ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کی وزیر اعظم محترمہ ڈاکٹر ہرینی امرسوریا نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے اس دورے سے ہندوستان -سری لنکا کے تاریخی اور کثیر جہتی تعلقات کو نئی رفتار حاصل ہوگی۔
وزیرِ اعظم نےاس سال اپریل میں سری لنکا کے اپنے سرکاری دورے کو یاد کیا۔انہوں نے صدر انورا کمارا دِسانائیکے کے ساتھ تعاون کے تمام شعبوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی تھی۔
دونوں رہنماؤں نے تعلیم، ٹیکنالوجی، اختراع، ترقی کیلئے مشترکہ تعاون اور ہمارے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات کی۔
بھارت اور سری لنکا کے خصوصی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مشترکہ ترقیاتی سفر میں بھارت کی وابستگی کو دوہرایا۔
وزیرِ اعظم نے صدر دِسانائیکے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کے منتظر ہیں۔
Glad to welcome Prime Minister of Sri Lanka, Ms. Harini Amarasuriya. Our discussions covered a broad range of areas, including education, women's empowerment, innovation, development cooperation and welfare of our fishermen. As close neighbours, our cooperation holds immense… pic.twitter.com/5ARYRVl5Ts
— Narendra Modi (@narendramodi) October 17, 2025


