وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جنجاتیہ اُنّت گرام ابھیان کو منظوری دی جس میں مجموعی طور پر 79,156 کروڑ روپے (مرکزی حصہ: 56,333 کروڑ روپے اور ریاستی حصہ: 22,823 کروڑ روپے) کے اخراجات  کا تخمینہ ہےتاکہقبائلی اکثریتی دیہاتوں اور خواہش مند اضلاع میں قبائلی خاندانوں کے لیے تکمیل  کوریج کو اپنا کرقبائلی برادریوں  کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنایا جائے۔

یہ تقریباً 63,000 گاؤں کا احاطہ کرے گا جس کا 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ ہوگا جیسا کہ بجٹ تقریر 2024-25 میں اعلان کیا گیا تھا۔ یہ 549 اضلاع اور 30 ​​ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام قبائلی اکثریتی دیہاتوں میں پھیلے ہوئے 2,740 بلاکوں کا احاطہ کرے گا۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں 10.45 کروڑ درج فہرست قبائل  کی آبادی ہے اور یہاں 705 سے زیادہ قبائلی برادریاں ہیں، جو ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں اور  دور دراز اور مشکل سے پہنچنے والے علاقوں میں رہتی ہیں۔ پردھان منتری جنجاتیہ اُنّت گرام ابھیان حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے ذریعے سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، ذریعہ معاش میں اہم خلا کو پورا کرنے کا تصور  پیش کرتا ہے اور پی ایم جنمن (پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیایے  مہا ابھیان) کی تعلیمات اور  کامیابی کی بنیاد پر قبائلی علاقوں اور برادریوں کی جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بناتا ہے۔

مشن 25 اقدامات پر مشتمل ہے جس پر عمل درآمد 17 لائن کی وزارتیں کریں گی۔ ہر وزارت/محکمہ درج ذیل اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اگلے 5 سالوں میں ڈیولپمنٹ ایکشن پلان فار شیڈیولڈ ٹرائب (ڈی اے پی ایس ٹی) کے تحت ان کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کے ذریعے اس سے متعلقہ اسکیم کو مقررہ مدت میں نافذ کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

ہدف-I: بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانا:

  1. دیگر حقوق کے ساتھ اہل گھرانوں کے لیے پکے گھر: اہل درج فہرست قبائل  گھرانوں کو پی ایم اے وائی (گرامین) کے تحت نلکے کے پانی (جل جیون مشن) اور بجلی کی فراہمی (آر ڈی ایس ایس ) کی دستیابی کے ساتھ پکے مکانات تک رسائی حاصل ہوگی۔ اہل درج فہرست قبائل گھرانے کو آیوشمان بھارت کارڈ (پی ایم جے اے وائی) تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔
  2. گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا:درج فہرست اکثریتی قبائل والے دیہاتوں (پی ایم جی ایس وائی) کے لیے تمام موسم کے لحاظ سے سڑک کے رابطے کو یقینی بنانا، موبائل کنیکٹیویٹی (بھارت نیٹ) اور انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنا، صحت، تغذیہ اور تعلیم (این ایچ ایم، سمگرشکشا اور پوشن)کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا۔

ہدف-2: اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے کو فروغ دینا:

(iiiاسکل ڈیولپمنٹ انٹرپرینیورشپ کا فروغ اور بہتر معاش (خود روزگار) - تربیت (اسکل انڈیا مشن/جے ایس ایس) تک رسائی فراہم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ایس ٹی لڑکے/لڑکیوں کو ہر سال 10ویں/12ویں کے بعد طویل مدتی ہنر مندی کے کورسز تک رسائی حاصل ہو۔ مزید برآں ، قبائلی ملٹی پرپز مارکیٹنگ سینٹر (ٹی ایم ایم سی) کے ذریعے مارکیٹنگ سپورٹ، ایف آر اے  پٹہ ہولڈرز کے لیے ٹورسٹ ہوم اسٹیز اور زراعت، مویشی پروری  اور ماہی پروری  کی حمایت ۔

ہدف-3: اچھی تعلیم تک رسائی کو عالمگیر بنانا:

