وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو برطانیہ کے وزیر اعظم ہز ایکسی لینسی بورس جانسن کی جانب سے آج ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے ۔

            دونوں رہنماؤں نیآنے والی نئی دہائی میں بھارت۔ برطانیہ حکمت عملی ساجھے داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے کہ یہ اس مقصد کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنا سود مند ہو گا۔

            دونوں رہنماؤں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان ماحولیات کی تبدیلی، خاص طور پر کولیشن فار ڈزاسٹر ریسیلئینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کے شعبے میں آپسی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رواں سال کے آخر میں گلاسگو میں منعقد ہونے والی سی او پی۔ 26 کے دعوت نامے کے لئے وزیر اعظم جانسن کا شکریہ ادا کیا۔

            دونوں وزراء اعظم نے کورونا وائرس۔ 19 کی وبا کی کے پس منظر میں بھی تبادلہ خیالات کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے برطانیہ کی وزیر صحت محترمہ ناڈائن ڈوریس کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور جلد رو بہ صحت ہونے کے لئے دعا کی ہے۔

            وزیر اعظم جناب مودی نے مسٹر جانسن کو باہمی سہولت کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan

Media Coverage

India accelerates ‘semiconductor drive’ with Rs 1.64 lakh crore investment plan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 جون 2026
June 29, 2026

PM Modi Advancing National Strength Through Unity, Innovation and Janbhagidari