عزت مآب،

دونوں ملکوں کے مندوبین،

مجھے آپ تمام کا بھارت میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت مسرت ہو رہی ہے۔

بھارت اور عمان کے تعلقات کا آج ایک تاریخ ساز دن ہے۔

آج 26 سال بعد عمان کے سلطان سرکاری دورے پر بھارت آئے ہیں۔

اور مجھے 140کروڑ بھارتیوں کے ساتھ آپ کا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے۔

تمام اہل وطن کی جانب سے میں آپ کو قلبی تہنیت پیش کرتا ہوں۔

دوستو،

بھارت اور عمان کے درمیان صدیوں سے گہری دوستی کا اٹوٹ رشتہ رہا ہے۔

بحیرہ عرب کے ایک سرے پر بھارت ہے اور دوسرے سرے پر عمان ہے۔

ہماری باہمی قربت صرف جغرافیہ تک محدود نہیں ہے بلکہ ہزاروں سال پر محیط ہماری تجارت، ہماری ثقافت اور ہماری مشترکہ ترجیحات سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔

اس شاندار تاریخ کے بل پر ہم آگے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔

آج ہم ایک نئے ’بھارت عمان مشترکہ وژن – مستقبل کے لیے شراکت داری‘کو اپنا رہے ہیں۔

اس مشترکہ وژن میں 140 مختلف شعبوں پر ٹھوس عملی نکات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ یہ مشترکہ وژن ہماری شراکت داری کو ایک نئی اور جدید شکل دے گا۔

مجھے خوشی ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان سی ای پی اے معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں۔

ان مذاکرات کے دو دور کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے۔

مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی اس معاہدے پر دستخط کر سکیں گے جس سے ہمارے اقتصادی تعاون میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

یہاں تک کہ عالمی سطح پر بھی بھارت اور عمان قریبی تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

عمان نے مہمان ملک کی حیثیت سے بھارت کی جی 20 صدارت کی کامیابی میں بہت قیمتی کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی نژاد لوگوں کی ایک بڑی تعداد عمان کو اپنا دوسرا گھر مانتی ہے۔

یہ لوگ ہمارے قریبی تعلقات اور دوستی کی زندہ مثالیں ہیں۔

میں ذاتی طور پر سلطان ہیثم کا ان کی بہبود کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ آج کا اجلاس ہر شعبے میں ہمارے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

عزت مآب،

ایک بار پھر آپ کا بھارت میں خیرمقدم ہے۔

گزشتہ ماہ عمان نے 2024 کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ میں آپ کو اس کے لیے مبارکباد دیتا ہوں اور آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

اب میں آپ کو آپ کے افتتاحی کلمات کے لیے مدعو کرتا ہوں۔

(نوٹ : یہ وزیر اعظم کے پریس بیان کا قریبی اردو ترجمہ ہے۔ اصل پریس بیان ہندی میں دیا گیا تھا۔)

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Commerce minister Piyush Goyal says India has concluded nine free trade agreements covering 38 nations

Media Coverage

Commerce minister Piyush Goyal says India has concluded nine free trade agreements covering 38 nations
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Condoles the Passing of Thiru R. Nallakannu
February 25, 2026

The Prime Minister has expressed his condolences over the passing of Thiru R. Nallakannu, highlighting his grassroots connect and his tireless efforts to give a voice to the underprivileged.

The Prime Minister noted that Thiru R. Nallakannu was widely respected by people from every section of society and his simplicity was noteworthy. The Prime Minister shared that his thoughts are with the family and admirers during this time.

The Prime Minister shared on X;

"Thiru R. Nallakannu will be remembered for his grassroots connect and efforts to give voice to the underprivileged, workers and farmers. He was widely respected by people from every section of society. Equally noteworthy was his simplicity. My thoughts are with his family and admirers."