امریکہ اور ہندوستان مشترکہ قومی اور اقتصادی سلامتی کے مسائل پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے اقتصادی ترقی کے ایجنڈوں کے ایک اہم پہلو کے طور پر، ہم صاف توانائی کی منتقلی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے تئیں پرعزم ہیں، جس میں ہماری آبادی کے لیے اعلیٰ معیار کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، عالمی سطح پر صاف توانائی کی تعیناتی میں تیزی، اور آب و ہوا  سے متعلق عالمی مقاصد کا حصول شامل ہے۔

ان مقاصد کی حمایت میں، امریکہ اور ہندوستان صاف توانائی کی ٹیکنالوجی اور اجزاء کے لیے امریکی اور ہندوستانی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو وسعت دینے اور  افریقہ میں شراکت داری پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ دیگر ممالک میں بہتر تعاون کی بنیاد رکھنے کے لیے دو طرفہ تکنیکی، مالیاتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت   اور فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ کوشش امریکہ اور ہندوستان کے درمیان صاف توانائی میں موجودہ تعاون پر منحصر ہوگی ، جس میں وزیر اعظم مودی کے 2023 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دورے کے دوران شروع کی گئی صاف توانائی پہل ، اور امریکی محکمہ توانائی اور حکومت ہند  کی وزارتوں کی  قیادت میں صاف توانائی کے شعبے میں شراکت داری، امریکی لیبارٹریوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی تکنیکی مدد اور  ہندوستان میں الیکٹرک بسوں کے تیزی سے  چلائے جانے کے لیے   مدد کے لیے قائم کیے گئے نئے مالیاتی پلیٹ فارم شامل ہیں ۔ ایک مشترکہ، بااختیار ، اور جدید ٹیکنالوجی کی صنعتی بنیاد قائم کرنے کے لیے امریکی اور ہندوستانی شراکت داری، جو جدید صاف توانائی کی تیاری کی ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، دنیا کے لیے ایک مضبوط مثال قائم کرتی ہے۔ یہ ہمارے ممالک کو 21ویں صدی میں صاف ستھری اقتصادی ترقی کی قیادت کرنے کی صلاحیت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس شراکت داری کو شروع کرنے کے لیے، امریکہ اور ہندوستان بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (آئی بی آر ڈی) کے ذریعہ ایک بلین  امریکی ڈالر  کے ایک نئے کثیر جہتی مالیات کو کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں جن میں ہندوستان کی گھریلو صاف توانائی کی سپلائی چین کی تعمیر کو متحرک کرنا شامل ہے۔ فنڈنگ ​​کلیدی ٹیکنالوجی کے عمودی حصوں کے لیے سپلائی سائیڈ مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے، جس میں شمسی ، ہوا ، بیٹری، توانائی گرڈ سسٹم، اور اعلیٰ کارکردگی والے ایئر کنڈیشنر اور سیلنگ پنکھے کی سپلائی چین پر توجہ دی جا سکتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، ہم ترجیحی صاف توانائی کی مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں اضافی مالی  وسائل کو متحرک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ سرکاری و نجی مالیاتی آلات کا استعمال کرتے  ہوئے  جدید مالی وسائل متعارف کراتے ہیں تاکہ لچکدار آب و ہوا کے مالیاتی حل کی تیزی سے مانگ کو پورا  کیا جا سکے۔

امریکہ اور ہندوستان کا ارادہ ہے کہ وہ متعلقہ حکومتی ایجنسیوں، سول سوسائٹی، امریکی اور ہندوستانی نجی شعبوں، خیراتی اداروں، اور کثیرجہتی ترقیاتی بینکوں کے ساتھ مل کر صاف توانائی کی قیمت کی زنجیر میں ایسے پائلٹ منصوبوں کے ایک پیکج کی شناخت کریں جو ہماری اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہوں اور شناخت شدہ شعبوں میں سپلائی چین کی توسیع اور تنوع میں مؤثر طور پر مدد فراہم کریں۔ امریکی اور ہندوستانی حکومتیں بھی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر اس نئی شراکت داری کے آغاز اور آخرکار اس کی توسیع کے لیے درج ذیل اقدامات پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں:

صاف توانائی کی سپلائی چین کے مخصوص شعبوں کے لیے مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد سے قریب المدت سرمایہ کاری کے مواقع کی شناخت ، جس میں درج ذیل صاف توانائی کے اجزاء پر ابتدائی  طور پر توجہ  مرکوز کی جائے گی:

سولر ویفرز اور ویفر مینوفیکچرنگ کا سامان اور اگلی نسل کے سولر سیل

ونڈ ٹربائن نیسیل اجزاء

پاور ٹرانسمیشن لائن کے اجزاء بشمول کنڈکٹر، کیبلنگ، ٹرانسفارمر، اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجی

توانائی ذخیرہ کرنے والے اجزاء بشمول بیٹریاں

2- اور 3-وہیل الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) اور صفر اخراج ای-بس اور ٹرک کے اجزاء کے لیے بیٹری پیک

