تقریباً 1800 کروڑ روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے تین اہم خلائی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
گنگن یان کی پیش رفت کا جائزہ لیا اورنامزد کیے گئے خلابازوں کو خلائی بازوؤں کےپنکھ عطاکرتا ہے
’’نئے کال چکر میں ہندوستان عالمی نظام میں اپنی خلائی حیثیت کو مسلسل وسعت دے رہا ہے اور یہ ہمارے خلائی پروگرام میں واضح طور پر نظر آتا ہے‘‘
’’چار نامزد خلاباز نہ صرف چار نام یا افراد نہیں ہیں، بلکہ وہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی اُمنگوں کو خلاء میں لے جانے والے چار’شکتی‘ ہیں‘‘
’’چارنامزد خلاباز آج کے ہندوستان کے اعتماد، ہمت، بہادری اور نظم و ضبط کی علامت ہیں‘‘
’’40 سال بعد کوئی ہندوستانی خلا میں جا رہا ہے، لیکن اب وقت الٹی گنتی کا ہے اور راکٹ ہمارے ہیں‘‘
’’جیسا کہ ہندوستان دنیا کی چوٹی کی تین اعلیٰ معیشت میں سے ایک بننے کےلیے تیار ہے، تو ساتھ ہی ساتھ ملک کا گگن یان بھی ہمارے خلائی شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے والا ہے‘‘
’’ہندوستان کی ناری شکتی خلائی شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے‘‘
’’خلائی شعبے میں ہندوستان کی کامیابی ملک کی نوجوان نسل میں سائنسی مزاج کے بیج بو رہی ہے‘‘
’’اس امرت کال میں ایک ہندوستانی خلا باز ہندوستانی راکٹ کے ذریعے چاند پر اترے گا‘‘
’’معاشرے کو خلائی ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے‘‘

کیرالہ کے گورنر  جناب عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین جی، وزیر مملکت، میرے ساتھی جناب وی مرلی دھرن جی، اسرو خاندان کے سبھی ارکان، نمسکار!

اپنے بہادر ساتھیوں کے اعزاز میں، آئیے ہم سب کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا عزت افزائی کریں۔  بھارت ماتا کی جئے!

بھارت ماتا کی جئے!

بھارت ماتا کی جئے!

بھارت ماتا کی جئے!

بہت بہت شکریہ!

ہر قوم کی ترقی کے سفر میں کچھ لمحات ایسے آتے ہیں، جو حال کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کی بھی تشریح کرتے ہیں۔ آج یہ بھارت کے لیے بھی ایسا ہی ایک لمحہ ہے۔ ہماری  آج کی نسل بڑی خوش نصیب ہے ، جسے پانی، زمین، آسمان اور خلاء  میں تاریخی کاموں کی شہرت مل رہی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے میں نے ایودھیا میں کہا تھا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اس نئے دور میں، گلوبل آرڈر (عالمی نظام) میں بھارت عالمی اپنی جگہ کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔ اور یہ ہمارے اسپیس پروگرام میں بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔

 

ساتھیو !

پچھلے سال بھارت چاند کے جنوبی قطب پر ترنگا جھنڈا لہرانے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔ آج شیو شکتی پوائنٹ پوری دنیا کو بھارت کی صلاحیت سے متعارف کرا رہا ہے۔ اب، وکرم سارا بھائی خلائی مرکز میں، ہم سب ایک اور تاریخی سفر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے،  ملک پہلی بار اپنے چار گگن یان مسافروں سے واقف ہوا  ہے۔ یہ صرف چار نام اور چار انسان نہیں ہیں، یہ 140 کروڑ امنگوں کو خلاء میں لے جانے والی چار قوتیں ہیں۔ 40 سال بعد کوئی بھارتی خلاء میں جانے والا ہے۔ لیکن اس بار وقت بھی ہمارا ہے، کاؤنٹ ڈاؤن بھی ہماری ہے اور راکٹ بھی ہمارا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے ان خلابازوں سے ملنے، ان سے بات کرنے اور ملک کے سامنے پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ پورے ملک کی طرف سے میں ان ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج 21ویں صدی کے  بھارت کی کامیابیوں میں آپ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

