ہمیں اپنی اجتماعی کامیابی پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم امید، اعتماد اور ایک نئے عزم کے ساتھ وِکست بھارت کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم
گزشتہ گیارہ برسوں میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ایز آف لیونگ کو فروغ ملا ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ نمو ایپ کے ذریعے ہندوستان کے تبدیلی کے سفر کا مشاہدہ کریں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ڈی اے حکومت کے تحت گزشتہ گیارہ برسوں میں ہندوستان میں رونما ہونے والی نمایاں تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔

جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی اجتماعی شراکت کی حمایت سے اچھی حکمرانی اور تبدیلی پر واضح توجہ نے مختلف شعبوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے اصول کی  رہنمائی  کا تذکرہ کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے اس اصول پر عمل پیرا رہتے ہوئے رفتار، معیار اور حساسیت کے ساتھ شاندار تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی سے لے کر سماجی ترقی تک، حکومت نے عوام پر مرکوز، جامع اور ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج نہ صرف سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، بلکہ تبدیلی آب و ہوا کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں اور ڈیجیٹل اختراع جیسے اہم مسائل پر ایک اہم عالمی آواز بھی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ہمیں اپنی اجتماعی کامیابی پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم امید، اعتماد اور ایک نئے عزم کے ساتھ وکست بھارت کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔’’

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گزشتہ گیارہ برسوں  میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ‘ایز آف لیونگ’ کو فروغ دیا ہے۔

اس تناظر میں، جناب مودی نے شہریوں کو نمو ایپ کے ذریعے اس تبدیلی کے سفر کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دی، جو حکومت کی کامیابیوں کو ایک انٹرایکٹو انداز میں پیش کرتا ہے- جن میں گیمز، کوئز، سروے اور دیگر فارمیٹس شامل ہیں جو آگاہی، شمولیت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے لوگوں کو نمو ایپ اور آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ویڈیوز، انفوگرافکس اور آرٹیکل جیسے متعدد دلکش فارمیٹس کے ذریعے ہندوستان کی وکاس یاترا کو دریافت کرنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘اچھی حکمرانی اور تبدیلی پر واضح  توجہ!

ایک سو چالیس کروڑ ہندوستانیوں کے آشیرواد اور اجتماعی شرکت سے ہندوستان نے مختلف شعبوں میں تیزی سے تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے اصول کی رہنمائی میں، این ڈی اے حکومت میں  رفتار، معیار اور حساسیت کے ساتھ شاندار تبدیلیاں رونما ہوئی ہے۔

معاشی ترقی سے لے کر سماجی ترقی تک، لوگوں پر مرکوز، جامع اور ہمہ گیر ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔

ہندوستان آج نہ صرف سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، بلکہ تبدیلی آب و ہوا کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں اور ڈیجیٹل اختراع جیسے اہم مسائل پر ایک اہم عالمی آواز بھی ہے۔

ہمیں اپنی اجتماعی کامیابی پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم امید، اعتماد اور ایک نئے عزم کے ساتھ وِکست بھارت کی تعمیر کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں!

#خدمت کے 11برس’’

 

‘‘گزشتہ گیارہ برسوں نے بہت سی مثبت تبدیلیوں  کامشاہدہ کیا ہے اور  ‘ایز آف لیونگ’ کو فروغ ملا ہے۔

نمو  ایپ آپ کو اس تبدیلی کے سفر میں ایک اختراعی انداز میں، انٹرایکٹو گیمز، کوئز، سروے اور اس طرح کے دیگر فارمیٹس کے ذریعے لے جاتی ہے جو آگہی، شمولیت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ملاحظہ فرمائیں…

nm-4.com/11yearsofseva

#خدمت کے 11برس’’

 

‘‘ہندوستان کی وکاس یاترا، جسے نمو ایپ پر دلچسپ ویڈیوز، انفوگرافکس، مضامین اور دیگر کے ذریعے دکھایا گیا ہے... ملاحظہ کریں۔

narendramodi.in/vikasyatra2025

#خدمت کے 11برس’’

 

" बीते 11 वर्षों में हमारी सरकार की हर योजना के केंद्र में गरीब भाई-बहनों के साथ ही जन-जन का कल्याण सुनिश्चित करना रहा है। उज्ज्वला हो या पीएम आवास, आयुष्मान भारत हो या भारतीय जनऔषधि या फिर पीएम किसान सम्मान निधि, इन सभी योजनाओं ने देशवासियों की उम्मीदों को नए पंख दिए हैं। हमने इस दौरान पूरी निष्ठा और सेवाभाव के साथ लोगों का जीवन आसान बनाने के लिए हरसंभव प्रयास किया है।"
#11YearsOfSeva

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi becomes first world leader to cross 100 million Instagram followers

Media Coverage

PM Modi becomes first world leader to cross 100 million Instagram followers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Pays Tribute to Veer Savarkar Ji on his Punya Tithi
February 26, 2026

Prime Minister Narendra Modi today paid humble tributes to the great revolutionary Veer Savarkar Ji on his Punya tithi.

In a message honoring the freedom fighter, the Prime Minister stated that he dedicated his life to free the country from the chains of slavery. He further remarked that Veer Savarkar Ji’s personality and work will continue to inspire every generation for national service.

The Prime Minister wrote on X;

महान क्रांतिकारी वीर सावरकर जी को उनकी पुण्यतिथि पर सादर नमन। देश को गुलामी की जंजीरों से मुक्त कराने के लिए उन्होंने अपना जीवन समर्पित कर दिया। उनका व्यक्तित्व और कृतित्व हर पीढ़ी को राष्ट्रसेवा के लिए प्रेरित करता रहेगा।