’’یہ عالمی معیشت میں استحکام، اعتماد اور ترقی کو واپس لانے کے لئے دنیا کی سرکردہ معیشتوں اور مالیاتی نظام کے محافظوں پر منحصر ہے‘‘
’’اپنی بات چیت اور بحث و مباحثہ کو دنیا کے سب سے کمزور شہریوں پر مرکوز کریں‘‘
’’عالمی اقتصادی قیادت سب کی شمولیت والے ایک جامع ایجنڈے کو تیار کرکے ہی دنیا کا اعتماد بحال کرسکتی ہے‘‘
’’ہماری جی 20 صدارت کا موضوع شمولیت والے وژن، ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کو فروغ دیتا ہے‘‘
’’ہندوستان نے اپنے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اپنے ایکو نظام میں ایک انتہائی محفوظ، انتہائی قابل اعتماد، اور انتہائی موثر عوامی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے ‘‘
’’ہمارا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ماحولیاتی نظام ایک مفت عوامی بھلائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے‘‘
’’ یو پی آئی جیسی مثالیں بہت سے دوسرے ممالک کے لیے بھی پیش کی جاسکتی ہیں‘‘

معزز حاضرین!

میں بھارت  میں جی -20کے وزرائے خزانہ اورسینٹرل بینک کے گورنرصاحبان کا گرمجوشی سے استقبال کرتاہوں ۔ آپ کی میٹنگ ، بھارت کی جی -20کی صدارت کے تحت وزارتی سطح کے پہلے مذاکرات کے موقع پر منعقد ہورہی ہے ۔ اب جب کہ میں آپ  کو نتیجہ خیز  اوربارآورمیٹنگ کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتاہوں ، میں آپ کو درپیش چیلنجوں اورچنوتیوں سے واقف ہوں ۔ آپ ایک ایسے وقت  عالمی فائنانس اورمعیشت کی قیادت کی نمائندگی  کررہے ہیں کہ جب پوری دنیا ، سنگین اقتصادی مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔ کووڈ عالمی وبانے عالمی معیشت کو صدیوں میں ایک بارہونے والا دھچکا لگایاہے ۔ بہت سے ملک ، خاص طورپر ترقی پذیر ممالک ، اب بھی اس عالمی وباء کے اثرات کا سامنا کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم دنیا کے مختلف حصوں میں بڑھتی جغرافیائی ۔ سیاسی کشیدگیوں کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ عالمی سپلائی نظام میں رخنہ پڑرہاہے اوربہت سے معاشرے ، قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں ۔ اس کے علاوہ خوراک اورتوانائی کی یقینی فراہمی ، دنیابھر میں ایک بڑی تشویش کا معاملہ بن گئی ہے ۔ یہاں تک کے بہت سے ملکوں کی مالی حیثیت بھی ، غیرہمہ گیرقرض کی سطحوں کے سبب خطرے میں آگئی ہے ۔ بین الاقوامی مالی اداروں پراعتماد ختم ہوگیاہے ۔ اس کی کچھ وجہ تویہ ہے کہ ان ملکوں نے اپنے یہاں  اصلاحات کے عمل میں سستی کامظاہرہ کیا ہے ۔ اب یہ آپ پرمنحصر ہے کہ آپ۔ دنیا کی سرکردہ معیشتوں اورمالیاتی نظاموں کے محافظ –عالمی معیشت  میں استحکام  ، بھروسہ  اورنموواپس لے کر آئیں ۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