آپ آج کے ہندوستان کا اعتماد ہیں۔ آپ آج کے بھارت کی بہادری، ہمت اور نظم و ضبط ہیں۔ آپ پچھلے کئی سالوں سے بھارت  کا سر فخر سے بلند کرنے اور خلا میں ترنگا لہرانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ آپ بھارت کی اس امرت نسل کے نمائندے ہیں، جو  چیلنجوں کو چیلنج کرنے کا جذبہ  رکھتے ہیں۔ یوگا آپ کے سخت تربیتی ماڈیول میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ اس مشن میں صحت مند دماغ اور صحت مند جسم اور ان دونوں کے درمیان ہم آہنگی کا ہونا بہت ضروری ہے! آپ ایسے ہی جٹے رہئے  ،  ڈٹے رہئے ۔ ملک کا آشیر واد آپ کے ساتھ ہے، ملک کی نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ میں آپ کو تربیت دینے میں مصروف اسرو کے تمام ساتھیوں کے لئے،گگن یان سے جڑے سبھی  ساتھیوں کے لئے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں کچھ تشویش کا بھی اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ اور وہ چیزیں کچھ لوگوں کو تلخ لگ سکتی ہیں۔ ملک کے لوگوں اور خاص طور پر ملک کے میڈیا سے میری مخلصانہ گزارش ہے، یہ جو  چار ساتھی ہیں ، انہوں نے  لگاتار پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل تپسیا کی ہے ، سادھنا کی ہے؛  اور دنیا کو اپنا چہرہ دکھائے بغیر کی ہے۔ لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اور انہیں بہت مشکل امتحانات سے گزرنا ہے۔ ان کو  ابھی  اور اپنے جسم کو،  دل کو کسنا ہے۔ لیکن جیسا کہ ہمارے ملک کے لوگوں کی فطرت ہے، اب یہ چاروں مشہور شخصیت بن چکے ہیں۔ اب وہ کہیں بھی جاتے ہوں گے ، کوئی آٹوگراف لینے کے لئے دوڑے گا، اور اس کو سیلفی بھی چاہئے، فوٹوبھی چاہئے ، آٹوگراف بھی چاہیے۔  اب ذرامیڈیا والے بھی ڈنڈا لے کر کھڑے ہوجائیں  گے۔ ان کے گھر والوں کے بال نوچ لیں گے۔ بچپن میں کیا کرتے تھے، یہاں کیسے پہنچے؟ تیچرکے پاس چلے جائیں گے، اسکول چلے جائیں گے۔ یعنی ایسا ماحول بن  جائے گا کہ ان کے لیے سادھنا کے دور میں رکاوٹ آ سکتی  ہے۔

 

اور اس لئے میری درخواست ہے کہ اب اصل کہانی شروع ہو رہی ہے۔ ہم جتنا انہیں  تعاون دیں گے، ان  کے تمام خاندان کو تعاون دیں گے، ایسی کچھ چیزوں میں نہ الجھ جائیں۔ ان کا دھیان ایک  رہے، ان کے ہاتھ میں ترنگا ہے،خلاء  ہے، 140 کروڑ ہم وطنوں کا خواب ہے، وہیں ہم سب کا عہد ہے۔ یہی جذبہ ہے، اس لئے ہم  جتنا تعاون کریں گے، میں  سمجھتا ہوں  ملک کا تعاون بہت ضروری ہے۔ میرے میڈیا کے ساتھیوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ ابھی تک یہ نام نہیں نکلے اس لیے ہمارا کام آسانی سے چلتا رہا۔ لیکن اب ان کے لیے بھی کچھ مشکلات بڑھ جائیں گی۔ اور ہوسکتا ہے کہ ان کا بھی کبھی  دل چاہے  -  چلو یار ایک سیلفی لے لیتے ہیں، تو کیا جاتا ہے؟ لیکن ان سب چیزوں سے ہمیں بچ کر رہنا ہوگا۔

ساتھیو !

یہاں اس پروگرام سے پہلے مجھے گگن یان کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات دی گئی تھیں۔ مختلف آلات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ ان کی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ گگن یان میں استعمال ہونے والا زیادہ تر سامان  میڈ ان انڈیا ہے۔ یہ کتنا بڑا اتفاق ہے کہ جب بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لیے اڑان بھر رہا ہے، اسی وقت بھارت کا گگن یان بھی ہمارے خلائی شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے والا ہے۔ آج یہاں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ ساتھ ہی روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

اور ساتھیو !

مجھے خوشی ہے کہ ہمارے خلائی شعبے میں خواتین کی طاقت کو بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ چندریان ہو یا گگن یان، خواتین سائنسدانوں کے بغیر ایسے کسی مشن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ آج  500 سے زیادہ خواتین اسرو میں قائدانہ عہدوں پر فائز ہیں۔ میں یہاں موجود تمام خواتین سائنسدانوں، تکنیکی ماہرین اور انجینئروں کی تہہ دل سے ستائش کرتا ہوں۔ لیکن اس کی وجہ سے مرد طبقہ ناراض نہ ہوجائے ، ان کو تو مبارکباد ملتی ہی رہتی ہے۔

ساتھیو !

بھارت کے خلائی شعبے کابہت زیادہ تعاون ہے، جس پر زیادہ بات نہیں ہو پاتی۔ یہ تعاون ہے،نوجوان نسل میں سائنسی مزاج کے بیج بونے کا۔ اسرو کی کامیابی کو دیکھ کر بہت سے بچے سوچتے ہیں کہ جب وہ بڑے ہو جائیں گے، تو وہ بھی سائنسدان بنیں  گے۔ وہ راکٹ کا کاؤنٹ ڈاؤن ...  الٹی گنتی... لاکھوں لاکھ بچوں کو ترغیب دیتی ہے۔ ہر گھر میں کاغذ کے  ہوائی جہاز اڑانے والا ، جوایروناٹیکل انجینئرہے، وہ بڑا ہو کر آپ جیسا انجینئر ، سائنسدان بننا چاہتا ہے۔ اور کسی بھی ملک کے لیے اس کی نوجوان نسل کی قوتِ ارادی ایک بہت بڑا اثاثہ ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے، جب چندریان-2 کی لینڈنگ کا وقت تھا، پورے ملک کے بچے اس لمحے کو دیکھ رہے تھے۔ اس لمحے بچوں نے بہت کچھ سیکھا۔ پھر آیا پچھلے سال 23 اگست کا دن۔ چندریان کی کامیاب لینڈنگ نے نوجوان نسل کو نئے جوش سے بھر دیا۔ ہم نے اس دن کو خلائی دن کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ آپ سب نے اپنے خلائی سفر میں بھارت کی  کامیابیوں کے ایسے بہت سے لمحات دیے ہیں۔ ہم نے خلائی شعبے میں کئی ریکارڈ بنائے ہیں۔ ہندوستان اپنی پہلی کوشش میں ہی مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ ایک ہی مشن میں سو سے زیادہ سیٹلائٹ لانچ کرنے والا ملک ہمارا بھارت ہے۔ چندریان کی کامیابی کے بعد بھی آپ نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ آپ نے آدتیہ-ایل1 کو زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور اس کے مدار میں بحفاظت پہنچا دیا ہے۔ جودنیا کے چند ممالک ہی ایسا کر پائے ہیں۔ 2024 کو ابھی چند ہفتے گزرے ہیں، اتنے کم وقت میں آپ نے ایکسپو سٹ اور انسٹ-3  ڈی ایس جیسی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 

ساتھیو !

آپ سبھی مل کر مستقبل کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھول رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق آنے والے دس سالوں میں بھارت  کی خلائی معیشت پانچ گنا بڑھ کر 44 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ خلاء کے میدان میں بھارت  ایک بہت بڑا عالمی تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے۔ آنے والے چند سالوں میں ہم ایک بار پھر چاند پر جائیں گے۔ اور اس کامیابی کے بعد ہم نے اپنے اہداف اور بھی بلند کر لیے ہیں۔ اب ہمارے مشن ٹیکنالوجی کے نقطہ نظر سے زیادہ چیلنجنگ ہوں گے۔ ہم چاند کی سطح سے نمونے جمع کریں گے اور انہیں زمین پر واپس لائیں گے۔ اس سے چاند کے بارے میں ہمارے علم اور سمجھ میں مزید بہتری آئے گی۔ اس کے بعد وینس بھی اسرو کے اہداف میں سے ایک ہے۔  2035 تک بھارت کے پاس خلا ء میں اپنا خلائی اسٹیشن ہو گا، جو خلا ءکی نامعلوم وسعتوں کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ یہی نہیں اس امرت کال کے دوران بھارت  کا خلاء باز بھارت کے اپنے راکٹ کے ساتھ چاند پر بھی اتر کر دکھائے گا۔

 

ساتھیو !

اکیسویں صدی کا بھارت، ترقی  یافتہ ہوتا ہوا بھارت، آج دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کر رہا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں ہم نے تقریباً 400 سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے پچھلے دس برسوں میں محض  33 سیٹلائٹ ہی لانچ کیے گئےتھے۔ دس سال پہلے پورے ملک میں شاید ہی ایک یا دو اسٹارٹ اپ تھے۔ آج ان کی تعداد دو سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اسٹارٹ اپ نوجوانوں نے شروع کیے ہیں۔ آج ان میں سے کچھ لوگ ہمارے درمیان بھی موجود ہیں۔ میں ان کے ویژن، ان کی قابلیت اور ان کی  صنعتی صلاحیت کی بھی ستائش کرتا ہوں۔ حال ہی میں ہوئے خلائی اصلاحات نے اس سیکٹرکو نئی رفتار دی ہے۔ پچھلے ہفتے ہی ہم نے خلا ء میں ایف ڈی آئی پالیسی بھی جاری کی ہے۔ اس کے تحت خلائی شعبے میں بھی 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ ان  اصلاحات سے دنیا کے بڑے خلائی ادارے بھارت آسکیں گے اور یہاں کے نوجوانوں کو پوری دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملے گا۔

 

ساتھیو !

ہم نے مل کر 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہدکیا ہے۔ اس عہد کو عملی جامہ پہنانے میں خلائی شعبے کا کردار بہت بڑا ہے۔ اور خلائی سائنس صرف راکٹ سائنس نہیں ہے، بلکہ یہ سب سے بڑی سوشل سائنس بھی ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی سے معاشرہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے، سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ آج ہماری روزمرہ کی زندگی میں، جو بھی ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے، اس میں خلائی ٹیکنالوجی کا بڑا کردار ہے۔ کھیتی میں فصل کی دیکھ بھال ہو، موسم کی جانکاری ہو، طوفان  اور دیگر آفات ہوں،  آبپاشی کے وسائل ہوں، گاڑی چلانے میں مدد کرنے والے میپ ہوں، ایسے بہت سے کام سیٹلائٹ ڈیٹا کے ذریعے ہی کیے جاتے ہیں۔ بھارت  کےلاکھوں ماہی گیروں کواین اے وی آئی سی کے ذریعے درست جانکاری ملنے کے پس پشت بھی خلا ءکی طاقت ہے۔ ہمارے سیٹلائٹ نہ صرف ہماری سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں، بلکہ وہ دور دراز علاقوں تک تعلیم، مواصلات اور صحت کی خدمات فراہم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ لہذا، ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں آپ سب کا، اسرو کا،  پورے خلائی سیکٹرکا بہت بڑا کردار ہے۔ میں ایک بار پھر  آپ سبھی کو بہت بہت  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔  ٹیم گگن یان کو میں خاص طور سے140 کروڑ ہم وطنوں کی طرف سے  مبارکباد دیتا ہوں! آپ سب کوایک بار پھر مبارک باد دیتے ہوئے، آپ کا بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IIT Delhi tops India in QS Rankings 2027; 52 Indian institutions feature

Media Coverage

IIT Delhi tops India in QS Rankings 2027; 52 Indian institutions feature
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Text of Prime Minister addresses the Indian Community in Paris
June 18, 2026

नमस्ते!

बों जू!

ऐसा लग रहा है, आप सब छुट्टी के मूड में हैं।

साथियों,

ये पेरिस शहर, Lights का शहर है, रंगों का शहर है, यहां Art है, Ideas हैं, और innovation की प्रेरणा भी है। इस शहर को भारत के अलग-अलग राज्यों से आए आप सभी लोग और भी खूबसूरत बना देते हैं। नए नए रंगों से भर देते हैं।

कोई तमिल है, कोई पंजाबी है, कोई गुजराती है, तो कोई मराठी है, और कोई बंगाली है। भारत के हर कोने का प्रतिनिधित्व यहां दिखाई देता है।

साथियों,

मैं जब 14 जून को नीस पहुंचा था तो सबसे पहले भारत इनोवेट्स कार्यक्रम में शामिल हुआ था। आज जब मैं फ्रांस से वापसी की तैयारी में हूं तो लग रहा है जैसे भारत कनेक्ट्स कार्यक्रम में आ गया हूं।

फ्रांस में रहने वाले आप लोगों ने 21वीं सदी के भारत-फ्रांस रिश्तों को जिस तरह कनेक्ट किया है, वो हमारी Strategic Partnership की बहुत बड़ी ताकत बन रही है। मैं आप सभी के लिए भारत से 140 करोड़ देशवासियों की शुभकामनाएं लेकर आया हूं। इस आत्मीय स्वागत के लिए, मैं आप सभी का हृदय से आभार व्यक्त करता हूं।

