عزت مآب

میرے اور میرے وفد کے پرتپاک استقبال کے لیے میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے آپ کاشکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ نے ہندوستان اور اردن کے تعلقات کو نئے پائیدان پر لے جانے کےلیے بہت ہی مثبت خیالات پیش کیے ہیں۔ میں آپ کی دوستی اور ہندوستان کے تئیں آپ کے گہرے عزم کے لیے تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

رواں برس ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ یہ سنگ میل ہمیں آنے والے کئی سالوں تک نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا رہے گا ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کی ملاقات ہمارے تعلقات میں نئی رفتار اور گہرائی کا اضافہ کرے گی ۔ ہم تجارت ، کھاد ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، بنیادی ڈھانچے اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے ۔

عزت مآب

عالمی سطح پر بھی ہم قریبی رابطے میں رہے ہیں ۔ غزہ پر شروعات سے ہی آپ کا بہت ہی سرگرم اور مثبت کردار رہا ہے۔ہم سبھی کی خواہش ہےکہ اس خطے میں امن و استحکام برقرار رہے ۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارا مشترکہ اور واضح موقف ہے ۔ آپ کی قیادت میں اردن نے پوری انسانیت کو دہشت گردی ، انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے خلاف ایک مضبوط اور اسٹریٹجک پیغام دیا ہے ۔ محدود معاملات کے دوران ، ہم نے اس اہم شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ 2018 میں آپ کے ہندوستان کے دورے کے دوران  ہم نے اسلامی ورثے پر ایک کانفرنس میں شرکت کی ۔ مجھے یاد ہے کہ ہماری پہلی ملاقات 2015 میں اقوام متحدہ کے سائیڈ لائن پر ہوئی تھی ،جس میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ تب بھی آپ نے اس موضوع پر متاثر کن تبصرے کیے تھے ۔ اعتدال پسندی کو فروغ دینے کی آپ کی کوششیں نہ صرف علاقائی ،بلکہ عالمی امن کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں ۔ ہم اس سمت میں مل کرآگے بڑھتے رہیں گے ۔ ہم باہمی تعاون کے دیگر تمام پہلوؤں کو مزید مضبوط کریں گے ۔ ایک بار پھر میں آپ کی مہمان نوازی کے لیے آپ اور اردن کے عوام کا صمیم قلب شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

India attracts $70 billion investment in AI infra, AI Mission 2.0 in 5-6 months: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister welcomes new Ramsar sites at Patna Bird Sanctuary and Chhari-Dhand
January 31, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has welcomed addition of the Patna Bird Sanctuary in Etah (Uttar Pradesh) and Chhari-Dhand in Kutch (Gujarat) as Ramsar sites. Congratulating the local population and all those passionate about wetland conservation, Shri Modi stated that these recognitions reaffirm our commitment to preserving biodiversity and protecting vital ecosystems.

Responding to a post by Union Minister, Shri Bhupender Yadav, Prime Minister posted on X:

"Delighted that the Patna Bird Sanctuary in Etah (Uttar Pradesh) and Chhari-Dhand in Kutch (Gujarat) are Ramsar sites. Congratulations to the local population there as well as all those passionate about wetland conservation. These recognitions reaffirm our commitment to preserving biodiversity and protecting vital ecosystems. May these wetlands continue to thrive as safe habitats for countless migratory and native species."