وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے اپنے دورے کی جھلکیاں شیئر کیں ۔

انہوں نے بتایا کہ سری گرو بھیرویکیا مندر کا افتتاح کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے سری آدی چنچنگیری مہاسمسٹھانا مٹھ میں کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مقدس مقام ملک کی لازوال روحانی اخلاقیات اور خدمت اور حکمت کی پائیدار روایات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

 

اپنے دورے کے دوران ، وزیر اعظم نے جوالا پیٹھ کا بھی دورہ کیا اور سری کال بھیرو مندر میں پوجا کی ۔

انہوں نے مزید عزت مآب  جگد گرو پرمپوجیہ سری سری سری ڈاکٹر بال گنگادھرناتھ مہاسوامی جی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ وہ روحانیت اور خدمت کے ایک مشعل راہ تھے ، جن کی سماجی تفویض  اختیارات  کی قابل ستائش کوششوں نے دنیا بھر میں بے شمار زندگیوں کو متاثر کیاہے۔

 

ایکس پوسٹوں کی ایک سیریز میں جناب مودی نے کہا ؛

‘‘آج صبح کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے سری آدی چنچنگیری مہاسمسٹھانا مٹھ میں سری گرو بھیرویکیا مندر کا افتتاح کیا گیا ۔

یہ مقدس مقام لازوال روحانی اخلاقیات اور ہماری سرزمین کی خدمت اور حکمت کی پائیدار روایات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ ’’

 

 

 

‘‘سری آدی چنچنگیری مہاسمسٹھانا مٹھ میں ، جوالا پیٹھ کا دورہ کیا اور سری کال بھیرو مندر میں پوجا   کی ۔’’

 

 

 

‘‘ عزت مآب جگد گرو پرمپوجیہ سری سری سری ڈاکٹر بال گنگادھرناتھ مہاسوامی جی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  وہ روحانیت اور خدمت کے ایک مشعل راہ ہیں ، جنہوں نے سماجی تفویض اختیارات  میں قابل ستائش کوششیں کی ہیں ۔  ان کے کام نے دنیا بھر میں بے شمار زندگیوں کو متاثر کیا ہے ’’۔

 

 

 

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI

Media Coverage

India's services exports rise by 12.7 pc in April despite West Asia crisis: RBI
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 مئی 2026
May 30, 2026

Viksit Bharat in Motion: How PM Modi is Building a Self-Reliant Global India”