साथियों,

आज मैं ऐसे समय में फ्रांस आया हूं जब कुछ ही दिन पहले हमारी सरकार के 12 वर्ष पूरे हुए हैं। चुने हुए प्रधानमंत्री के रूप निरंतर 12 साल तक देश की सेवा करना मेरे जीवन का बहुत बड़ा सौभाग्य रहा है। यह भारत के लोकतंत्र की शक्ति है जिसने एक चायवाले को यहां तक पहुंचा दिया।

साथियों,

बीते 12 वर्ष, 140 करोड़ भारतीयों के अद्भुत सामर्थ्य के रहे हैं। 12 साल के इस कालखंड में भारत का GDP दोगुना हुआ है। Airports की संख्या दोगुनी हुई है। Universities की संख्या भी दोगुनी हो गई है। Highway Construction की स्पीड तीन गुना बढ़ गई। और Metro Network, चार गुणा बड़ा हो गया है।

मैं आपको कुछ और फैक्ट्स दूंगा, उससे आप अंदाजा लगा पाएंगे कि भारत किस स्पीड और कितने बड़े स्केल पर काम कर रहा है। पिछले 12 वर्षों में भारत का Defence Export 35 गुणा यानि Thirty Five Times बढ़ गया है।

औऱ एक फैक्ट सुनिए भारत में मोबाइल मैन्यूफैक्टरिंग यूनिट्स में, 100 गुणा की बढ़ोतरी हुई है। 100 times. भारत अब दुनिया का दूसरा सबसे बड़ा mobile phone manufacturer है। इसी गति, इसी प्रगति का नतीजा है कि आज भारत दुनिया की Fastest Growing Major Economy है।

साथियों,

आज भारत की कहानी सिर्फ Economic Progress की कहानी नहीं है। सिर्फ यहाँ अटक नहीं जाती है। ये Social Transformation की भी कहानी है।

पिछले 12 साल में देश में 25 करोड़ लोग गरीबी से बाहर निकले हैं। यानि एक ऐसी प्रगति जिसका लाभ समाज के अंतिम व्यक्ति तक पहुंच रहा है। फ्रांस में जितने घर हैं, उससे भी अधिक पक्के घर बीते 12 वर्ष में हमने जरूरतमंदों के लिए बनाए हैं।

अब हर परिवार के पास, गरीब से गरीब क्यों न हो, Bank Account है। Financial Inclusion एक सरकारी कार्यक्रम नहीं, बल्कि सामाजिक परिवर्तन का अभियान बना है।

साथियों,

इन 12 वर्षों की उपलब्धियों में, एक उपलब्धि ऐसी भी है जिसे किसी आंकड़े से, या अंकों से, नहीं मापा जा सकता। वह है 140 करोड़ भारतीयों का आत्मविश्वास।

आज का भारत और आज के भारत का युवा बहुत बड़े सपने देख रहा है। भारत का किसान नई संभावनाओं के साथ आगे बढ़ रहा है। भारत की महिलाएं नए नेतृत्व का परिचय दे रही हैं। इसलिए ये सिर्फ Achievements के 12 साल नहीं हैं, ये भारत की एस्पिरेशन्स को नई बुलंदी देने का कालखंड रहा है।

साथियों,

एक समय था जब दूर-दराज के गांवों तक आधुनिक सुविधाएं पहुंचाना वाकई बहुत मुश्किल भरा था। आज उन्हीं गांवों में बिजली भी है, इंटरनेट भी है, और डिजिटल सेवाओं की पूरी दुनिया भी है। आज एक क्लिक पर, कभी भी, कहीं भी बैंकिंग सेवाएं उपलब्ध हैं।

आज मोबाइल फोन, भारत के नागरिकों को अनेक सुविधाओं से कनेक्ट कर रहा है। हमारे किसान, हमारे मछुआरे, हमारे dairy farmers, हमारी महिलाएं, हमारे स्टूडेंट्स, सभी टेक्नोलॉजी के माध्यम से सशक्त हो रहे हैं, और अपने लिए नए अवसर बना रहे हैं।

साथियों,

आपने 125 करोड़ से अधिक Aadhaar IDs के बारे में सुना है। लेकिन आज भारत सिर्फ पहचान को डिजिटल नहीं बना रहा। आज करीब 90 करोड़ भारतीयों की Unique Digital Health IDs बनाई जा चुकी हैं। जिससे मेडिकल रिकॉर्ड सुरक्षित और accessible बन गए हैं। इससे हेल्थकेयर डिलीवरी और अधिक आसान और efficient हो रही है।

