وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے حالیہ برسوں میں ریلوے کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حکمت عملی میں ہونے والی تبدیلی کو اجاگر کیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے بھارتی ریلوے کی جدید کاری میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔ جناب مودی  ملک کے مختلف  حصوں کو گجرات میں گیوڑیا سے ملانے کے لیے آٹھ ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اور ریاست میں ریلوے سے وابستہ متعدد پروجیکٹوں کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے توجہ موجودہ ڈھانچے کو چلاتے رہنے تک محدود تھی اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں سوچ پر بہت کم توجہ دی جارہی تھی۔ اس حکمت عملی کو تبدیل کرنا ضروری تھا۔ حالیہ برسوں میں پورے ریلوے نظام کی جامع تبدیلی کے لیے کام کیا گیا اور یہ کام صرف بجٹ میں کم وبیشی کرنے اور نئی ٹرینوں کے اعلان تک محدود نہیں رہا۔ تبدیلی بہت سے محاذوں پر آئی ہے۔ انھوں نے   کیوڑیا کو دوسرے علاقوں سے جوڑنے کے موجودہ پروجیکٹوں کی مثال پیش کی جہاں ہمہ جہت حکمت عملی کی وجہ سے کام ریکارڈ وقت میں مکمل ہوسکا۔

وزیر اعظم نے ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈور کی بھی مثال پیش کی جو پہلے کی حکمت عملی کے مقابلے میں رویے میں تبدیلی کی مثال ہے۔ وزیر اعظم نے حال ہی میں مشرقی اور مغربی ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈورس کو ڈیڈی کیٹ کیاہے۔یہ پروجیکٹ  زیر پیشرفت تھا اور 2006 سے 2014 کے درمیان صرف کاغذوں پر کارروائی ہوتی رہی اور ایک کلو میٹر ریلوے لائن بھی نہیں بچھائی گئی۔ اب 1100 کلو میٹر  کی لائنیں اگلے چند مہینوں میں مکمل ہوجائیں گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Railways' financial health improves in last 10 yrs, surplus revenue after meeting cost: Ashwini Vaishnaw

Media Coverage

Railways' financial health improves in last 10 yrs, surplus revenue after meeting cost: Ashwini Vaishnaw
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 7فروری 2026
February 07, 2026

Empowering the Nation: Trade Deals, Tech Innovations, and Rural Revival Under PM Modi