وزیراعظم نے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں چاولوں کو مقوی بنانے کا اعلان کیاتھا
چاولوں کو مقوی بنانے کی پوری لاگت (تقریباً 2700 کروڑ روپے سالانہ) حکومت ہند کے ذریعہ برداشت کی جائے گی
مقوی بنائے جانے سے ملک کے ہر غریب شخص کو تغذیہ حاصل ہوگا اور اس سے خواتین ، بچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے عبوری تغذیہ کی فراہمی اور تغذیہ کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی
ایف سی آئی اور ریاستی ایجنسیوں نے سپلائی اور تقسیم کےلئے پہلے ہی 88.65 ایل ایم ٹی مقوی چاول کی خریداری کرلی ہے

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں منعقد اقتصادی امور کی  کابینہ کمیٹی نے     نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ  (این ایف  ایس اے) ،   بچوں کی ترقی   کی مربوط خدمات  (آئی سی ڈی ایس)  پردھان منتری پوشن شکتی  نرمان  -پی ایم پوشن (پہلے والی دوپہر کے کھانے کی اسکیم)  اور حکومت ہند  کی دیگر   فلاحی اسکیموں کے تحت  مخصوص تقسیم عامہ کے نظام (ٹی پی ڈی ایس) میں  سپلائی کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرا نتظام علاقوں میں    2024 تک   مرحلہ وار    تقسیم کرنے  کے لئے مقوی چاولوں کی منظوری دے دی ہے۔  

چاولوں کو مقوی بنانے  کی پوری لاگت  (تقریباً 2700 کروڑ روپے سالانہ)   جون 2024 تک  اس کے مکمل نفاذ  تک   خوراک کی سبسڈی کے طور پر حکومت ہند کے ذریعہ برداشت کی جائے گی۔   

اس پہل سے   مکمل نفاذ کے لئے   تین مرحلوں کی تجویز ہے:

پہلا مرحلہ:   بھارت میں  آئی سی ڈی ایس  اور پی ایم پوشن  کے تحت 22 مارچ تک   پوری طرح  نافذ کیا جائے گا۔  

دوسرا مرحلہ:   مذکورہ بالا مرحلہ ایک  کے علاوہ  تمام امنگوں والے  اور ہائی برڈن والے اضلاع میں   ٹی پی ڈی ایس اور او ڈبلیو ایس میں (کل 291 اضلاع )   مارچ 2023 تک   نافذکیا جائے گا۔

تیسرا مرحلہ :  مذکورہ بالا دوسرے مرحلے کے علاوہ  ملک کے باقی بچے تمام اضلاع میں  مارچ  2024 تک  نافذ کیا جائے گا۔

اس اسکیم کو نافذ کرنے  کی کوششوں کے طور پر   خوراک اور تقسیم عامہ   کا محکمہ  تمام متعلقہ فریقوں   کے پاس  جیسے  ریاستی  /مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومت  ، متعلقہ وزارتیں/محکمے، ترقیاتی ساجھے دار   ، صنعتیں، تحقیقی ادارے وغیرہ   کے ساتھ   ایک ماحول تیار کرنے کے لئے   سرگرمیوں میں تال میل کررہی ہے۔      ایف جی آئی  اور ریاستی ایجنسیاں  پہلے ہی   مقوی بنائے گئے چاولوں کی خریداری  میں مصروف ہیں اور انہوں نے   سپلائی اور تقسیم کرنے کی خاطر  اب تک کم و بیش  88.65  ایل ایم ٹی  مقوی چاول کی خریداری کرلی ہے۔   

بھارت کے معزز وزیراعظم نے  75ویں یوم آزادی (15 اگست 2021)  کو اپنے خطاب میں  چاول کو مقوی بنانے کا  اعلان کیا تھا   تاکہ   ملک کے ہر غریب شخص کو  تغذیہ فراہم کیا جاسکے اور  خواتین   ، بچوں  اور دودھ پلانے والی ماؤں میں  تغذیہ کی کمی    پر قابو پایا جاسکے۔ کیونکہ   یہ ان کی ترقی میں   ایک بڑی رکاوٹ  ہے۔

اس سے پہلے  مرکز کی سرپرستی والی   ’’چاولوں کو مقوی بنانا پر عوامی نظام تقسیم کے تحت   تقسیم کاری  ‘‘ کی تجرباتی اسکیم  کو  20-2019 سے 3 سال کی مدت کے لئے  نافذ کیا گیا تھا۔    اس تجرباتی اسکیم کے تحت   گیارہ ریاستوں   -آندھراپردیش، گجرات،   مہاراشٹر، تمل ناڈو،  چھتیس گڑھ،  اترپردیش،  اوڈیشہ،  تلنگانہ،   مدھیہ پردیش،   اتراکھنڈ اور  جھار کھنڈ  میں  (ایک ریاست ایک ضلع)  کے کامیابی کے ساتھ مقوی چاول تقسیم کیا گیا ہے۔  

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India launches ORV Sagar Manthan, boosting ocean research fleet

Media Coverage

India launches ORV Sagar Manthan, boosting ocean research fleet
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses grief over loss of lives in mishap in Nanded
September 11, 2026
Prime Minister announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed grief over the loss of lives due to a mishap in Nanded, Maharashtra.

The Prime Minister conveyed his thoughts to the bereaved families in this hour of grief and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister’s National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000.

In a post on X, the Prime Minister’s Office said;

“Saddened by the loss of lives due to a mishap in Nanded, Maharashtra. My thoughts are with the bereaved families in this hour of grief. Praying for the speedy recovery of the injured.

An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi”