وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کچھ دیر پہلے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 16 ویں مشرقی  ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔اس 16 ویں مشرقی ایشیا چو ٹی کانفرنس کی میزبانی ایسٹ ایشیا سمٹ اور آسیان کے صدر کی حیثیت سے  برونائی نے کی تھی۔اس چوٹی کانفرنس میں آسیان کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔اس کے علاوہ  مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا، چین، جاپان، جنوبی کوریا، روس، امریکہ اور ہندوستان شامل ہیں۔  ہندوستان مشرقی  ایشیائی چوٹی کانفرنس کا ایک سرگرم شریک رہا ہے۔ وزیراعظم کی یہ ساتویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت تھی۔

چوٹی کانفرنس میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے،وزیراعظم نے  ہند- بحرالکاہل خطے میں سربراہان مملکت کی قیادت میں  کام کرنے والی مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کی اہمیت کی مزیدتوثیق کی، جس کا مقصد اہم منصوبہ جاتی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملکوں کو ایک ساتھ لانا ہے۔ وزیراعظم نے ویکسین اور طبی سازوسامان کی فراہمی کے ذریعہ کووڈ -19 عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے عالمی وبا کے بعد کی بحالی اور ایک لچک دار عالمی ویلیو چین کو یقینی بنانے کے سلسلے میں آتم نربھر بھارت مہم کے بارے میں بھی گفتگو کی۔انہوں نے معیشت، ماحولیات اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پائیدار طرز زندگی کے درمیان بہتر توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

16 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں  اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ہند-بحرالکاہل، جنوبی بحیرۂ چین،  یو این سی ایل او ایس، دہشت گردی اور کوریائی جزیرہ نما اور میانمار میں صورتحال شامل ہیں۔وزیراعظم نے ہند- بحر الکاہل خطے میں آسیان کی مرکزیت کو مزید واضح کیا اورآسیان آؤٹ لک آن انڈوپیسفک (اے او آئی پی) اور  ہندوستان کے انڈوپیسفک اوشن انیشیٹو (آئی پی او آئی) کے درمیان اتحاد عمل پر بھی روشنی ڈالی۔

مشرق ایشیا چوٹی کانفرنس کے رہنماؤں نے  دماغی صحت، سیاحت کے ذریعہ اقتصادی بحالی کے موضوع پرتین اعلانات کو منظوری دی، جنہیں ہندوستان نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا تھا۔مجموعی طور پر اس کانفرنس میں  وزیراعظم اور مشرقی ا یشیا چوٹی کانفرنس  کے رہنماؤں کے درمیان نتیجہ خیز تبادلہ خیالات دیکھنے میں آیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi's Appeal To Consume Less Edible Oil Sees Impact As Imports Fall 29% In June

Media Coverage

PM Modi's Appeal To Consume Less Edible Oil Sees Impact As Imports Fall 29% In June
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares Sanskrit Subhashitam seeking blessings of Lord Jagannath
July 16, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, shared a Sanskrit Subhashitam, seeking blessings of Lord Jagannath on the sacred occasion of Rath Yatra:

“देवदेव जगन्नाथ सुरासुरनमस्कृत।

पुण्यश्लोकाव्ययानन्त परमात्मन्नमोऽस्तु ते॥"

Shri Modi also expressed the hope that the divine grace of Lord Jagannath would infuse new energy into the lives of all countrymen.

The Prime Minister posted on X:

महाप्रभु जगन्नाथ की रथ यात्रा के पावन अवसर पर मेरी कामना है कि उनका आशीर्वाद हम सभी पर सदैव बना रहे। उनकी दिव्य कृपा से सभी देशवासियों के जीवन में नई ऊर्जा का संचार हो।

देवदेव जगन्नाथ सुरासुरनमस्कृत।

पुण्यश्लोकाव्ययानन्त परमात्मन्नमोऽस्तु ते॥