وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے سارناتھ کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہر ہندوستانی کے لیے باعثِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سارناتھ کا بھگوان بدھ سے گہرا تعلق ہے، جن کا حکمت، ہمدردی اور ہم آہنگی کا لازوال پیغام آج بھی پوری دنیا کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستان کی عظیم تہذیبی اور روحانی وراثت کا اعتراف ہے اور اس سے دنیا بھر کے مزید لوگ سارناتھ آکر بھگوان بدھ کے نظریات اور تعلیمات سے جڑنے کی ترغیب حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا،

’’یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ اتر پردیش کے سارناتھ کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

 سارناتھ کا بھگوان بدھ سے گہرا تعلق ہے، جن کا حکمت، ہمدردی اور ہم آہنگی کا ابدی پیغام پوری دنیا کو متاثر کرتا ہے۔

یہ اعزاز ہندوستان کی عظیم تہذیبی اور روحانی وراثت کا جشن ہے اور اس سے دنیا بھر کے مزید لوگ سارناتھ آکر بھگوان بدھ کے نظریات سے وابستہ ہوں گے۔‘‘

@UNESCO"

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's $13 billion semiconductor mission: Boosting domestic chip manufacturing and design

Media Coverage

India's $13 billion semiconductor mission: Boosting domestic chip manufacturing and design
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،8 اگست 2026
September 08, 2026

Viksit Bharat, Many Engines: Defence, Diplomacy, Growth & Green Power Under PM Modi