साथियों,

इन उपलब्धियों की सबसे बड़ी विशेषता यह है कि इनमें से अधिकांश चीजें कुछ वर्ष पहले तक कल्पना जैसी लगती थीं। कौन सोच सकता था कि गांव-गांव तक हाई-स्पीड इंटरनेट पहुंचेगा ? कौन सोच सकता था कि दूर-सुदूर के गांवों में भी QR code जीवन का हिस्सा बन जायेगा ? गांव में कोई बहन, ड्रोन से खेती करने में मदद करेगी, ये भी असंभव लगता था।

लेकिन आज यह सब, भारत के करोड़ों लोगों के जीवन का सामान्य हिस्सा बनता जा रहा है। और आपको गर्व होगा साथियों, यही नए भारत की पहचान है।

जो कभी सपना था, वह आज सच्चाई है। जो कभी नामुमकिन लगता था, वो आज मुमकिन हुआ है, औऱ ये करने के पीछे सबसे बड़ी ताकत क्या है? किसकी वजह से ये सब संभव हुआ है? यह मोदी के कारण नहीं, वो ताकत है- भारत का लोकतंत्र, भारत की डेमोक्रेसी। इस डेमोक्रेसी में सबका साथ है, सबका विकास है।

साथियों,

आज से 50 या 100 साल बाद जब भारत के इस कालखंड की समीक्षा होगी, तो ये बात उभरकर सामने आएगी कि इस कालखंड को भारत की Aspirations ने ड्राइव किया। यह भारत के एस्पिरेशन्स का नया युग है।

जहां बिजली पहुंची है, वहां लोग सिर्फ बिजली नहीं चाहते, वे Smart Living चाहते हैं। जहां ट्रेन पहुंची है, वहां लोग High-Speed Connectivity चाहते हैं। जहां हाईवे बने हैं, वहां लोग World-Class Expressways चाहते हैं। जहां इंटरनेट पहुंचा है, वहां लोग AI और Digital Innovation में नेतृत्व चाहते हैं।

यानि आज भारत के लोग अपने जीवन को भी Next Level पर ले जाना चाहते हैं, और भारत को भी Next Level पर ले जाना उनका मकसद है, उनका संकल्प है, उनके सपने है।

और साथियों,

यही Aspirations आज भारत की विकास यात्रा की सबसे बड़ी शक्ति हैं। मैं आपको भारत की Space Journey का उदाहरण दूंगा।

भारत ने चंद्रयान को चंद्रमा के South Pole पर उतारा। दुनिया ने इसे एक बहुत बड़ी उपलब्धि माना। लेकिन भारत इसे अपनी मंजिल मानकर रुका नहीं। आज देश गगनयान की तैयारी कर रहा है। भारत अंतरिक्ष में अपना Space Station बनाने की दिशा में आगे बढ़ रहा है।

हमारे Space Startups Global Space Economy में अपनी जगह बनाने के लिए पुरजोश काम कर रहे हैं, आगे बढ़ रहे हैं।

साथियों,

Green Energy के क्षेत्र में भी भारत की यही एस्पिरेशंस दिखाई देती है। Solar Power में भारत की उपलब्धियों की दुनिया भर में लगातार चर्चा हो रही हैं। लेकिन भारत अगली छलांग की तैयारी कर रहा है।

Green Hydrogen में बड़े निवेश हो रहे हैं। Advanced Nuclear Energy पर तेजी से काम हो रहा है। आपने भारत के Fast Breeder nuclear Reactor से जुड़ी प्रोग्रेस के बारे में भी सुना ज़रूर होगा। ये भारत के न्यूक्लियर एनर्जी लैंडस्केप में क्रांतिकारी परिवर्तन करने का बहुत बड़ा अचीवमेंट हमारे सीसेन्टिस्टों ने किया है।

साथियों,

आज का भारत भविष्य का पूरा Ecosystem बना रहा है। भारत एक साथ हर उस क्षेत्र में निवेश कर रहा है, जो आने वाले दशकों की दिशा तय करेगा।

अभी आपने कुछ दिन पहले ही देखा है नीस में भारत इनोवेट्स का एक आयोजन किया। ये इवेंट भारत के डीप टेक सामर्थ्य को दुनिया तक पहुंचाने का एक और माध्यम था। इसमें भारत के 120 Deep-Tech Startups उपस्थित थे। Bharat Innovates में करीब एक हजार चार सौ B2B Meetings हुईं है। कई Startups के लिए Investment Commitments आगे बढ़ीं, Commercial Orders के लिए रास्ते खुले। French और European Universities तथा Incubators के साथ Engagements बढ़ रही हैं।