البتہ ، مجھے امید ہے کہ آپ درخشان اورتابناک بھارتی معیشت سے ترغیب حاصل کریں ۔ بھارتی صارفین اورپروڈیوسرز، مستقبل کے تئیں خوش اندیش اورپُراعتماد ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ، اسی مثبت جذبے سے ، عالمی معیشت کو بھی روشناس کرائیں گے ۔ میں اس بات پرزوردوں گا کہ آپ اپنے تبادلہ  خیال اوربحث ومباحثوں  میں ، دنیا کے سب سے زد پذیرشہریوں  پرتوجہ مرکوز کریں اورصرف برمبنی شمولیت  ایجنڈہ تخلیق کرنے سے ہی ، عالمی اقتصادی قیادت ، پھرسے دنیا کااعتماد حاصل کرسکتی ہے ۔ ہماری جی -20کی صدارت  کاموضوع  بھی ، اس مبنی برشمولیت وژن  -‘ایک کرۂ ارض  ’ ایک کنبہ ، ایک مستقبل ’’ کو فروغ  دیتاہے ۔

معزز حاضرین !

حالانکہ دنیا کی آبادی 8ارب سے تجاوز کرچکی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ ہمہ گیر ترقی سے متعلق  اہداف  کی حصولیابی کی سمت پیش رفت میں سستی آرہی ہے ۔ ہمیں آب وہو ا کی تبدیلی اورقرض کی اونچی سطحوں جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے ، کثیرسطحی ترقی کے بینکوں کو مستحکم بنانے کے مقصد  سے اجتماعی طورپر مل کر  کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

معزز حاضرین !

مالی امور کی دنیا میں ، ٹکنالوجی تیزی سے غالب ہورہی ہے ۔ عالمی وباء کے دوران ، ڈجیٹل  ادائیگیوں کے سبب ، کسی بھی شخص کے رابطہ میں آئے بغیر، خوش اسلولی سے لین دین میں سہولت فراہم ہوئی ہے ۔ البتہ ، ڈجیٹل مالی امور میں بعض   حالیہ اختراعات کی وجہ سے عدم استحکام اوربے جااستعمال کے خطرات بھی درپیش ہوگئے ہیں ۔مجھے امید ہے کہ آپ اس بارے میں تفصیلی جائزہ لیں گے کہ ٹیکنالوجی کی طاقت کو ، اس کے ممکنہ جوکھموں  کو منضبط کرنے کی غرض سے معیارات  وضع کرتے ہوئے ، کس طرح اچھائی اوربھلائی کے لئے استعمال کیاجاسکتاہے ۔ خود بھارت کے اپنے تجربات بھی ایک ماڈل ہوسکتے ہیں ۔ گذشتہ چندسالوں کے دوران ، ہم نے ایک انتہائی  محفوظ  ، انتہائی بھروسہ مند اورانتہائی موثر عوامی ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیاہے ۔ہماری ڈجیٹل ادائیگیوں  سے متعلق ایکونظام ، ایک کھلی عوامی بھلائی کے طورپر تخلیق کیاگیاہے ۔اس کی بدولت بھارت میں حکمرانی ، مالی شمولیت اور رہن سہن میں سہولت  میں کایاپلٹ ہوئی ہے اوران میں انقلابی تبدیلی آئی ہے ۔ اب جبکہ آپ بینگلورو  -بھارت کی تکنیکی راجدھانی –میں میٹنگ کررہے ہیں ، آپ کوبذات خود اس بات کاتجربہ ہوگاکہ بھارتی صارفین نے کس طریقے سے ڈجیٹل ادائیگیوں کا طریقہ کاراختیارکیاہے ۔درحقیقت ، ہماری جی -20کی صدارت  کے دوران ، ہم نے ایک نیانظام تخلیق کیاہے ۔ اس کے سبب ہمارے جی -20کے مہمان ، بھارت کے ڈجیٹل ادائیگیوں سے متعلق  ایک غیرمعمولی پلیٹ فارم –یوپی آئی  کا استعما ل کرسکیں گے ۔ جب آپ اس کااستعمال کریں گے اور آپ کو اس کاتجربہ ہوگا کہ اس کا استعمال کتناآسان ہے ، تو آپ اس بات کوسمجھ سکیں گے کہ بھارتی صارفین نے اتنی رضامندی  سے اس پلیٹ فارم کو کیوں اختیارکیاہے ۔ یوپی آئی جیسی مثالوں کو بہت سے دیگر ملکوں  کے لئے بھی نمونے بنایاجاسکتاہے۔ ہمیں دنیا کے ساتھ اپنے تجربات ساجھا کرکے خوشی ہوگی اور جی -20اس کے لئے ایک ذریعہ  ثابت ہوسکتاہے ۔

معزز حاضرین!

