وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رانی رشمونی کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب نریندرمودی نے انہیں ہمت ، ہمدردی اور عزیمت کی عظیم شخصیت کے طور پر ان کی ثنا خوانی کی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا:
’’رانی رشمونی ہمت ، ہمدردی اور عزیمت کی عظیم شخصیت تھیں ۔ انہیں ایک دور اندیش پیشوا اور انسان دوست کے طور پر پیار سے یاد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے دیرپا نظام بنائے اور روحانیت کے ساتھ ساتھ غریبوں کی ترقی کے لیے ان کا عزم پختہ تھا ۔ ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت ۔ ‘‘
Rani Rashmoni was a towering figure of courage, compassion and conviction. She is fondly remembered as a visionary leader and philanthropist. She built lasting institutions and had unwavering commitment to spirituality as well as for the upliftment of the poor. Tributes to her on…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2025