(iv)  تعلیم - اسکول اور اعلی تعلیم میں جی ای آر کو قومی سطح تک بڑھانا اور ضلع/بلاک سطح پر اسکولوں میں قبائلی ہاسٹل قائم کرکے معیاری تعلیم کو سستی اور ایس ٹی طلباء (سمگر شکشا ابھیان)کے لیے قابل رسائی بنانا ۔

ہدف 4: صحت مند زندگی اور باوقار بڑھاپا:

(v)   صحت–ایس ٹی گھرانوں تک معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے، آئی ایم آر ، ایم ایم آر، میں قومی معیارات تک پہنچنا اور ان علاقوں میں موبائل میڈیکل یونٹس کے ذریعے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج جہاں میدانی علاقوں میں ذیلی مرکز 10 کلومیٹر سے زیادہ ہے اور پہاڑی علاقوں میں 5 کلومیٹر  سے زیادہ ہے(نیشنل ہیلتھ مشن)۔

ابھیان کے تحت آنے والے قبائلی دیہاتوں کا پی ایم گتی شکتی پورٹل پر نقشہ بنایا جائے گا جس کی نشاندہی متعلقہ محکمے نے اسکیم کی مخصوص ضروریات کے لیے کی ہے۔ پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم سے حقیقی  اور مالیاتی پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

17 وزارتوں کے سلسلے میں مشن کے اہداف درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

وزارت

اقدامات /(اسکیم)

مستفید / اقدام کے ارقام

 

1

دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈئی)

پکے مکانات- (پی اے وائی)- گرامین

20 لاکھ گھر

 

 

کنیکٹنگ روڑ – (پی ایم جی ایس وائی)

25000 کلو میٹر روڈ

 

2

جل شکتی کی وزارت

واٹر سپلائی – جل جیون مشن(جے جے ایم)

  1. i ہر اہل گاؤں

ii) ) 5,000بستیاں- 20ایچ ایچ سے کم

 

3

بجلی کی وزارت

ہاؤس الیکٹریفیکیشن- [اصلاح شدہ تقسیم سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس)]

ہر غیر برقی گھرانہ اور غیر منسلک عوامی ادارے

(~ 2.35 لاکھ)

 

4

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آف گرڈ سولر۔ نئی سولر پاور سکیم

(i) ہر غیر برقی گھرانہ اور عوامی ادارے  جوگرڈ کے ذریعے کور نہیں ہیں۔

 

5

 

وزارت صحت اور خاندانی بہبود

موبائل میڈیکل یونٹس- نیشنل ہیلتھ مشن

1000 ایم ایم یو  تک

 

آیوشمان کارڈ – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی)-این ایچ اے

ابھیان کے تحت آنے والا ہر اہل گھرانہ

 

6

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایل پی جی کنکشن- (پی ایم اجولا یوجنا)

25 لاکھ گھرانے

(اصل اسکیم کے تحت اہداف کی منظوری اور اسکیم کے جاری رہنے سے مشروط)

 

7

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت

آنگن واڑی مراکز کا قیام - پوشن ابھیان

8000 (2000 نیو سکشم اے ڈبلیو سی) اور سکشم اے ڈبلیو سی میں 6000 اپ گریڈیشن)

 

8

وزارت تعلیم

ہاسٹلز کی تعمیر - سمگر شکشا ابھیان (ایس ایس اے)

1000 ہاسٹلز

 

9

آیوش کی وزارت

پوشن واٹیکاز - قومی آیوش مشن

700 پوشن واٹیکاز

 

10

محکمہ ٹیلی کام

یونیورسل سروس اوبلیکیشن فنڈ/بھارت نیٹ (ڈی او ٹی – ایم او سی)

5000 گاؤں

 

 

 

11

 

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت

اسکل انڈیا مشن (موجودہ اسکیمیں)/ تجویز

قبائلی اضلاع میں اسکلنگ سینٹر

 

1000 وی ڈی وی کیز، قبائلی گروہ وغیرہ

 

12

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈیجیٹل اقدامات

جیسا کہ قابل اطلاق ہے۔

 

13

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت

پائیدار زراعت کا فروغ – ڈی او اے ایف ڈبلیو کی متعدد اسکیمیں

ایف آر اے پٹہ ہولڈرز ( 2 لاکھ مستفیدین )

 

14

 

محکمہ ماہی پروری

فش کلچر سپورٹ- پردھان منتری متسیہ  سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)

