اپنی 78ویں یوم آزادی کی تقریر میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایسے متعدد مستقبل پر مبنی اہداف کے ایک سلسلے کا خاکہ پیش کیا جن کا مقصد بھارت کی نمو کی سمت کا تعین، اختراع کو آگے بڑھا نے اور ملک کو مختلف النوع شعبوں میں ایک عالمی قائد بنانے سے  ہے۔

وزیر اعظم کے خطاب کے کلیدی نکات میں درج ذیل باتیں شامل ہیں:

  1. زندگی بسر کرنے کو سہل بنانے کا مشن: وزیر اعظم مودی نے مشن موڈ انداز میں زندگی بسر کرنے کے سلسلے میں اپنی تصوریت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے شہری علاقوں میں منظم تخمینوں اور بنیادی ڈھانچہ اور خدمات میں اصلاحات کے توسط سے زندگی کی عمدگی میں اضافہ لانے پر اظہار خیال کیا۔
  2. نالندہ کے جوش و جذبے کا احیاء : وزیر اعظم نے قدیم نالندہ یونیورسٹی کے جذبے کے احیاء کی خواستگاری کی جس کے توسط سے بھارت کو اعلیٰ پیمانے کی تدریس اور تحقیق کو فروغ دے کر ایک عالمی تعلیمی مرکز کی حیثیت عطاکرنا ہو۔  2024 میں نالندہ یونیورسٹی کا افتتاح اسی مقصد سے عمل میں آیا ہے۔
  3. بھارت میں تیار کیے گئے چپ سیمی کنڈکٹر کی تیاری کا عمل: وزیر اعظم مودی نے سیمی کنڈکٹر کی تیاری میں ایک عالمی قائد کی حیثیت حاصل کرنے کے تئیں بھارت کی عہد بندگی کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد درآمدات پر انحصار کو کم کرنا اور تکنالوجی سے متعلق خود کفالت میں اضافہ لانا ہے۔
  4. اسکل انڈیا: بجٹ 2024 کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھارت کے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ سنگ میل پہل قدمیوں کو اجاگر کیا تاکہ اسے پوری دنیا کا ہنرمندی کا دارالحکومت بنایا جا سکے۔
  5. صنعتی مینوفیکچرنگ کا مرکز: وزیر اعظم مودی نے بھارت کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب میں بدلنے، اس کے وسیع تر وسائل اور ہنرمند افرادی قوت کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں اپنی تصوریت کا خاکہ پیش کیا۔
  6. بھارت میں ڈیزائن کرو، اور دنیا کے لیے ڈیزائن کرو: وزیر اعظم نے اندرونِ ملک دستیاب ڈیزائن کی صلاحیتوں کی ستائش کی اور گذارش کی کہ ایسی مصنوعات تیار کی جائیں جو گھریلو اور بین الاقوامی منڈی کی ضروریات کی تکمیل کر سکیں۔
  7. عالمی گیمنگ منڈی میں قائد: وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کو میڈ ان انڈیا گیمنگ مصنوعات بنانے کے سلسلے میں اپنی مالامال قدیم وراثت اور ادب سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پیشہ  واران کو عالمی گیمنگ منڈی کی قیادت کرنی چاہئے۔نہ صرف کھیل کے ذریعہ بلکہ کھیلوں کی فراہمی کے معاملے میں بھی ایسا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھیلوں کو پوری دنیا میں اپنا امتیاز قائم کرنا چاہئے۔
  8. سبز روزگار اور سبز ہائیڈروجن مشن : وزیر اعظم مودی نے بھارت کے ذریعہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں کی جا رہی کوششوں کے تحت سبز روزگاروں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی توجہ اب سبز نمو اور سبز روزگاروں پر مرکوز ہے جو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ماحولیاتی تحفظ میں بھی اپنا تعاون دیں گے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نے سبز ہائیڈروجن پیداوار کے معاملے میں عالمی قائد بننے کی عہد بندگی کر رکھی ہے اور اس کے تحت اسے ماحولیاتی تحفظ اور قابل احیاء توانائی شعبوں میں ہمہ گیر روزگار مواقع بہم پہنچانے ہیں۔

  1. سوَستھ بھارت مشن: وزیر اعظم نے کہا کہ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بھارت کو لازمی طو رپر سوَستھ بھارت کے  راستے پر مستحکم طریقے سے قدم بڑھانا ہوگا، جس کا آغاز راشٹریہ پوشن ابھیان کے ساتھ ہو چکا ہے۔
  2. ریاستی سطح کی سرمایہ کاری مسابقت: وزیر اعظم نے ریاستی حکومتوں کو تلقین کی کہ وہ ایسی واضح پالیسیاں وضع کریں جن کے ذریعہ سرمایہ کاریاں راغب ہو سکیں ، انہیں اچھی حکمرانی کی یقین دہانی کرنی چاہئے اور قانون و انتظام کی صورتحال اطمینان بخش رہنے کی یقین دہانی کرانی چاہئے۔
  3. بھارتی معیارات جو عالمی امتیازات کے حامل ہوں: وزیر اعظم مودی نے عمدگی کے تئیں اس کی عہد بندگی  کی شناخت کے طور پر بھارت کی خواہش مندی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معیارات کو بین الاقوامی امتیازی نشانات تک پہنچنے کا خواستگار ہونا چاہئے۔
  4. موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہداف: وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نے 2030 تک 500 گیگا واٹ کے بقدر قابل احیاء توانائی صلاحیت حاصل کرنے کا اولوالعزم ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت جی 20 ممالک کی صف میں وہ واحد ملک رہا ہے جس نے پیرس معاہدے کے سلسلے میں اپنے اہداف حاصل کیے ہیں۔
  5. طبی تعلیم کی توسیع : وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ آئندہ پانچ برسوں میں میڈیکل کالجوں میں 75000 نئی نشستوں کی فراہمی کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد ملک کی طبی تعلیم کی صلاحیت میں اضافہ لانا اور حفظانِ صحت پیشہ واران کی فزوں تر طلب کی تکمیل کرنا ہے۔
  6. سیاست میں نوجوانوں کی شراکت داری: وزیر اعظم مودی نے سیاست میں ایک لاکھ کے بقدر نوجوانوں کو لانے کا نعرہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ان لوگوں کو جن کے کنبوں کا سیاست کی تاریخ میں کوئی ذکر نہیں ہے، آگے لایا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس پہل قدمی کا مقصد کنبہ پرستی اور ذات پرستی کی برائیوں کا خاتمہ اور بھارت کی سیاست میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
EPFO's investible corpus more than doubled in 5 years to Rs 24.75 trillion

Media Coverage

EPFO's investible corpus more than doubled in 5 years to Rs 24.75 trillion
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day
December 04, 2024

Greeting the valiant personnel of the Indian Navy on the Navy Day, the Prime Minister, Shri Narendra Modi hailed them for their commitment which ensures the safety, security and prosperity of our nation.

Shri Modi in a post on X wrote:

“On Navy Day, we salute the valiant personnel of the Indian Navy who protect our seas with unmatched courage and dedication. Their commitment ensures the safety, security and prosperity of our nation. We also take great pride in India’s rich maritime history.”