Launches Dharti Aaba Janjatiya Gram Utkarsh Abhiyan to benefit 63000 tribal villages in about 550 districts
Inaugurates 40 Eklavya Schools and also lays foundation stone for 25 Eklavya Schools
Inaugurates and lays foundation stone for multiple projects under PM-JANMAN
“Today’s projects are proof of the Government’s priority towards tribal society”

جوہار!

جھارکھنڈ کے گورنر جناب سنتوش گنگوار جی، مرکزی کابینہ کے میرے معاون جناب جویل اورام جی، اسی سرزمین کے سپوت  اور وزراء کی کونسل میں میری ساتھی بہن اَن پورنا دیوی جی، سنجے سیٹھ جی، جناب دُرگا داس اُئیکے جی، یہیں کے ہمارے رکن پارلیمنٹ جناب منیش جیسوال جی، تمام تر نمائندگان اور یہاں موجود بھائیو اور بہنو!

آج، مجھے ایک بار پھر جھارکھنڈ کی ترقی کے سفر میں شریک ہونے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ میں ابھی چند دن پہلے جمشید پور آیا تھا۔ جمشید پور سے میں نے جھارکھنڈ کے لیے سیکڑوں کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا تھا۔ جھارکھنڈ کے ہزاروں غریبوں کو پی ایم آواس یوجنا کے تحت مستقل مکان ملے۔ اور اب کچھ ہی دنوں کے اندر... آج ایک بار پھر جھارکھنڈ آکر، آج جھارکھنڈ میں 80 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ اسکیمیں قبائلی سماج کی فلاح و بہبود اور قبائلی سماج کی بہتری سے متعلق ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ہند کی جانب سے ملک کے قبائلی سماج کو ترجیح دی جارہی ہے۔ میں ان ترقیاتی کاموں کے لیے جھارکھنڈ کے تمام لوگوں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ساتھیو،

آج مہاتما گاندھی محترم باپو کا یوم پیدائش ہے۔ قبائلی ترقی کے لیے ان کا وژن اور نظریات ہمارا سرمایہ ہیں۔ گاندھی جی کا ماننا تھا کہ ہندوستان تبھی ترقی کرسکتا ہے جب قبائلی سماج کی تیز رفتار ترقی ہوگی۔ میں مطمئن ہوں کہ آج ہماری حکومت قبائلی ترقی پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اب میں نے یہاں ایک بہت بڑا پروگرام دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان شروع کیا ہے۔ اس اسکیم پر تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کے تحت تقریباً 550 اضلاع میں 63 ہزار قبائلی اکثریتی مواضعات کو ترقی دینے کی مہم چلائی جائے گی۔ ان قبائلی اکثریتی مواضعات میں سماجی و اقتصادی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔ اس سے ملک کے 5 کروڑ سے زیادہ میرے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو فائدہ ہوگا۔ جھارکھنڈ کے قبائلی سماج کو بھی اس سے کافی فائدہ ہوگا۔

 

ساتھیو،

مجھے خوشی ہے کہ دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان کی شروعات بھگوان برسا منڈا کی سرزمین سے ہو رہی ہے۔ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے دن۔۔۔ یہاں جھارکھنڈ سے ہی پی ایم – جن من یوجنا بھی لانچ ہوئی تھی۔ اگلے مہینے 15 نومبر کو جن جاتیہ گورَو دیوس پر ہم پی ایم- جن من یوجنا کی پہلی سالگرہ منائیں گے۔ پی ایم –جن من یوجنا کے ذریعہ آج ملک کے ان قبائلی علاقوں میں بھی ترقی پہنچ رہی ہے، جو سب سے پیچھے چھوٹے گئے تھے، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ آج یہاں پی ایم – جن من یوجنا کے تحت بھی قریب ساڑھے 13 سو کروڑ روپئے کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت انتہائی پسماندہ قبائلی علاقوں میں بہتر زندگی کے لیے تعلیم، صحت اور سڑک جیسی سہولتوں کی تعمیر کی جائے گی۔

 

بھائیو اور بہنو،

اس ایک سال میں ہی پی ایم – جن من نے جھارکھنڈ میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نو سو پچاس سے زائد انتہائی پسماندہ مواضعات میں ہر گھر تک پانی کی فراہمی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریاست میں 35 ون دھن وکاس کیندروں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دور دراز قبائلی علاقوں کو موبائل کنیکٹیویٹی سے جوڑنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ یہ ترقی، یہ تبدیلی ہمارے قبائلی معاشرے کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرے گی۔

 

ساتھیو،

ہمارا قبائلی معاشرہ اسی وقت ترقی کرے گا جب قبائلی نوجوانوں کو اچھی تعلیم کے مواقع ملیں گے۔ اس کے لیے ہماری حکومت قبائلی علاقوں میں ایکلویہ رہائشی اسکولوں کی تعمیر کی مہم میں بہت محنت کر رہی ہے۔ آج یہاں سے 40 ایکلویہ رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ 25 نئے ایکلویہ اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ ایکلویہ اسکول تمام تر جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں... وہاں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم  کی جائے... اس کے لیے ہم نے ہر اسکول کا بجٹ تقریباً دوگنا کر دیا ہے۔

 

بھائیو اور بہنو،

جب صحیح کوشش کی جائے تو صحیح نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے قبائلی نوجوان آگے بڑھیں گے اور ملک ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہوگا۔

ساتھیو،

میں یہاں کوئی لمبی گفتگو نہیں کرنے والا نہیں ہوں کیونکہ اس کے بعد یہاں سے 3-4 کلومیٹر کے فاصلے پر قبائلی برادری کا ایک بہت بڑا میلہ لگ رہا ہے۔ میں وہاں جا رہا ہوں، اور وہاں میں جی بھر کے بولنے والا ہوں، جم کر بولنے والا ہوں۔ اس لیے حکومت کے اس پروگرام کی حدود کو سمجھتے ہوئے میں یہاں اپنی بات کو طویل نہیں کروں گا۔ لیکن اس کے باوجود ایک پروگرام میں اتنے لوگ آجائیں تو لوگ کہیں گے اوہ...ہو، پروگرام بہت بڑا تھا۔ لیکن یہ ایک سرکاری پروگرام کے لیے ایک چھوٹے سے انتظام میں ہونا تھا، بڑا پروگرام تو ابھی ہونے والا ہے۔ لیکن اگر یہ پروگرام اتنا بڑا ہے تو وہ کتنا بڑا پروگرام ہو گا؟ تو آج میرے جھارکھنڈ کے بھائی –بہنوں نے، میں اترتے ہی دیکھ رہا ہوں، کیا کمال کر دیا ہے۔ یہ آپ کا پیار، یہ آپ کا آشیرواد مجھے قبائلی سماج کی مزید خدمت کرنے کی قوت دے گا۔ اسی احساس کے ساتھ، میں ایک مرتبہ پھر آپ سبھی کو ان ترقیاتی کاموں کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، آپ کو بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور امید کرتا ہوں آپ سب بھی ضرور وہاں آیئے، وہاں بہت سی باتیں کرنے کا مجھے موقع ملے گا۔

جے جوہار۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian professionals flagbearers in global technological adaptation: Report

Media Coverage

Indian professionals flagbearers in global technological adaptation: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Madhya Pradesh meets Prime Minister
December 10, 2024