Student Exchanges, Joint Research, और Innovation Support के नए रास्ते बने। इसलिए Bharat Innovates सिर्फ एक Summit नहीं रहा। यह Innovation Diplomacy का एक नया मॉडल बना है।

और आज ही पेरिस में VivaTech इवेंट के जरिए, इस यात्रा को हमने और आगे बढ़ाया। नीस में हमने Ideas को Capital से जोड़ा और पेरिस में Indian Innovation को Global Scale से जोड़ा। आज दुनिया देख रही है भारत केवल भविष्य के लिए तैयार नहीं हो रहा है। भारत भविष्य को आकार दे रहा है।

साथियों,

एक समय था, जब देशों के बीच रिश्ते केवल व्यापार से तय होते थे। आज व्यापार के साथ-साथ Trust यानि भरोसा भी उतना ही महत्वपूर्ण हो गया है।

हर देश Reliable Supply Chains चाहता है। हर देश Stable Partnerships चाहता है। हर देश ऐसे साथियों की तलाश में है, जिन पर लंबे समय तक भरोसा किया जा सके। और ऐसे समय में, भारत विश्व में एक Trusted Partner के रूप में उभर रहा है।

एवियां में G7 बैठक के दौरान मैंने trust based partnerships बनाने पर ज़ोर दिया। ग्लोबल साउथ के देशों के साथ equal पार्टनर्स के रूप में आगे बढ़ने का आह्वान किया। भारत का G7 समिट में संदेश था Global Governance तभी प्रभावी होगी जब वह Inclusive होगी। Global Growth तभी Sustainable होगी जब वह शेयर्ड होगी। और Global Technology तभी मानवता के लिए उपयोगी होगी जब वह Trusted होगी।

साथियों,

भारत और दुनिया के बीच व्यापारिक रिश्तों में नई ऊर्जा नज़र आ रही है। फ्रांस के साथ भारत का ट्रेड लगतार बढ़ रहा है। पिछले कुछ वर्षों में भारत ने दुनिया के अनेक देशों के साथ Free Trade Agreements किए हैं। यूरोपियन यूनियन हो, यूनाइटेड किंगडम हो दुनिया के हर देश, हर रीजन के साथ भारत समझौते कर रहा है।

अगले महीने से भारत और UK के बीच ट्रेड एग्रीमेंट भी लागू हो जाएगा। यह एग्रीमेंट भारत के farmers, workers और innovators को अनेक नए अवसर प्रदान करेगा।

साथियों,

आज दुनिया Uncertainty और Disruption के दौर से गुजर रही है। ऐसे समय में भारत और फ्रांस की साझेदारी विश्वास, स्थिरता और सहयोग का एक मजबूत स्तंभ बन रहा है।

इस वर्ष हमने भारत और फ्रांस के संबंधों को Special Global Strategic Partnership का दर्जा दिया था। नीस में मेरे मित्र President Macron और मैंने हमारे संबंधों को force for global good बनाने पर चर्चा की। Defence से लेकर space और नुक्लियर तक AI और क्रिटीकल मिनरल्स से लेकर high speed railway तक, हर क्षेत्र में हम मिलकर आगे बढ़ेंगे।

साथियों,

Solar energy हो, या AI के क्षेत्र में सहयोग हो, भारत और फ्रांस मिलकर ऐसे समाधान विकसित कर रहे हैं जो पूरी मानवता के हित में हैं। पिछले वर्ष पेरिस में और इस वर्ष दिल्ली में हमने AI Summit को Co-chair किया।

अब हम साथ मिलकर अगले वर्ष “तृष्णा” satellite को लॉन्च करने जा रहें हैं। यह “तृष्णा” satellite जो विश्व में फूड और वाटर सिक्युरिटी सुनिश्चित करने में योगदान देगा।

और साथियों,

यह सभी गवर्नमेंट टू गवर्नमेंट पहलो में आप सभी का योगदान बहुत महत्वपूर्ण है। ये आप हैं जो भारत और यूरोप के बीच सबसे मजबूत सेतु हैं। आप दोनों समाजों को समझते हैं। दोनों बाजारों को समझते हैं। आने वाले समय में Talent, Trade, Technology, Tourism और Investment के नए अवसरों को आगे बढ़ाने में आपकी भूमिका लगातार बढ़ने वाली हैं।

साथियों,

भारत और फ्रांस के रिश्तों को साझा इतिहास, साझा मूल्यों और साझा विश्वास ने आगे बढ़ाया है। विश्व युद्धों के दौरान फ्रांस की धरती पर बलिदान देने वाले भारतीय सैनिकों की स्मृतियां आज भी हमें जोड़ती हैं।