10,000 کمیونٹی اور 1,00,000 انفرادی مستفیدین

 

 

مویشیوں کی پرورش - نیشنل لائیوسٹاک مشن

8500 انفرادی / گروپ مستفیدین

 

15

محکمہ حیوانات اور ڈیری

صلاحیت کی تعمیر - راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے)

سب ڈویژن، ضلع اور ریاستی سطح پر تمام گرام سبھا اور متعلقہ افسران ایف آر اے سے نمٹنے کے لیے

 

16

پنچایتی راج کی وزارت

ٹرائبل ہوم اسٹیز-سودیش درشن

1000 ٹرائبل ہوم اسٹیز 5 لاکھ روپے فی یونٹ (نئی تعمیر کے لیے)، 3 لاکھ روپے تک (تزئین و آرائش) اور 5 لاکھ روپے گاؤں کی کمیونٹی کی ضرورت کے لیے۔

 

17

وزارت سیاحت

پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے اے جی وائی)

دیگر اقدامات# کو شامل کرکے قبائلی ترقی / پی ایم اے اے جی وائی  تک ایس سی اے کے دائرہ کار کو بڑھانا

 

#100قبائلی کثیرالمقاصد  مارکیٹنگ مراکز، آشرم اسکولوں، ہاسٹلوں، سرکاری/ریاستی قبائلی رہائشی اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، اسکل سیل بیماری(ایس سی ڈی)  کے لیے قابلیت کا مرکز  اور مشاورتی معاونت، ایف آر اے اور سی ایف آر مینجمنٹ اقدامات کے لیے تعاون، ایف آر اے سیلز اور سب سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قبائلی اضلاع کے لیے مراعات کے ساتھ  پروجیکٹ مینجمنٹ فنڈز کا قیام۔

 

 

قبائلی علاقوں کی مخصوص ضرورتوں اور حاجتوں  کی بنیاد پر اور ریاستوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ غور و خوض کے بعد، ابھیان نے قبائلیوں اور جنگل میں رہنے والی برادریوں کے درمیان روزی روٹی کو فروغ دینے اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے کچھ اختراعی اسکیموں کا تصور پیش  کیا ہے۔

قبائلی ہوم اسٹے: قبائلی علاقوں کی سیاحتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور قبائلی برادری کو متبادل ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لیے، وزارت سیاحت کے ذریعے سودیش درشن کے تحت 1000 ہوم اسٹے کو فروغ دیا جائے گا۔ جن دیہاتوں میں سیاحت کی صلاحیت ہے، وہاں قبائلی گھرانوں اور گاؤں کو ایک گاؤں میں 5-10 ہوم اسٹے کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ ہر گھرانہ دو نئے کمروں کی تعمیر کے لیے 5.00 لاکھ اور روپے  کا اور  موجودہ کمروں کی تزئین و آرائش کے لیے 3.00 لاکھ اور گاؤں کی کمیونٹی کی ضرورت کے لیے 5 لاکھ روپے کا اہل ہوگا۔

پائیدار ذریعہ معاش  فاریسٹ رائٹ ہولڈرز (ایف آر اے): مشن کی خصوصی توجہ جنگلات کے علاقوں میں رہنے والے 22 لاکھ ایف آر اے پٹہ ہولڈرز پر ہے اور قبائلی امور کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت (ایم او اے ایف ڈبلیو)، محکمہ مویشی  پروری  کے محکمہ، ماہی پروری کے محکمے  اور پنچایتی راج کی وزارت  کے ساتھ ہم آہنگی  میں  مختلف اسکیموں کے فائدے آپس میں ملائے جائیں گے اور فراہم کیے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد جنگلات کے حقوق کو تسلیم کرنے اور ان کے تحفظ کے عمل کو تیز کرنا اور  قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ جنگل کی دیکھ بھال اور تحفظ کے قابل بن سکیں اور انہیں سرکاری اسکیم کی حمایت کے ذریعے پائیدار معاش فراہم کرنا ہے۔ ابھیان اس بات کو بھی متحرک کرے گا کہ زیر التواء ایف آر اے دعووں کو تیز کیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز اور افسران کو بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر تربیت قبائلی امور کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت فراہم کرے گی۔

