وزیر اعظم نے دہرادون کے طالب علم انوراگ رمولا کو، اتنی کم عمر میں اس طالب علم کی قومی مفادات سے مربوط موضوعات کی عمیق تفہیم سے متاثر ہوکر مراسلہ ارسال کیا
آئندہ برسوں میں ایک مضبوط اور خوشحال بھارت کی تعمیر میں نوجوان نسل کا تعاون ازحد اہم ثابت ہونے جا رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی نوجوان نسل خصوصاً طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ ان کے ساتھ وقفہ وقفہ سے مکالمات کا اہتمام کرتے ہیں۔ خواہ یہ من کی بات ہو، یا پریکشا پے چرچا ، یا ذاتی گفت  و شنید، وزیر اعظم مودی نے ہمیشہ نوجوانوں کی تشویشات اور جستجو کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ذرائع کے توسط سے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر دہرادون سے تعلق رکھنے والے 11ویں درجہ کے طالب علم انوراگ رمولا کے آرٹ اور خیالات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں جوابی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

انوراگ کے خیالات و نظریات سے متاثر ہوکر وزیر اعظم نے انہیں ایک مراسلہ ارسال کیا، ’’آپ کی نظریاتی بالغ النظری مراسلے میں مستعمل الفاظ سے ظاہر ہوتی ہے اور بھارت کی آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے آپ نے پینٹنگ کا جو موضوع منتخب کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اس نوخیزی کے زمانے سے ہی قومی مفادات سے متعلق موضوعات کی تفہیم کا شعور حاصل ہو گیا ہے اور آپ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر ملک کی ترقی میں اپنے کردار سے واقف ہیں۔‘‘

ایک خود کفیل بھارت کی تعمیر میں تمام اہل وطن کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید تحریر کیا ہے کہ ’’آزادی کے اس امرت کال میں، ملک اجتماعی قوت کے ساتھ سب کا پریاس کے اصول کے سہارے آگے بڑھ رہا ہے۔ آپ کی پیڑھی کا تعاون آئندہ برسوں میں ایک مضبوط اور خوشحال بھارت کی تعمیر میں اہم ثابت ہونے جا رہا ہے۔

انوراگ کے لیے ایک کامیاب مستقبل کی تمنا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ خلاقیت کے ساتھ  زندگی میں آگے بڑھتے رہیں گے اور اپنی اہلیت کے مطابق کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ پینٹنگ نریندر مودی ایپ پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے اور narendramodi.in  کا ویب سائٹ انوراگ کو ترغیب فراہم کر رہے ہیں۔

یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ انوراگ نے اس سے قبل وزیر اعظم کو اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہوئے ایک مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں قومی مفادات سے متعلق معاملات کو اٹھایا گیا تھا۔ انوراگ نے اپنے مراسلے میں تحریر کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم سے ترغیب حاصل کرتے ہیں کہ برعکس حالات میں بھی انسان کو اپنا تحمل نہیں کھونا چاہئے اپنے مقصد کے حصول کے لیے آگے بڑھنے کے لیے سخت محنت اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہئے تاکہ ہر کسی کو اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھا جا سکے۔

نوٹ: انوراگ رمولا کو  آرٹ اور کلچر کے لیے 2021 کا وزیر اعظم کا نیشنل چلڈرنس ایوارڈ بھی دیا گیا ہے .

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official

Media Coverage

Jan Dhan accounts hold Rs 2.75 lakh crore in banks: Official
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses gratitude to the Armed Forces on Armed Forces Flag Day
December 07, 2025

The Prime Minister today conveyed his deepest gratitude to the brave men and women of the Armed Forces on the occasion of Armed Forces Flag Day.

He said that the discipline, resolve and indomitable spirit of the Armed Forces personnel protect the nation and strengthen its people. Their commitment, he noted, stands as a shining example of duty, discipline and devotion to the nation.

The Prime Minister also urged everyone to contribute to the Armed Forces Flag Day Fund in honour of the valour and service of the Armed Forces.

The Prime Minister wrote on X;

“On Armed Forces Flag Day, we express our deepest gratitude to the brave men and women who protect our nation with unwavering courage. Their discipline, resolve and spirit shield our people and strengthen our nation. Their commitment stands as a powerful example of duty, discipline and devotion to our nation. Let us also contribute to the Armed Forces Flag Day fund.”