اعلی کارکردگی والے ایئر کنڈیشنر اور چھت کے پنکھے کے اجزاء

مندرجہ بالا سپلائی چین میں مناسب مواقع تلاش کرنے اور پائلٹ پروجیکٹوں کے ابتدائی پیکیج کی حمایت کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرنا، مثالی طور پر افریقہ میں صاف توانائی تک رسائی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے والا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ وقت کے ساتھ اضافی سرمایہ کاری کے منصوبے اور فنانسنگ کے ذرائع تیار کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کوشش شمسی، ہوا، بیٹری اور اہم معدنیات کے شعبوں میں امریکی کوششوں کی حمایت کرے گی۔ یہ ترقی ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کی جانب سے نجی شعبے کی سہولت فراہم کرنے پر مبنی ہوگی تاکہ صاف توانائی کے اجزاء کی تخلیق کے لیے مالی اعانت کے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔ اس طرح کی سرمایہ کاری ہندوستان کے گرین ٹرانزیشن فنڈ کے دائرہ کار میں آسکتی ہے - جو ہندوستان میں قابل تجدید توانائی، اسٹوریج اور ای-موبلٹی میں سرمایہ کاری کی حمایت کرے گی اور مقامی مینوفیکچرنگ کی مانگ کو مضبوط کرے گی۔ اور ہندوستانی پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ مینیجر ایورسورس کیپیٹل کے نئے ڈی ایف سی کی حمایت یافتہ 900 ملین  ڈالر کے فنڈ کے لیے بھی، جو قابل تجدید توانائی، موثر کولنگ اور برقی نقل و حمل جیسی صاف ستھری ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرے گا۔

افریقی شراکت داروں کے ساتھ سہ فریقی تعلقات استوار کرنا جنہوں نے شمسی توانائی اور بیٹری ذخیرہ کرنے کے مواقع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صاف توانائی کی تعیناتی کے سیاسی عزم کا اظہار کیا ہے۔ہندوستان اور امریکہ اعلیٰ صلاحیت والے شمسی توانائی اور ای وی کو وسیع پیمانے پر نافذ کرنے کے مواقع تلاش کریں گے، پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے ضروری شرائط کو سمجھیں گے، پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے تفصیلی شراکت داری اور مالیاتی ماڈل کو سمجھیں گے، اور افریقی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ امریکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور مقامی افریقی مینوفیکچرر کے ساتھ شراکت کو بڑھانے کے لیے پبلک پرائیویٹ تعاون کو آسان بنانے کے لیے ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔ ڈی ایف سی اور یو ایس ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی صحت کی سہولیات کے قریب سولر اور ای وی چارجنگ نیٹ ورک کی تنصیب کے لیے ہندوستان میں قائم بین الاقوامی شمسی اتحاد کے تعاون سے اس کوشش کی قیادت کر رہی ہے۔

ایسی پالیسیوں پر مشاورت کرنے کے لیے ایک دوسرے درمیان  اور صنعت کے ساتھ تعاون قائم  کرنا ، جو مقامی طور پر تیار کی جانے والی صاف ٹیکنالوجی کی مانگ کو یقینی بنائیں۔امریکی بائی پارٹیشن انفراسٹرکچر ایکٹ اور افراط زر میں کمی کا ایکٹ ، تاریخی ایکٹ تھے ، جو صاف توانائی ٹکنالوجی کی بڑے پیمانے پر تعیناتی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے بنائے گئے تھے۔  مزید برآں،  امریکہ کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو صاف توانائی کی فراہمی کی زنجیروں میں مناسب طریقے سے دوبارہ متحرک کیا گیا۔ اسی طرح، ہندوستان کی پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں نے صاف توانائی کی تیاری کے لیے 4.5 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ تاہم، عالمی مارکیٹ کی حرکیات اور کم منافع کی شرح کے پیش نظر ان سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور ان کی حفاظت کے لیے اضافی پالیسیاں اہم ہیں۔ دونوں ممالک مانگ کی غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے اور مناسب ان پٹ مواد، تکنیکی مہارت، مالیات اور دیگر مینوفیکچرنگ اہل کاروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی فریم ورک کو ڈیزائن کرنے کے بارے میں خیالات کے اشتراک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

اس روڈ میپ کا مقصدایک طویل مدتی روڈ میپ کو مطلع کرنے کے لیے  منصوبوں پر ابتدائی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک قلیل مدتی طریقہ کار کے طور پر کام کرنا ہے، جس میں مسلسل  میٹنگوں کے ساتھ ساتھ اس شراکت داری میں اہم کامیابیوں کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس روڈ میپ کا مقصد ملکی یا بین الاقوامی قانون کے تحت حقوق یا ذمہ داریوں کو جنم دینا نہیں ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Female-powered literacy surge in rural India: Government highlights key initiatives and challenges

Media Coverage

Female-powered literacy surge in rural India: Government highlights key initiatives and challenges
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Madhya Pradesh meets Prime Minister
December 10, 2024