मुझे पहले नव शापेल में श्रद्धांजलि देने का अवसर मिला, पिछले वर्ष प्रेसिडेंट मैक्रों के साथ मार्सेय के वॉर मेमोरियल जाने का अवसर भी मिला। ये हमारी साझा विरासत है।

फ्रांस, भारतीयों के योगदान को संजोता भी है और सराहता भी है। भारतीय मूल की नूर इनायत खान हों, जिन्होंने फ्रांस की Resistance के लिए अपना जीवन बलिदान किया, या महाराजा रणजीत सिंह के साथ काम करने वाले जनरल जां फ्रांस्वा अलार हों ये सभी भारत और फ्रांस की साझा विरासत के प्रतीक हैं।

भारत के राज्य पुडुचेरी में भी फ्रेंच विरासत की झलक दिखाई देती है। वहां का Architecture, वहां की कला-संस्कृति और खान-पान सभी में हमारे संबंधों की महेक है।

साथियों,

इस समय फ्रांस समेत पूरी दुनिया में International Yoga Day की तैयारी भी चल रही है। इस अवसर पर मैं, फ्रांस में योग को आगे बढ़ाने वाले श्रीमान महेश घाट्राड्याल जी को भी आदरपूर्वक श्रद्धांजलि देता हूं। मैं पद्म पुरस्कार से सम्मानित, शार्लोत शोपां जी को भी प्रणाम करता हूं। जिन्होंने सौ वर्ष की आयु में भी, योग के माध्यम से फ़्रांस को भारत की विरासत से जोड़ा है। उनका जीवन यह सिद्ध करता है: Yoga does not add years to life, it adds life to years.

साथियों,

मैं फ्रेद नेग्री जी को भी आदरपूर्वक श्रद्धापूर्वक याद करता हूं। भारतीय विरासत को संरक्षित करने में उनका योगदान अतुल्य रहा है।

साथियों,

भारत और फ्रांस को कनेक्ट करने वाली एक और चीज है, और वो है फुटबॉल। इस वक्त यहां फुटबॉल फीवर पूरे जोर पर है। फ्रांस में इसकी दीवानगी, चप्पे-चप्पे पर दिखती है। लेकिन भारत में भी फुटबॉल का क्रेज़ सिर चढ़कर बोलता है।

खासतौर पर फ्रांस की टीम के फैन्स भारत में बहुत अधिक हैं। फ़्रांस ने इस वर्ल्ड कप की शुरुआत एक जोरदार जीत से शुरू की है। मैं फ्रांस की टीम को बहुत-बहुत शुभकामनाएं देता हूं।

साथियों,

जाने से पहले, आप सभी के लिए कुछ और अच्छी खबरें भी लेकर के आया हूँ। वो आपके लिए हैं। पिछले वर्ष, मार्सेय में कॉन्सुलेट खोला गया, इससे काफी अधिक सुविधा मिल रही है। कुछ हफ्ते पहले, Indian Nationals के लिए French Airports पर Visa-free Transit की व्यवस्था शुरू हो गई है।

Students और Professionals की Mobility बढ़ाना हो, या Educational Qualifications की Mutual Recognition की बात हो, या फिर French Universities के भारत में Campus खोलना हो, इन सभी पर हम मिलकर आगे बढ़ रहें हैं।

अब फ्रांस में UPI के उपयोग का दायरा भी और बढ़ने जा रहा है। यानि भारत-फ्रांस कनेक्ट भी Instant और आपसी Payment भी Instant!

साथियों,

इन सभी पहलों से, हम भारत और फ़्रांस को और करीब ला रहें हैं। और मैं फिर कहूंगा इस साझेदारी की नींव, इस रिश्ते की असली ताकत आप सभी हैं। आप सब मेरे देशवासी हैं।

आज जब भारत तेज़ी से विकसित भारत के लक्ष्य की ओर बढ़ रहा है, तो मैं आप सभी से भारत के साथ और गहराई से जुडने का आग्रह करूंगा। इससे भारत की विकास यात्रा को नई शक्ति मिलेगी, और आपको अपनी पुरखों की धरती की सेवा करने का अवसर भी मिलेगा।

इन्हीं शब्दों के साथ आप सभी के प्रेम आपके उत्साह और इस आत्मीय स्वागत के लिए मैं एक बार फिर आप सभी का आभार व्यक्त करता हूं।

भारत माता की जय!

बहुत बहुत धन्यवाद।