وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ‘سیف،سیکیوراینڈوائبرینٹ لینڈبارڈرس’ کے لیے وکست بھارت@2047 کے وژن کے تئیں اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی سیکٹر کی اسکیم (100فیصد سنٹر فنڈنگ) کے طور پر وائبرینٹ ولیجز پروگرام-II (وی وی پی-II) کو منظوری دی ۔ اس پروگرام سے وی وی پی-1 کے تحت آنے والی شمالی سرحد کے علاوہ بین الاقوامی زمینی سرحدوں (آئی ایل بی) سے متصل بلاکوں میں واقع دیہاتوں کی جامع ترقی میں مدد ملے گی ۔

 تقریباً 6839 کروڑ روپے کے کل اخراجات کے ساتھ یہ پروگرام مالی سال 2028-29 تک اروناچل پردیش ، آسام ، بہار ، گجرات ، جموں و کشمیر (یو ٹی) لداخ (یو ٹی) منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پنجاب ، راجستھان ، سکم ، تریپورہ ، اتراکھنڈ ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتخب اسٹریٹجک گاؤں میں نافذ کیا جائے گا ۔

اس پروگرام کا مقصد خوشحال اور محفوظ سرحدوں کو یقینی بنانے کے لیے بہتر حالات زندگی اور روزگار کے مناسب مواقع پیدا کرنا ، سرحد پار جرائم پر قابو پانا اور سرحدی آبادی کو قوم کے ساتھ ضم کرنا اور انہیں داخلی سلامتی کے لیے اہم سرحدی محافظ قوتوں کی آنکھ اور کان کے طور پر شامل کرنا ہے ۔

یہ پروگرام گاؤوں یا دیہاتوں کے کلسٹر کے اندر بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ویلیو چین ڈیولپمنٹ (کوآپریٹیو ، ایس ایچ جی وغیرہ کے ذریعے) بارڈر اسپیسفک  آؤٹ ریچ  ایکٹی ویٹی ، تعلیمی بنیادی ڈھانچہ جیسے اسمارٹ کلاسز ، سیاحتی سرکٹس کی ترقی اور سرحدی علاقوں میں متنوع اور پائیدار روزی روٹی کمانے  کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام/پروجیکٹوں کے لیے فنڈز فراہم کرے گا ۔

یہ اقدامات سرحد کے اعتبار سے مخصوص ، ریاست اور گاؤں کے اعتبار سے مخصوص ہوں گے، جو ایک باہمی تعاون کے نقطہ نظر سے تیار کیے گئے گاؤں کے ایکشن پلان پر مبنی ہوں گے۔

ایم او آر ڈی کے تحت پہلے سے منظور شدہ پی ایم جی ایس وائی-IV کے تحت ان دیہاتوں کے لیے ہر موسم میں کام آنے والا سڑک رابطہ بنایا جائے گا ۔ کابینہ سکریٹری کی صدارت میں ایک اعلی اختیارات  والی کمیٹی سرحدی علاقوں میں اسکیموں کے موثر نفاذ کے لیے اسکیموں کے رہنما خطوط میں مناسب نرمی پر غور کرے گی ۔

اس پروگرام کا مقصد اسکیم کے اصولوں کے مطابق کنورجنس کے تحت شناخت شدہ دیہاتوں میں موجودہ انفرادی اور گھریلو سطح کی فلاحی اسکیموں میں سیچوریشن حاصل کرنا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد 4 موضوعاتی شعبوں یعنی ہر موسم میں سڑک رابطہ ، ٹیلی کام رابطہ ، ٹیلی ویژن رابطہ اور  بجلی کاری کے ذریعہ موجودہ اسکیم کے اصولوں کے تحت کنورجنس کے تعلق سے ایسے بلاکوں کے تمام دیہاتوں میں سیچوریشن حاصل کرنا ہے ۔

یہ پروگرام میلوں اور تہواروں ، بیداری کیمپوں ، قومی دنوں کے جشن ، وزراء ، مرکزی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کے سینئر سرکاری افسران کے باقاعدہ دوروں اور ایسے دیہاتوں میں رات کے قیام سمیت دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے ان دیہاتوں میں جوش و خروش بڑھانے پر زور دیتا ہے ۔ اس سے سیاحت کی صلاحیت پروان چڑھے گی اور ان دیہاتوں کی مقامی ثقافت اور ورثے کو فروغ ملے گا ۔

ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے گا اور پروجیکٹ کے موثر نفاذ کے لیے پی ایم گتی شکتی جیسے معلوماتی ڈیٹا بیس کا استعمال کیا جائے گا ۔

وی وی پی-I کے ساتھ وی وی پی-II سرحدی دیہاتوں کو خود کفیل اور متحرک بنانے کے لیے ایک تبدیلی لانے والی پہل ہے ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission

Media Coverage

On Puri’s Grand Road, a devotee’s submission
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister speaks with the Amir of Qatar
July 16, 2026
PM conveys heartfelt condolences on the passing of the Father Amir of Qatar
PM recalls the Father Amir’s visionary leadership and his contribution to strengthening India-Qatar relations
The two leaders reaffirm their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy

Prime Minister Shri Narendra Modi had a telephone conversation today with the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani.

Prime Minister conveyed his heartfelt condolences on the passing of H.H. Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir of Qatar.

Recalling the Father Amir’s significant contributions as the chief architect of modern Qatar, Prime Minister paid tribute to his visionary leadership, and recalled his pivotal role in strengthening India-Qatar relations over the years as well as his deep affection for India and the Indian community in Qatar.

The Amir of Qatar thanked Prime Minister for his call and conveyed his appreciation for the words of support in this difficult hour.

The two leaders reaffirmed their resolve to carry forward the Father Amir’s legacy and further strengthen the India-Qatar Strategic Partnership and people-to-people ties.

They agreed to remain in close touch.