وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں سائنس سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے  روبوٹکس گیلری، نیچر پارک، ایکواٹک گیلری، اور شارک ٹنل کا  دورہ کیا اور اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا۔

 

وزیراعظم نے  ایکس پر  سلسلہ وار پوسٹ کیا:

’’صبح کا ایک حصہ گجرات سائنس سٹی کا دورہ کرتے ہوئے گزارا۔ شروعات روبوٹکس گیلری سے کی، جہاں پر  روبوٹکس کے بے انتہا امکان کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ  کیسے یہ ٹیکنالوجیز نوجوانوں میں تجسس پیدا کر رہی ہیں۔‘‘

 

’’روبوٹکس گیلری میں ڈی آر ڈی او کے روبوٹس، مائیکرو بوٹس،  ایک زرعی روبوٹ، میڈیکل روبوٹس، خلائی روبوٹ وغیرہ کی نمائش لگائی گئی ہے۔ ان نمائشوں میں حفظان صحت، مینوفیکچرنگ اور روزمرہ کی زندگی میں روبوٹکس کے ذریعے تبدیلی پیدا کرنے کی طاقت واضح طور پر نمایاں ہے۔‘‘

’’روبوٹکس گیلری کے کیفے میں روبوٹس کے ذریعے پیش کی گئی چائے پینے کا بھی موقع ملا۔‘‘

 

’’گجرات سائنس سٹی کے اندر نیچر پارک ایک پرسکون اور دلکش جگہ ہے۔ فطرت کے شائقین اور نباتات کے ماہرین کو اس کا دورہ ضرور کرنا چاہیے۔ یہ پارک نہ صرف حیاتیاتی تنوع کو فروغ دیتا ہے، بلکہ لوگوں کے لیے ایک تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔‘‘

 

’’راہداری میں پیدل چلنے کے پیچیدہ راستے متنوع تجربات پیش کرتے ہیں۔ یہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے بارے میں قیمتی سبق دیتا ہے۔ دیگر پرکشش مقامات جیسے کیکٹس گارڈن، بلاک پلانٹیشن، آکسیجن پارک وغیرہ کو بھی ضرور دیکھیں۔‘‘

 

’’سائنس سٹی میں ایکواٹک گیلری، آبی حیاتیاتی تنوع اور سمندری عجائبات کا بہترین نمونہ ہے۔ یہ ہمارے آبی ماحولیاتی نظام کے نازک لیکن متحرک توازن کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک تعلیمی تجربہ ہے، بلکہ لہروں کے نیچے کی دنیا کے تحفظ اور ان کے دلی احترام کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔‘‘

 

’’شارک ٹنل ایک پرجوش تجربہ پیش کرتا ہےک، جس میں شارک کی مختلف اقسام کی نمائش کی گئی ہے۔ جیسے ہی آپ سرنگ سے گزریں گے، آپ سمندری زندگی کے تنوع پر کافی حیران ہوں گے۔ یہ واقعی دلکش ہے۔‘‘

’’یہ خوبصورت ہے۔‘‘

 

اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیو ورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل بھی موجود تھے۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha

Media Coverage

Gyan Bharatam Portal Houses Over 88,800 Manuscripts, Government Informs Lok Sabha
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister expresses delight as Sarnath is inscribed on the UNESCO World Heritage List
July 25, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed that it is a proud moment for every Indian, sharing his delight that Sarnath in Uttar Pradesh has been inscribed on the UNESCO World Heritage List.

He noted that Sarnath has a close association with Lord Buddha, whose timeless message of wisdom, compassion and harmony inspires the world.

Shri Modi highlighted that this recognition celebrates India’s profound civilisational and spiritual heritage. The Prime Minister observed that it will also inspire more people across the world to come to Sarnath and connect with the ideals of Lord Buddha.

In a post on X, the Prime Minister shared:

 "A proud moment for every Indian!

Delighted that Sarnath in Uttar Pradesh has been inscribed on the UNESCO World Heritage List.

Sarnath has a close association with Lord Buddha, whose timeless message of wisdom, compassion and harmony inspires the world.

This recognition celebrates India’s profound civilisational and spiritual heritage. It will also inspire more people across the world to come to Sarnath and connect with the ideals of Lord Buddha.

@UNESCO"