’’گروکل نے طلباء کے ذہنوں اور دلوں کو ان کی مجموعی ترقی کے لیے اچھے خیالات اور اقدار کے ساتھ تیار کیا ہے‘‘
’’حقیقی علم کو پھیلانا دنیا کا سب سے اہم کام ہے۔ ہندوستان نے خود کو اس منصوبے کے لیے وقف کر رکھا ہے‘‘
’’روحانیت کے میدان میں سرشار طلباء سے لے کر اسرو اور بارک کے سائنس دانوں تک، گروکل کی روایت نے ملک کے ہر شعبے کو پروان چڑھایا ہے‘‘
’’دریافت اور تحقیق ہندوستانی طرز زندگی کا لازمی حصہ رہی ہے‘‘
’’ہمارے گروکل نے سائنس، روحانیت اور صنفی مساوات کے حوالے سے انسانیت کی رہنمائی کی ہے‘‘
’’ملک میں تعلیمی انفراسٹرکچر کو وسعت دینے کے لیے بے مثال کام جاری ہے‘‘

جے سوامی نارائن!

اس مقدس پروگرام کو سمت دے رہے قابل پرستش شری دیوکرشن داس جی سوامی، مہنت شری دیوپرساد داس جی سوامی،قابل پرستش دھرم ولبھ سوامی جی، پروگرام میں موجود تمام معزز سنتوں اور دیگر عظیم شخصیت اور میرے پیارے نوجوان ساتھیوں!

آپ سب کو جے سوامی نارائن

قابل پرستش  شاستری جی مہاراج شری دھرم جیون داس جی سوامی کی تحریک سے، ان کے آشیرواد سے، راجکوٹ گروکل 75 سال مکمل کر رہا ہے۔ میں آپ سب کو راجکوٹ گروکل کے 75 سال کے اس سفر کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔بھگوان شری سوامی نارائن، ان کے نام کو یاد کرنے سے ہی ایک نیا شعورپیدا ہوتا ہے اور آج آپ تمام سنتوں کی صحبت میں سوامی نارائن کا نام یاد کرنا خوش قسمتی کا موقع ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس تاریخی ادارے کا آنے والا مستقبل اور بھی کامیاب ہوگا۔ اس کی خدمات اور بھی حیرت انگیز ہوگی۔

 

ساتھیوں،

شری سوامی نارائن گروکل راجکوٹ کے سفر کے 75 سال ایسے وقت میں مکمل ہو رہا ہے جب ملک اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔ یہ صرف ایک خوش کن اتفاق نہیں ہے، یہ ایک خوش کن موقع بھی ہے۔ بحیثیت قوم آزاد ہندوستان کی زندگی کا سفر ایسے ہی مواقع کی وجہ سے ہے اور ہماری ہزاروں سال کی عظیم روایت بھی ایسے ہی مواقع کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ نیک مواقع ہیں، محنت اور فرض کے لیے نیک  مواقع! یہ یہ خوش کن مواقع ہیں، ثقافت اور لگن کے  خوش کن مواقع! یہ خوش کن مواقع ہیں ، روحانیت اور جدیدیت کا موقع! جب ملک آزاد ہوا تو ہماری یہ ذمہ  داری تھی کہ ہم تعلیم کے میدان میں ہندوستان کی قدیم شان و شوکت اور اپنے فخر  کو زندہ کریں۔ لیکن غلامی کی ذہنیت کے دباؤ میں حکومتیں اس سمت میں نہیں بڑھیں۔ اور کچھ معاملات میں تو الٹے پاؤں چلیں۔ اور ان حالات میں ایک بار پھر ہمارے سنتوں، آچاریوں نے ملک کے تئیں اس فرض کو نبھانے کی بڑی پہل کی۔ سوامی نارائن گروکل اسی موقع کی زندہ مثال ہے۔ آزادی کے فوراً بعد ہندوستانی اقدار اور نظریات کی بنیاد پر اس تحریک کو ، اس ادارہ کو تعمیر کیا گیا۔ راجکوٹ گروکل کے لیےقابل پرستش دھرم جیون داس جی کا جو وژن تھا، اس میں روحانیت اور جدیدیت سے لے کر ثقافت اور رسومات تک سب کچھ شامل تھا۔ آج اس خیال کا بیج بڑے برگد کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ میں گجرات میں آپ سب کے درمیان ہی  رہا ہوں، آپ کے درمیان پلا بڑھا ہوں۔ اور یہ میری خوش قسمتی رہی ہے کہ مجھے اس برگد کے درخت کو اپنی نظروں سے شکل اختیار کرتے دیکھنے کا موقع ملا۔

