وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے جھاریا کوئلہ کان  میں آگ لگنے، زمین دھنسنے اور متاثرہ کنبوں کی بازآبادکاری سے متعلق مسائل کے حل کے لیے نظرثانی شدہ جھاریا ماسٹر پلان ( جے ایم پی ) کو منظوری دے دی ہے۔ اس نظرثانی شدہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے کل مالی اخراجات 5940.47 کروڑ روپے ہوں گے۔ مرحلہ وار طریقہ کار کے تحت سب سے زیادہ خطرے سے دوچار علاقوں میں آگ لگنے اور زمین کے دھنسنے سے نمٹنے اور متاثرہ کنبوں کی ترجیحی بنیاد پر بازآبادکاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

نظرثانی شدہ جھاریا ماسٹر پلان میں دوبارہ آباد کیے جانے والے کنبوں کے لیے پائیدار روزگار کی فراہمی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہنر مندی  کے مخصوص پروگرام شروع کیے جائیں گے اور آمدنی پیدا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ بازآبادکار  کنبے اقتصادی طور پر خودکفیل بن سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، قانونی طور پر مالکان ( ایل ٹی ایچ ) اور غیر قانونی طور پر  بسے کنبوں  ( نان ایل ٹی ایچ ) دونوں کو  گزر بسر کے لیے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی اور ادارہ جاتی قرض کے ذریعے تین لاکھ روپے تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

دوبارہ باز آبادکاری کے مقامات پر جامع بنیادی ڈھانچہ اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں سڑکیں، بجلی، پانی کی فراہمی،  پانی کی نکاسی ، اسکول، اسپتال، ہنر مندی کے مراکز، کمیونٹی ہالز اور دیگر عام سہولیات شامل ہیں۔ یہ تمام اقدامات نظرثانی شدہ جھاریا ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کیے جائیں گے تاکہ بازآبادکاری کا عمل مکمل، مؤثر اور انسانی ہمدردی پر مبنی ہو۔

اس کے علاوہ ،  گزر بسر  میں مدد کے لیے اقدامات کے طور پر ایک مخصوص ‘‘ جھاریا متبادل ذرائع معاش بازآبادکاری فنڈ ’’ قائم کیا جائے گا تاکہ روزگار سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی، ہنر مندی کے پروگرام علاقائی کثیر مقصدی  ہنر مندی  کے اداروں کے اشتراک سے بھی چلائے جائیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Strategic partnership' to 'Cooperation in AI': Six major outcomes of PM Modi's historic Sweden visit - Check

Media Coverage

'Strategic partnership' to 'Cooperation in AI': Six major outcomes of PM Modi's historic Sweden visit - Check
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 18 مئی 2026
May 18, 2026

Norway to Netherlands: PM Modi's Leadership Turns Heritage, Honors & High-Tech Deals into India's Global Momen