Quoteکابینہ نے گگن یان فالو آن مشن اور بھارتیہ انترکش اسٹیشن کی تعمیر کو منظوری دی: گگن یان – بھارتیہ انسانی خلائی پرواز پروگرام جس میں بی اے ایس کی پہلی یونٹ کی تعمیر اور متعلقہ مشن شامل ہیں
Quoteخلائی اسٹیشن اور اس سے آگے مزید مشنوں کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے انسانی خلائی پرواز کا پروگرام

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے گگن یان پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے بھارتیہ انترکش اسٹیشن کے پہلے یونٹ کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی طرف سے  بی اے ایس اور پیشگی مشنوں کے لیے نئی پیشرفت اور جاری گگن یان پروگرام کو پورا کرنے کے لیے اضافی ضروریات کو شامل کرنے کے لیے گگن یان پروگرام کے دائرہ کار اور فنڈنگ ​​پر نظر ثانی کرتے ہوئےبھارتیہ انترکش اسٹیشن (بی اے ایس ون) کے پہلے ماڈیول کی ترقی کے لیے منظوری دی گئی ہے اور بی اے ایس کی تعمیر اور آپریٹنگ کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز کے مظاہرے اور ان کی توثیق کرنے کے لیے مشن شروع کیے گئے ہیں۔

گگن یان پروگرام کے نظر ثانی میں بی اے ایس کے لیے ترقی کے دائرہ کار اور پیشگی مشن کو اور جاری گگن یان پروگرام کی ترقی کے لیے ایک اضافی غیر عملہ مشن اور اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت کو شامل کرنا ہے۔ اب ٹیکنالوجی کی ترقی اور مظاہرے کا انسانی خلائی پرواز کا پروگرام آٹھ مشنوں کے ذریعے دسمبر 2028 تک بی اے ایس ون کے پہلے یونٹ کو لانچ کرکے مکمل کیا جائے گا۔

دسمبر 2018 میں منظور کردہ گگن یان پروگرام میں انسانی خلائی پرواز کو لو ارتھ مدار (ایل ای او) تک لے جانے اور طویل  مدتی انسانی خلائی مشن  کیلئے ہندوستانی انسانی خلائی ریسرچ پروگرام کے لیے درکار ٹیکنالوجیز کی بنیاد رکھنے کا تصور کیا گیا ہے۔ امرت کال میں خلا کا وژن دیگر چیزوں سمیت، 2035 تک ایک آپریشنل بھارتیہ انترکش اسٹیشن اور 2040 تک بھارتیہ خلابازوں کےچاندمشن کیلئے قائم کرنے کا تصورپیش کرتا ہے۔تمام سرکردہ خلائی ممالک طویل مدتی انسانی خلائی مشن اور چاند اور اس سے آگے کی مزید تلاش کیلئے صلاحیتوں کو تیار کرنے اور چلانے کے لیے کافی کوششیں اور سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

گگن یان پروگرام ایک قومی کوشش ہوگی جس کی قیادت اسرو صنعت، اکیڈمیا اور دیگر قومی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داروں کے طور پر کرے گی۔ اس پروگرام کو اسرو کے اندر قائم پروجیکٹ مینجمنٹ میکانزم کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔اس کا ہدف طویل دورانیے کےلئے انسانی خلائی مشنوں کے لیے اہم ٹیکنالوجیز تیار کرنا اور اس کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیےاسرو 2026 تک جاری گگن یان پروگرام کے تحت چار مشن اور بھارتیہ انترکش یان کے پہلے ماڈیول کی ترقی اور دسمبر 2028 تک بھارتیہ انترکش کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز کے مظاہرے اور توثیق کے لیے چار مشن شروع کرے گا۔

ملک انسانی خلائی مشنوں کے لیے زمین کے نچلے مدار میں ضروری تکنیکی صلاحیتیں حاصل کرےگا۔ خلا پر مبنی قومی سہولت جیسے کہ بھارتیہ انترکش اسٹیشن مائکروگرویٹی پر مبنی سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔ یہ تکنیکی فوائد کا باعث بنے گا اور تحقیق اور ترقی کے کلیدی شعبوں میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انسانی خلائی پروگرام میں صنعتی شرکت اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے نتیجے میں روزگاربالخصوص خلائی اور اس سے منسلک شعبوں میں اعلیٰ ٹیکنالوجی والے شعبوں میں روزگار کی  پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