بھگوان سوامی نارائن کی ترغیب اس گروکل کی بنیاد میں رہی ہے - "پرورتنیا سد ودیا بھووی یت سوکریتم مہات"! یعنی در ست تعلیم کی نشر و اشاعت دنیا کا سب سے مقدس اور  اہم ترین کام ہے۔ یہی تو علم اور تعلیم کے تئیں ہندوستان کی وہ  لازوال لگن ہے جس نے ہماری تہذیب کی بنیاد رکھی ہے۔ اس کا اثر ہے کہ گروکل ودیا پرتشٹھانم جو کبھی راجکوٹ میں صرف 7 طلبہ سے شروع ہوا تھا، آج اس کی ملک اور بیرون ملک تقریباً 40 شاخیں ہیں۔ یہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلباء آتے ہیں۔ گزشتہ 75 برسوں میں گروکل نے طلبہ کے ذہنوں اور دلوں کو اچھےافکار اور اقدارسےآبیاری کی ہےتاکہ ان کی مجموعی ترقی ہو سکے۔ روحانیت کے میدان میں وقف نوجوانوں سے لے کر اسرو اور بی اے آر سی کے سائنسدانوں تک، گروکل روایت نے ہر شعبے میں ملک کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا ہے۔ اور ہم سب گروکل کی ایک خاصیت جانتے ہیں اور آج کے دور میں یہ سب کو متاثر کرتا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں بھی اور آج بھی یہ گروکل ایک ایسا ادارہ ہے جو ہر غریب طالب علم سے تعلیم کے لیے روزانہ صرف ایک روپیہ وصول کرتا ہے۔ اس سے غریب طلبہ کے لیے تعلیم حاصل کرنے کا راستہ آسان ہو رہا ہے۔

 

ساتھیوں،

آپ سب جانتے ہیں کہ ہندوستان میں زندگی کا سب سے بڑا مقصد علم رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس دور میں دنیا کے دوسرے ممالک  کی شناخت وہاں کی ریاستوں اور راج کولوں سے ہوتی تھی ، اس وقت ہندوستان کو ، بھارت بھومی کے گروکلوں سے جانا جاتا تھا۔ گروکل کا مطلب ہے، گرو کا خاندان، علم کا خاندان! ہمارے گروکل صدیوں سے مساوات، محبت، یکسانیت اور جذبہ خدمت کے باغ کی طرح رہے ہیں۔ نالندہ اور تکشیلا جیسی یونیورسٹیاں ہندوستان کی اس گروکل روایت کی عالمی شان کے مترادف ہوا کرتی  تھیں۔ دریافت اور تحقیق ہندوستان کے طرز زندگی کا حصہ تھے۔ آج ہم ہندوستان کے ہرذرے میں جو تنوع دیکھتے ہیں، جو ثقافتی فراوانی ہم دیکھتے ہیں، یہ انہی تحقیقات اور دریافتوں کے نتائج ہیں۔ آتم تتو سے پرماتما تتو تک، روحانیت سے آیوروید تک، سماجی سائنس سے شمسی سائنس تک، ریاضی سے دھات کاری تک، اور صفر سے انفینٹی تک، ہم نے ہر شعبے میں تحقیق کی، نئے نتائج حاصل کئے۔ ہندوستان نے ان تاریک دور میں انسانیت کو روشنی کی وہ کرنیں دیں جہاں سے جدید دنیا اور جدید سائنس کا سفر شروع ہوا۔ اور ان کامیابیوں کے درمیان، ہمارے گروکلوں کی ایک اور طاقت نے دنیا کے لیے راہ ہموار کی۔ جس دور میں  دنیا میں صنفی مساوات جیسے الفاظ نے جنم بھی نہیں لیا تھا، ہمارے یہاں  گارگی-میتری جیسی  دانشور بحث و مباحثہ  کیا کرتی تھیں۔ مہارشی والمیکی کے آشرم میں لو- کش کے ساتھ ساتھ آتریی بھی پڑھ رہی تھی۔ مجھے خوشی ہے کہ سوامی نارائن گروکل اس قدیم روایت کو جدید ہندوستان تک لے جانے کے لیے 'کنیا گروکل' کی شروعات  کر رہا ہے۔ 75 سالوں کے امرت مہوتسو میں، آزادی کے امرت دور میں، یہ اس ادارے کی ایک شاندار حصولیابی کامیابی ہو گی، اور ملک کے لیے ایک اہم شراکت بھی ہو گی۔

