وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج مارکیٹنگ سیزن 27-2026 کے لیے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) کو منظوری دے دی ہے ۔

خام جوٹ (ٹی ڈی-3 گریڈ) کی کم از کم امدادی قیمت27-2026 سیزن کے لیے  5925 روپے  فی کوئنٹل  مقرر کی گئی ہے۔  اس سے کل ہند اوسط پیداواری لاگت کے مقابلے میں 61.8 فیصد کا منافع یقینی ہوگا ۔  مارکیٹنگ سیزن 27-2026 کے لئے خام جوٹ کی اعلان کردہ ایم ایس پی حکومت کی طرف سے 19-20218 کے بجٹ میں اعلان کردہ پیداوار کی کل ہند اوسط لاگت کے کم از کم 1.5 گنا کی سطح پر ایم ایس پی طے کرنے کے اصول کے مطابق ہے ۔

مارکیٹنگ سیزن 27-2026 کے لئے خام جوٹ کی ایم ایس پی پچھلے مارکیٹنگ سیزن 26-2025 کے مقابلے میں275 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہے ۔  حکومت نے خام جوٹ کی ایم ایس پی 15-20214 میں 2400 روپے کوئنٹل سے بڑھا کر 27-2026 میں 5,925فی کوئنٹل کر دی ہے ، جس میں3,525  فی کوئنٹل (2.5 گنا) کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

15-2014 سے 26-2025 کی مدت کے دوران جوٹ کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ادا کی گئی ایم ایس پی کی رقم 3.75 کروڑ روپے تھی ۔ جبکہ 05-2004 سے 14-2013 کی مدت کے دوران 1342 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ۔ 441 کروڑ ۔

جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) امدادی قیمت سے متعلق اقدامات  کے لیے مرکزی حکومت کی نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتی رہے گی اور اس طرح کے اقدامات میں  ہونے والے نقصانات ، اگر کوئی ہوں تو  ان کی مکمل تلافی مرکزی حکومت کرے گی ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In 2019, India launched its first Vande Bharat Express; seven years later came the sleeper version, and Railways now plans 260 Vande sleeper rakes with world-class features

Media Coverage

In 2019, India launched its first Vande Bharat Express; seven years later came the sleeper version, and Railways now plans 260 Vande sleeper rakes with world-class features
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 3 اگست 2026
September 03, 2026

A- Rating to Third-Largest Wind Producer: How Modi’s Policies Are Rewriting India’s Global Rank