سرکاری رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلز کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا: قبائلی رہائشی اسکول اور ہاسٹل دور دراز قبائلی علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ان کا مقصد مقامی تعلیمی وسائل کو ترقی دینا اور اندراج اور برقرار رکھنے کو فروغ دینا ہے۔ ابھیان کا مقصد آشرم اسکولوں/ ہاسٹلوں/ قبائلی اسکولوں/ سرکاری رہائشی اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو پی ایم شری اسکولوں کی طرز پر اپ گریڈ کرنا ہے۔

سکل سیل کی بیماری کی تشخیص کے لیے پیشگی سہولیات: قبل از پیدائش کی تشخیص پر خصوصی زور دینے کے ساتھ سستی اور قابل رسائی تشخیصی اور ایس سی ڈی انتظام کی سہولیات فراہم کرنے اور ایس سی ڈی کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی پیدائشوں کو روک کر بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے، سینٹر آف کمپی ٹینس (سی او سی) ریاستوں میں ایمس اور پریمیئر انسٹی ٹیوٹ میں قائم کیاجائے گا  جہاں سکل  کی بیماری پھیلی ہوئی ہے اور جہاں ان طریقہ کار کو انجام دینے کی مہارت دستیاب ہے۔ قابلیت کا مرکز (سی او سی ) وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق قبل از پیدائش کی تشخیص کے لیے سہولیات، ٹیکنالوجی، عملے اور تحقیقی صلاحیتوں سے لیس ہو گا اور اس میں قبل از پیدائش کی تشخیص کے لیے جدید ترین سہولیات، ٹیکنالوجی، عملہ اور تحقیقی صلاحیتیں 6 کروڑ روپے/سی او سی کی لاگت سے موجود  ہوں گی۔

قبائلی کثیرالمقاصد  مارکیٹنگ سینٹر: قبائلی مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے، بیداری، برانڈنگ، پیکیجنگ اور نقل و حمل کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 100 ٹی ایم ایم سی قائم کیے جائیں گے تاکہ قبائلی پروڈیوسروں کو ان کی پیداوار/ مصنوعات کی صحیح قیمت حاصل کرنے اور قبائلیوں سے براہ راست مناسب قیمت پر قبائلی پیداوار / مصنوعات خریدنے میں اور صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ مزید برآں، ان ٹی ایم ایم سی کو ایک مجموعی اور ویلیو ایڈیشن پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کرنے سے فصل کے بعد اور پیداوار کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور مصنوعات کی قیمت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

ابھیان کی منصوبہ بندی پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیایے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کے سیکھنے اور کامیابی کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس کا آغاز 15 نومبر 2023 کو عزت مآب وزیر اعظم نے جنجاتیہ گورو دیوس کے موقع پر کیا تھا، جس میں  24104 کروڑ  روپے کا بجٹ  شامل تھا  اور پی وی ٹی جی  آبادی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔

پی ایم جنجاتیہ اُنّت گرام کوآپریٹو فیڈرلزم، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے پورے نقطہ نظر ، کنورجینس اور آؤٹ ریچ کے ذریعے تکمیل کی انوکھی مثال ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Constitution as an aesthetic document

Media Coverage

Indian Constitution as an aesthetic document
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates Shri Devendra Fadnavis on taking oath as Maharashtra's Chief Minister
December 05, 2024
Congratulates Shri Eknath Shinde and Shri Ajit Pawar on taking oath as Deputy Chief Ministers
Assures all possible support from Centre in furthering development in Maharashtra

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has congratulated Shri Devendra Fadnavis on taking oath as Chief Minister of Maharashtra. He also congratulated Shri Eknath Shinde and Shri Ajit Pawar on taking oath as Deputy Chief Ministers. Shri Modi assured all possible support from the Centre in furthering development in Maharashtra.

The Prime Minister posted on X:

“Congratulations to Shri Devendra Fadnavis Ji on taking oath as Maharashtra's Chief Minister.

Congratulations to Shri Eknath Shinde Ji and Shri Ajit Pawar Ji on taking oath as the Deputy Chief Ministers of the state.

This team is a blend of experience and dynamism, and it is due to this team's collective efforts that the Mahayuti has got a historic mandate in Maharashtra. This team will do everything possible to fulfil the aspirations of the people of the state and to ensure there is good governance.

I assure all possible support from the Centre in furthering development in Maharashtra.”