 

ساتھیوں،

آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ ہندوستان کے روشن مستقبل میں ہمارے آج کے تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کا بڑا رول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آزادی کے اس سنہری دور میں ہم ہر سطح پر زیادہ تیزی اور تفصیل کے ساتھ کام کر رہے ہیں، خواہ وہ تعلیمی بنیادی ڈھانچہ ہو یا تعلیمی پالیسی۔ آج ملک میں آئی آئی ٹی، ٹرپل آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس جیسے بڑے تعلیمی اداروں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے اب تک میڈیکل کالجوں کی تعداد میں 65 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی ’قومی تعلیمی پالیسی‘ کے ذریعہ پہلی بار ملک میں  ایک ایسا تعلیمی نظام تیار کیا جا رہا ہے جو مستقبل کے حوالے سے نظر آتا ہے۔ جب نئی نسل بچپن سے ہی بہتر تعلیمی نظام میں پروان چڑھے گی تو ملک کے لیے مثالی شہری پیدا ہونے کا عمل خود بخود آگے بڑھے گا۔ یہ مثالی شہری، مثالی نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو 2047 میں پورا کریں گے، جب ملک آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔ اور یقینی طور پر اس میں شری سوامی نارائن گروکل جیسے تعلیمی اداروں کی کوششیں بہت اہم ہوں گی۔

ساتھیوں،

امرت کال کے اگلے 25 سالوں کے سفر میں آپ سنتوں کا آشیرواد اور آپ سب کی صحبت بہت اہم ہے۔ آج ہندوستان اور ہندوستان کی قراردادیں بھی نئی ہیں، ان قراردادوں کو پورا کرنے کی کوششیں بھی نئی ہیں۔ آج ملک ڈیجیٹل انڈیا، خود کفیل ہندوستان، مقامی لوگوں کے لیے آواز، ہر ضلع میں 75 امرت جھیلوں کی تعمیر، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ سماجی تبدیلی اور سماجی اصلاح کے ان کاموں میں ہر ایک کی کوشش کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرے گی۔ مجھے یقین ہے کہ سوامی نارائن گروکل ودیا پرتشٹھانم جیسے ادارے اس سنکلپ یاترا کو اسی طرح توانائی دیتے رہیں گے۔ اور آج جب میں آپ سب سنتوں کے درمیان آیا ہوں تو 75 سال کا ایک بہت بڑا سفر ہے جسے آپ نے کامیابی سے آگے بڑھایا ہے۔ اب اسے ملک کے نوجوانوں کے فائدے کے لیے بڑھایا جانا چاہیے۔ کیا میں آج سوامی نارائن گروکلوں میں آج میں دعا کر سکتا ہوں۔ ہمارا جو شمال مشرق ہے ،  آپ طے کریں کہ ہر سال کم از کم 100 نوجوان 15 دن کے لیے ناگالینڈ، میزورم، اروناچل پردیش، تریپورہ، سکم کے لیے شمال مشرق جائیں گے۔ وہاں 15 دن جانا، وہاں کے نوجوانوں سے ملنا، ان سے واقفیت، وہاں کی چیزوں کو جاننا، آکر ان کے بارے میں لکھنا، ہر سال کم از کم 150 نوجوانوں کو 15 دن کے لیے وہاں جانا چاہیے۔ آپ دیکھیں گے کہ 75 سال پہلے ہمارے سنتوں نے کتنی مشکلات سے یہ سفر شروع کیا ہو گا، آپ دیکھیں گے کہ ہمارے شمال مشرق میں کتنے ہونہار نوجوان ہیں۔ اگر ہم ان سے رشتہ استوار کر لیں تو ملک میں ایک نئی قوت کا اضافہ ہو گا، آپ کوشش کریں۔

