نئی دہلی، 27 ستمبر / اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر اپنے   اختتامی اجلاس کے حصے کے طور پر  2016 ء بیچ کے آئی اے ایس افسروں نے آج وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کو  مقالہ پیش کیا ۔ 

          افسران نے کھیتی سے آمدنی میں اضافہ  ، سوائل ہیلتھ کارڈ ، شکایات کا ازالہ ، شہریوں  پر مرکوز خدمات   ، بجلی کے شعبے میں اصلاحات ،  سیاحت میں سہولت   ، ای – نیلامی  اور  اسمارٹ شہری ترقی  سولیوشن جیسے  مرکزی خیال پر 8 مقالات پیش کئے ۔ 

          اس موقع پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا  کہ اسسٹنٹ سکریٹریز پروگرام آفیسر  ، جو سب سے جونیئر اور سب سے   سینئر ہوتے  ہیں  ، انہیں  ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے ۔  وزیر اعظم نے نوجوان آفیسروں کو    ، اُن تجربات کی بہترین باتوں کو ، جو انہوں نے اس پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف وزارتوں میں  حاصل کئے ہیں ، انہیں اپنائیں ۔  انہوں نے نو جوان آفیسروں کو زور  دے کر کہا کہ وہ  حکومت  کے تعلق سے عوام کی  توقعات کو اپنے ذہن میں رکھیں اور ان  توقعات کی تکمیل کے لئے اپنے طور پر بہترین کام کریں ، خواہ وہ اپنے کیریئر  کے دوران ، جس عہدے پر  بھی فائزہوں ۔

 

          وزیر اعظم نے ان آفیسروں کی    اپنے ارد گرد کے عوام سے ، جن کے لئے اپنی ڈیوٹی  کے دوران ، انہوں نے کام کیا ، ان کے ساتھ رابطہ بنانے کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ بنانا اپنے کام اور مقاصد کے حصول میں کامیابی  کی اہم  کلید میں سے ایک ہے ۔ 

          وزیر اعظم نے ان آفیسروں کے ذریعے پیش کئے گئے مقالوں کی تعریف کی ۔ 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India among Asia-Pacific's most AI-ready healthcare markets: Report

Media Coverage

India among Asia-Pacific's most AI-ready healthcare markets: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi arrives in Paris
June 18, 2026

PM Modi arrived in Paris, France, to a warm welcome by the Indian diaspora.

During the visit, PM Modi will attend the VivaTech 2026 alongside President Macron. India will have the largest national pavilion at this edition, a fitting symbol of the enormous potential for partnership between Indian and European innovation ecosystems. The PM will also meet the members of the vibrant Indian community in Paris.