میں اس اہم میٹنگ میں آپ سب کی شرکت کے لئے ایک بارپھر آپ کا شکریہ اداکرتاہوں اور بہت نتیجہ خیز، بارآور  اورکامیاب تبادلہ خیال کے لئے آپ سبھی کو نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
How PLI schemes, design in India and manufacturing excellence are transforming the architectural lighting industry

Media Coverage

How PLI schemes, design in India and manufacturing excellence are transforming the architectural lighting industry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi Chairs Second High-Level Meeting with Secretaries of Government of India
July 28, 2026
Sectors discussed: Finance and Economy, Commerce and Industry, and Technology
PM emphasises the need to break both horizontal and vertical silos within the Government
PM emphasises the importance of technological self-reliance and building domestic capabilities in critical sectors
PM encourages greater participation of young innovators and entrepreneurs in cybersecurity ecosystem
PM Stresses Proactive Outreach on Strategic Sectors to Counter Misinformation
PM says Govt must always remain youthful, dynamic and forward-looking, continuously adapting to new challenges and opportunities with agility and innovation
Secretaries share experiences and perspectives on key initiatives, emerging opportunities and implementation challenges

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired the second high-level meeting with Secretaries to the Government of India at his residence at 7, Lok Kalyan Marg earlier today. He reviewed the future action agenda of Ministries and Departments dealing with Finance and Economy, Commerce and Industry, and Technology sectors. The meeting focused on accelerating progress towards the goals of Viksit Bharat.

Prime Minister called for a strong focus on team building across Ministries and Departments, urging officers to work with a shared sense of purpose. He emphasised the need to break both horizontal and vertical silos within the Government so that departments function in close coordination and deliver integrated outcomes.

Highlighting the importance of citizen-centric governance, Prime Minister said that the people of India must remain at the centre of governance. He reminded that every decision and policy should be guided by the interests and aspirations of the common citizen.

Prime Minister stressed that while India is making significant investments in infrastructure, equal priority must be given to developing indigenous technologies. He underscored the importance of technological self-reliance and building domestic capabilities in critical sectors.

Prime Minister underlined that energy security is closely linked with national security, economic stability and citizens’ welfare. Prime Minister said India must achieve self-reliance in the energy sector through innovation, diversification and accelerated capacity creation.

Emphasising that reforms are not merely a fashionable term but a continuous necessity for effective governance, Prime Minister stressed the need to reform processes, improve work culture and strengthen institutional efficiency.

Prime Minister said that growing use of technology must be accompanied by a strong focus on cybersecurity to safeguard digital systems and infrastructure. He stressed the need for constant vigilance against emerging cyber threats. He called for encouraging greater participation of young innovators and entrepreneurs in the cybersecurity ecosystem and emphasised that it should evolve into a nationwide movement.

Prime Minister also emphasised the importance of proactive communication on strategic sectors where the country is undertaking major initiatives, to counter misinformation and unfounded fears surrounding such efforts.

Prime Minister says that new academic courses should be planned in partnership with industry to equip the workforce with skills required by emerging and future industries. He also observed that a government must always remain youthful, dynamic and forward-looking, continuously adapting to new challenges and opportunities with agility and innovation.

The meeting featured detailed discussions by Secretaries on the progress, priorities and implementation issues across their respective domains. The meeting was attended by the Cabinet Secretary, Secretaries of key Ministries and Departments, and senior officials from the Prime Minister’s Office.