اسی طرح مجھے یاد ہے ہماری سنت برادری میں جب ہم بیٹی بچاؤ مہم چلا رہے تھے تو چھوٹی چھوٹی بچیاں اسٹیج پر آتی تھیں اور 7 منٹ، 8 منٹ، 10 منٹ تک بڑی دلکش اور زبردست اداکاری کے ساتھ تقریر کرتی تھیں۔ پورے سامعین رلا دیتی تھیں۔  اور وہ کہتی تھیں رحم مادر سے وہ بولتی تھیں کہ ماں مجھے مت مارو۔ رحم مادر میں لڑکیوں کے قتل کے خلاف تحریک کی قیادت گجرات میں ہماری بیٹیوں نے کی تھی۔ کیا ہمارے گروکل کےطلباء دھرتی ماں  کے روپ میں لوگوں سے مخاطب ہوں کہ میں تمہاری ماں ہوں۔ میں تمہارے لیے کھانا، پھل، پھول  سب پیدا کرتی ہوں۔ مجھے مت مارو، یہ کیمیاوی کھاد، کیمیاوی اشیاء، یہ دوائیں، مجھے اس نجات دلاؤ ۔ اور قدرتی کھیتی کی طرف  راغب کرنے کے لیےکسانوں کے درمیان ، میرے گروکل کے طلباء کو اس طرح اسٹریٹ ڈرامے، شہری ڈرامے کرنا چاہیے۔ ہمارا گروکل ایک بڑی مہم چلا سکتا ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ ہمارے گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی کی قیادت میں قدرتی کھیتی کی ایک بہت بڑی مہم شروع کی گئی ہے۔ جس طرح آپ انسانوں کو نشے سے نجات دلانے کی مہم چلا رہے ہیں، اسی طرح آپ کسانوں کو اس قسم کے زہر سے دھرتی ماں کو آزاد کرنے کا عہد لینے کے لیے ترغیب دینے کا کام بھی کر سکتے ہیں۔ کیونکہ جو لوگ گروکل میں آتے ہیں وہ اصل گاؤں سے، کسانوں کے خاندان سے آتے ہیں۔ ان کے ذریعہ معاملہ بہت آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔ لہذا، آزادی کے اس امرت کال میں، ہمارے گروکل، ہمارے مہذب تعلیم یافتہ نوجوان روشن مستقبل کے لیے، ماحول کی حفاظت کے لیے، ایک بھارت شریشٹھہ بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بہت سے نئے خیالات، آئیڈیل اور قراردادوں کو لے کر چل سکتے ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ سوامی نارائن روایت میں یہ میرے لیے بڑی خوش قسمتی رہی ہے کہ جب بھی میں سوامی نارائن روایت میں آپ سے ملا ہوں، آپ سب نے جو کچھ بھی مانگا ہے اسے پورا کیا ہے۔ آج جب میں یہ چیزیں مانگ رہا ہوں تو مجھے یقین ہے کہ آپ بھی ان کو پورا کریں گے۔ اور گجرات کا نام تو یقیناً روشن ہو گا، آنے والی نسلوں کی زندگی آسان ہو گی۔ ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت  شکریہ۔

جے سوامی نارائن!

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India eyes 2036 Olympics, PM Modi announces nationwide talent hunt for children aged 5-15

Media Coverage

India eyes 2036 Olympics, PM Modi announces nationwide talent hunt for children aged 5-15
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
12 Years of Transformation: PM Modi Highlights India’s Progress in Independence Day Address
August 15, 2026

In his Independence Day address, Prime Minister Shri Narendra Modi highlighted India’s transformation over the last 12 years, outlining the progress made across manufacturing, digital infrastructure, basic amenities, energy security, youth empowerment, innovation, social security and other key sectors.