پہلے سے منظور شدہ پروگرام میں 11170 کروڑ کی خالص اضافی فنڈنگ ​​کے ساتھ، نظرثانی شدہ دائرہ کار کے ساتھ گگن یان پروگرام کے لیے کل فنڈنگ ​​کو بڑھا کر 20193 کروڑ کر دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام خاص طور پر ملک کے نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کیریئر بنانے کے ساتھ ساتھ مائیکرو گریوٹی پر مبنی سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی سرگرمیوں میں مواقع حاصل کرنے کاایک منفرد موقع فراہم کرےگا۔اس کے۔ نتیجے میں پیدا ہونے والی اختراعات اور تکنیکی فوائد معاشرے کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچائیں گے۔

 

  • Yogendra Nath Pandey Lucknow Uttar vidhansabha November 11, 2024

    जय श्री राम
  • ram Sagar pandey November 07, 2024

    🌹🙏🏻🌹जय श्रीराम🙏💐🌹जय माता दी 🚩🙏🙏🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹🌹🌹🙏🙏🌹🌹
  • Chandrabhushan Mishra Sonbhadra November 02, 2024

    shree
  • Chandrabhushan Mishra Sonbhadra November 02, 2024

    jay
  • Avdhesh Saraswat November 01, 2024

    HAR BAAR MODI SARKAR
  • रामभाऊ झांबरे October 23, 2024

    Jai ho
  • Raja Gupta Preetam October 19, 2024

    जय श्री राम
  • Vivek Kumar Gupta October 16, 2024

    नमो ..🙏🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta October 16, 2024

    नमो ....................🙏🙏🙏🙏🙏
  • Amrendra Kumar October 15, 2024

    जय हो
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
India gets an 'F35' stealth war machine, but it's not a plane and here’s what makes it special

Media Coverage

India gets an 'F35' stealth war machine, but it's not a plane and here’s what makes it special
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Prime Minister's State Visit to Trinidad & Tobago
July 04, 2025

A) MoUs / Agreement signed:

i. MoU on Indian Pharmacopoeia
ii. Agreement on Indian Grant Assistance for Implementation of Quick Impact Projects (QIPs)
iii. Programme of Cultural Exchanges for the period 2025-2028
iv. MoU on Cooperation in Sports
v. MoU on Co-operation in Diplomatic Training
vi. MoU on the re-establishment of two ICCR Chairs of Hindi and Indian Studies at the University of West Indies (UWI), Trinidad and Tobago.

B) Announcements made by Hon’ble PM:

i. Extension of OCI card facility upto 6th generation of Indian Diaspora members in Trinidad and Tobago (T&T): Earlier, this facility was available upto 4th generation of Indian Diaspora members in T&T
ii. Gifting of 2000 laptops to school students in T&T
iii. Formal handing over of agro-processing machinery (USD 1 million) to NAMDEVCO
iv. Holding of Artificial Limb Fitment Camp (poster-launch) in T&T for 50 days for 800 people
v. Under ‘Heal in India’ program specialized medical treatment will be offered in India
vi. Gift of twenty (20) Hemodialysis Units and two (02) Sea ambulances to T&T to assist in the provision of healthcare
vii. Solarisation of the headquarters of T&T’s Ministry of Foreign and Caricom Affairs by providing rooftop photovoltaic solar panels
viii. Celebration of Geeta Mahotsav at Mahatma Gandhi Institute for Cultural Cooperation in Port of Spain, coinciding with the Geeta Mahotsav celebrations in India
ix. Training of Pandits of T&T and Caribbean region in India

C) Other Outcomes:

T&T announced that it is joining India’s global initiatives: the Coalition of Disaster Resilient Infrastructure (CDRI) and Global Biofuel Alliance (GBA).