمے سے متعلق تقریب کا انعقاد ہرے کرشنا مہتاب فاؤنڈیشن  کے ذریعے کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں:

ڈاکٹر ہرے کرشنا مہتاب ہندوستان کے آزادی کی تحریک میں ایک نمایاں شخصیت تھے۔ انہوں نے 1946 سے 1950 تک  اور 1956 سے 1961 تک  اوڈیشہ کے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالا۔  انہوں نے اوڈیشہ اتہاس نام کی یہ کتاب احمد نگر قلعے کی جیل میں لکھی، جہاں انہیں 1942 سے 1945 تک 2 سال قید رکھا گیا تھا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words

Media Coverage

How India brought the lion back from the brink: In Union minister Bhupender Yadav's words
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،09 اگست 2026
August 09, 2026

Vikas Bhi, Virasat Bhi: PM Modi’s Blueprint for a Rooted Yet Future-Ready Bharat