Key highlights from the Prime Minister’s address include:

1. Manufacturing: Scale and Self-Reliance

Over the last 12 years:

  • Defence production has increased nearly 4 times.
  • Khadi and Village Industries production has increased nearly 5 times.
  • Electronics manufacturing has increased nearly 7 times.
  • Modern railway coach production has increased 21 times.
  • Mobile phone production has increased 35 times.

2. Digital India and Innovation

The Prime Minister highlighted the rapid expansion of India’s digital and innovation ecosystem:

  • Internet consumers have increased nearly 4 times.
  • Patent grants have increased 4 times.
  • Digital transactions have increased around 100 times.
  • India has built a significantly larger digital and innovation ecosystem.

3. Faster Delivery of Basic Amenities

The Prime Minister highlighted the faster pace at which basic facilities are reaching ordinary citizens:

  • Tap-water connections have been provided at an average annual pace nearly 15 times faster.
  • LPG connections have been provided at an annual pace nearly 6 times faster.
  • Toilets for the poor have been constructed at an annual pace nearly 4 times faster.
  • Pucca houses for the poor have been provided at an annual pace nearly 3 times faster.
  • Hundreds of obsolete laws have been abolished.
  • Modern public transport, including metro systems, has reached several more cities.

4. Building the Semiconductor Ecosystem

The Prime Minister highlighted India’s progress in building domestic semiconductor capabilities:

  • India earlier had no major semiconductor manufacturing plant.
  • A complete semiconductor ecosystem is now being built in India.
  • Three semiconductor plants have been initiated.
  • India has also started exporting chips.

5. Securing Critical Minerals

Highlighting the importance of critical minerals for emerging technologies, the Prime Minister referred to the steps being taken to strengthen India’s capabilities in this sector:

  • National Critical Mineral Mission has been launched.
  • Critical Mineral Corridor has been announced in the Budget.
  • Agreements have been signed with several countries for critical mineral supplies.

6. Strengthening Energy Security

The Prime Minister underlined that energy security is an essential condition for building a developed India, particularly as technologies such as chips, AI and data centres require huge quantities of electricity.

Underlining the role of nuclear energy, the Prime Minister highlighted:

  • The SHANTI Act as a major reform in the nuclear energy sector.
  • India crossing an important milestone in Fast Breeder Nuclear Technology.
  • The potential of the technology to play a major role in making India self-reliant in nuclear fuel.

7. Expanding Oil and Gas Exploration

The Prime Minister highlighted the change in India’s approach towards offshore exploration:

  • Nearly 99% of India’s offshore area was earlier classified as a No-Go Area.
  • The approach has now changed from No-Go Area to Go Ahead Area.
  • Previously restricted areas have been opened for exploration.
  • This has created possibilities for discovering new oil and gas reserves.

8. Energy Diversification

The Prime Minister highlighted the rapid expansion in different sources of energy.

City Gas Distribution

  • 2014: Available in fewer than 70 cities.
  • Today: Available in around 700 cities.

Piped Cooking Gas

 

  • 2014: Around 20–22 lakh households.
  • Today: Nearly 1.75 crore households.

Solar Energy

 

  • 2014: Around 2 GW.
  • Today: Around 160 GW.

PM Surya Ghar Muft Bijli Yojana

 

  • The scheme has crossed 50 lakh households.
  • Lakhs of families are benefiting through lower or zero electricity bills.
  • Families can also sell surplus electricity and earn.
  • Assistance of up to around ₹80,000 per household is available.

9. Railways: Electrification and Future Fuels

The Prime Minister highlighted the transformation of Indian Railways:

  • In 2014, after nearly 90 years, only around 30% of the railway network had been electrified.
  • Today, Indian Railways has moved towards near-complete electrification.
  • India has started work on its first Made-in-India hydrogen train.
  • It is being developed as the world’s longest and most powerful hydrogen train.

