محترمہ صدر مملکت،

نائب صدر،

وزیراعظم،

نامیبیا کے معزز وزراء،

معزز مہمانان،

صدر کی طرف سے نامیبیا کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز – ‘‘دی آرڈر آف دی موسٹ ایشیئنٹ ویلوتشیا میرابیلیس’’ حاصل کرنا میرے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

میں نامیبیا کی صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے عاجزی کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں۔

دوستو،

نامیبیا کا "ویلویشیا" پودا، جس کے نام پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے، کوئی عام پودا نہیں ہے۔ یہ خاندان کے بزرگوں کی طرح ہے، جنہوں نے  بدلتےوقت دور کا مشاہدہ کیا ہے۔ نامیبیا کے لوگوں کی جدوجہد، ہمت اور ثقافت کی علامت ہے۔ یہ ہندوستان اور نامیبیا کے درمیان اٹل دوستی کا گواہ ہے۔

اور آج، میں اس سے وابستہ ہونے پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں یہ ایوارڈ نامیبیا اور ہندوستان کے لوگوں کو وقف کرتا ہوں۔ ان کی مسلسل ترویج  ورقی کے لیے؛ اور ہماری اٹوٹ دوستی کی پائیدار طاقت کے لئے۔

 

دوستو،

ہمارے حقیقی دوست کون ہیں، اسکا جاننا بعض دفعہ انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ ہندوستان اور نامیبیا نے اپنی آزادی کی جدوجہد کے دنوں سے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ہماری دوستی سیاست پر نہیں بلکہ ہماری مشترکہ جدوجہد، تعاون اور گہرے باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔

ہمارا رشتہ ہماری مشترکہ جمہوری اقدار اور روشن مستقبل کے مشترکہ خوابوں سے مضبوط ہوا ہے۔ آنے والے وقتوں میں، ہم ساتھ مل کر، ہاتھ میں ہاتھ ملا کر، ترقی کی راہ پر چلتے رہیں گے۔

دوستو،

نامیبیا دنیا کے سب سے بڑے ہیرے پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ اور ہندوستان میں ہیروں کو پالش کرنے کی سب سے بڑی صنعت ہے - وہ بھی میری آبائی ریاست گجرات میں! مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں ہماری شراکت داری ان ہیروں کی طرح چمکتی رہے گی۔

 

تو آئیے ہم اکٹھے ہو کر صدر  کی لمبی عمر اور اچھی صحت، نامیبیا کے لوگوں کی خوشی اور خوشحالی اور ہندوستان اور نامیبیا کے درمیان پائیدار دوستی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کریں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

وضاحت - یہ وزیر اعظم کے ریمارکس کا  محض ترجمہ ہے۔ اصل خطاب ہندی میں تھا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills

Media Coverage

Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to visit Karnataka on 15th April
April 14, 2026
PM to inaugurate Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya
Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math
PM to also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji

Prime Minister, Shri Narendra Modi will visit Karnataka on 15th April 2026. At around 11 AM, Prime Minister will inaugurate the Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya district. He will also address the gathering on the occasion.

During the visit, Prime Minister will also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji.

Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to the revered seer, Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math. Constructed in the traditional Dravidian architectural style, the Mandira stands as a tribute to the life and legacy of the late seer. The Mandira is envisioned not only as a place of reverence but also as a source of inspiration for future generations.

Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji was widely respected for his lifelong commitment to social service, having established numerous educational institutions and healthcare facilities. He firmly believed that service to society is the highest form of worship, and his teachings transcended barriers of caste, creed, and region, inspiring millions.