وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہارشی دیانند سرسوتی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے میں بلکہ ہندوستانی ثقافت اور روایت کو تقویت پہنچانے میں بھی بے مثال کردار ادا کیا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ’’سماجی اصلاح کے لیے کی گئیں،ان کی کوششیں ملک کے لوگوں کے لیے تحریک کا باعث بنتی رہیں گی۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مہارشی دیانند سرسوتی جی جنہوں نے اپنی پوری زندگی مادر ِہند کی خدمت کے لیے وقف کر دی ،انہیں ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ثقافت اور روایت کو تقویت پہنچانےکے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔ سماجی اصلاح کے لیے ان کی کوششیں ہم وطنوں کے لیے تحریک کا باعث بنتی رہیں گی۔‘‘
मां भारती की सेवा में आजीवन समर्पित रहे महर्षि दयानंद सरस्वती जी को उनकी जयंती पर आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। उन्होंने शिक्षा को बढ़ावा देने के साथ-साथ भारतीय संस्कृति और परंपरा की समृद्धि के लिए अतुलनीय योगदान दिया। सामाजिक सुधार के उनके प्रयास देशवासियों के लिए प्रेरणापुंज बने…
— Narendra Modi (@narendramodi) February 12, 2026