10. India’s Resilience During Global Crises

The Prime Minister said that the capabilities built over the last 10–12 years were tested during:

  • COVID-19 pandemic.
  • Russia-Ukraine war.
  • Conflicts in West Asia.

11. Affordable Fertiliser for Farmers

Highlighting the Government’s efforts to protect farmers from high global fertiliser prices, the Prime Minister stated:

  • Urea: Around ₹3,000 per bag internationally; Indian farmers get it for less than ₹300.
  • DAP: More than ₹5,000 internationally; Indian farmers get it for ₹1,350.

12. Trade and Export Opportunities

The Prime Minister highlighted the new opportunities being created for Indian producers and exporters:

  • Since 2014, India has entered into FTAs with around 40 countries.
  • New opportunities have opened for agriculture, fisheries, MSMEs, textiles and other export sectors.

13. Youth at the Centre of Viksit Bharat

The Prime Minister said that India’s youth have a major role in building Viksit Bharat and highlighted the new pathways opened up for them:

  • Startup India: New avenues for innovation and entrepreneurship.
  • ₹1 lakh crore Research Fund: New opportunities for young researchers.
  • Digital India: Empowerment through affordable data.
  • Skill India: National skills ecosystem.
  • Space Sector: Opened for private participation.
  • National Drone Policy: New opportunities for young entrepreneurs and innovators.
  • Khelo India: Strengthened sports ecosystem.

14. Education and Innovation

The Prime Minister highlighted the expansion of educational and innovation opportunities:

  • National Education Policy 2020: Introduced after a gap of 35 years.
  • Universities: Fewer than 350 during 2004–2014; around 650 new universities added in the following decade.
  • Medical Colleges: Fewer than 400 before 2014; around 850 today.
  • More than 10,000 Atal Tinkering Labs have been established in schools.
  • Focus has been placed on developing a technology and innovation mindset from an early age.

15. Startups, Space and AI

The Prime Minister highlighted India’s growing startup and innovation ecosystem:

  • An Indian space startup has launched a Made-in-India rocket.
  • India now has around 2.5 lakh registered startups.
  • AI is creating new opportunities for young Indians.
  • India hosted the AI Impact Summit this year.

16. New Sectors and New Opportunities

Bioeconomy

  • 2014: Around ₹60,000 crore.
  • Today: Nearly ₹20 lakh crore.
  • The expansion is creating new jobs and entrepreneurial opportunities.

Electric Vehicles

 

  • Towards the end of the previous decade: Around 1.5 lakh EVs sold annually.
  • Last year: Around 25 lakh EVs sold.

Aviation

 

  • New airports and routes are creating employment.
  • MRO is opening new opportunities.
  • India is moving towards Made-in-India aircraft manufacturing.
  • The Made-in-India C-295 defence transport aircraft has successfully completed its flight.

17. Rural Empowerment through SVAMITVA

The Prime Minister highlighted the impact of the SVAMITVA initiative:

  • Around 3.25 crore families have received property cards.
  • Around ₹140 lakh crore of economic potential has been unlocked in rural areas.
  • Property records are enabling villagers to access bank loans against their property.
  • New avenues for rural employment, self-employment and entrepreneurship have opened up.

18. Growth in Defence Exports

The Prime Minister highlighted the expansion of India’s defence exports:

  • Defence exports have increased more than 50 times.
  • Indian defence equipment is now exported to around 100 countries.

19. Women-Led Development: Lakhpati Didi

Highlighting the growing role of women in India’s development:

  • The target of 3 crore Lakhpati Didis has been achieved.
  • Women from general, Dalit, backward and tribal families have become Lakhpati Didis.

20. Expanding Social Security

The Prime Minister highlighted the expansion of social security coverage:

  • Before 2014, around 25 crore people were covered by social security.
  • Today, around 100 crore Indians are covered by one or another social security scheme.

21. Ayushman Bharat

The Prime Minister highlighted the financial relief provided to families through Ayushman Bharat:

  • Beneficiary families have avoided an estimated ₹2 lakh crore in medical expenditure.