نئی دہلی، 10 ؍مئی : وزیراعظم جناب نریند رمودی نے جناب ہیمنتا بسوا سرما اور دیگر وزراء کو آسام میں حلف لینے پر مبارک باد دی ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ :
’’آج حلف لینے والے ہیمنتا بسوا جی اور دیگر وزراء کو مبارک باد۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ یہ ٹیم آسام کے ترقیاتی سفر کی تیزی میں اضافہ کرے گی اور عوام کی امنگوں اور خواہشات کو پورا کرے گی۔‘‘
Congratulations to @himantabiswa Ji and the other Ministers who took oath today. I am confident this team will add momentum to the development journey of Assam and fulfil aspirations of the people.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 10, 2021


