وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی تقسیم کے دوران متاثر ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تقسیم کی ہولناکیوں کےیادگاری دن کے موقع پر، ایکس پر ایک پوسٹ میں  جناب مودی نے تقسیم کے اُن شدید اثرات اور مصائب کو یاد کیا ہے جو متعدد لوگوں کو پہنچے۔

انسانی لچک کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے بندھنوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’#PartitionHorrorsRemembranceDay پر، ہم ان لاتعداد لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم کی ہولناکیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے اورانہوں نے بہت زیادہ مصائب برداشت کئے ۔ یہ ان کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے، جو انسانی لچک کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ تقسیم سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگوں نے اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کی طرف قدم بڑھایا اور بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔ آج ہم اپنے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے رشتوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Water conservation in India: The community as custodian

Media Coverage

Water conservation in India: The community as custodian
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 مارچ 2026
March 21, 2026

Empowering Bharat Holistically: Health, Finance, Heritage & Export Growth Under the Leadership of PM Modi