نئی دہلی،  5 /جنوری  2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانوی وزیر اعظم جناب بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم جانسن نے یوم جمہوریہ کی آنے والی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونے کے لئے بھارت کی طرف سے انھیں دی گئی دعوت کے لئے اپنے شکریے کا اعادہ کیا، تاہم انھوں نے برطانیہ میں کووڈ-19 کے تبدیل شدہ موجودہ منظرنامے کے سبب اپنی شرکت سے معذوری پر اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے مستقبل قریب میں بھارت کے دورے کے تئیں اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ برطانیہ میں غیر معمولی صورت حال کو سمجھتے ہیں اور انھوں نے وبا کے پھیلاؤ پر تیزی کے ساتھ قابو پائے جانے کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں صورت حال کے معمول پر لوٹنے کے بعد جتنا جلد ممکن ہوسکے وزیر اعظم جانسن کے بھارت دورے کا انتظار رہے گا۔

دونوں لیڈروں نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ باہمی تعاون کا جائزہ لیا، جس میں دنیا کو کووڈ-19 کے ٹیکے دستیاب کرانے کے سلسلے میں باہمی تعاون شامل ہے۔ انھوں نے بریکزٹ کے بعد، کووڈ کے بعد کے منظرنامے میں بھارت – برطانیہ شراکت داری کے امکانات کے تئیں اپنے مشترکہ یقین کا اعادہ کیا اور ان امکانات  کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے ایک جامع لائحۂ عمل کی سمت میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Apple to invest Rs 100 crore in India renewable energy expansion

Media Coverage

Apple to invest Rs 100 crore in India renewable energy expansion
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam highlighting the valour and duty of the Indian Armed Forces
May 08, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, said that the courage and valour of the Indian Armed Forces in protecting the honour and dignity of the nation make every citizen proud. He noted that their spirit of sacrificing everything for Mother India is a source of inspiration for all.

The Prime Minister shared a Sanskrit verse-

“स्वधर्ममपि चावेक्ष्य न विकम्पितुमर्हसि |
धर्म्याद्धि युद्धाच्छ्रेयोऽन्यत्क्षत्रियस्य न विद्यते ||”

The verse conveys that When one becomes aware of one’s duty, there should be no hesitation or fear of any kind in the mind, because the struggle undertaken to protect religion and honour on the altar of justice is the most excellent and most glorious path to self-welfare for a warrior.