وزیر اعظم نے ایمس بلاسپور کا دورہ کیا

Published By : Admin | October 5, 2022 | 15:06 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایمس، بلاسپور کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم اسپتال کی عمارت کے  سی-بلاک میں پہنچے۔ اس کے بعد انھوں نے ایمس، بلاسپور کیمپس کے 3ڈی ماڈل کا مظاہرہ دیکھا اور اس کے بعد ادارے کے افتتاح کے موقع پر فیتا کاٹنے کی تقریب میں  پہنچے۔ وزیر اعظم نے اسپتال کے سی ٹی اسکین سینٹر اور ایمرجنسی نیز ٹروما ایریاز کا دورہ کیا۔

ملک بھر میں صحت کی خدمات کو مستحکم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن اور عہد کو ،ایمس، بلاسپور کےقوم کے تئیں وقف کرنے کے ذریعے، ایک بار پھر ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس اسپتال کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے اکتوبر 2017 میں رکھا تھا اور اسے مرکزی شعبے کی اسکیم، پردھان منتری سووستھ سرکشا یوجنا کے تحت قائم کیا جارہا ہے۔

ایمس بلاسپور، 1470 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ایک جدید ترین اسپتال ہے جس میں 18 اسپیشلیٹی اور 17 سپر اسپیشلیٹی کے محکمے، 18 ماڈیولر آپریشن تھیٹر اور 64 آئی سی یو بیڈس کے ساتھ 750 بستر ہیں۔247 ایکڑ پر محیط اس اسپتال میں، 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ڈائی لیسس کی سہولیات سے لیس ہے۔ الٹرا سونو گرافی، سٹی اسکین، ایم آر آئی وغیرہ جیسی جدید تشخیصی مشینیں نیزامرت فارمیسی اور جن اوشدھی کیندر اور 30 بستروں والا آیوش بلاک بھی ہے۔ اسپتال میں ہماچل پردیش کے قبائلی اور ناقابل رسائی قبائلی علاقوں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے، ڈیجیٹل صحت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے نیزکازا، سلونی اور کیلانگ جیسے بلند ہمالیاتی خطوں میں، صحت کیمپوں کے ذریعے ماہر صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اسپتال ہر سال ایم بی بی ایس کورسز کے لیے 100 طلباء اور نرسنگ کورسز کے لیے 60 طلباء کو داخلہ فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر، ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجیندر وشوناتھ ارلیکر، مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے قومی صدر جناب جگت پرکاش نڈا بھی موجود تھے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation

Media Coverage

Vikas Bhi, Virasat Bhi: How JATAN, AI and Digital Archives are revolutionising India’s cultural heritage preservation
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیراعظم نے بھارت چھوڑوتحریک کے بہادر مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا
August 09, 2026

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے تاریخی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو یاد کرتے ہوئے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی بے مثال جرأت اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی قیادت سے حاصل ہونے والی تحریک و رہنمائی کے زیرِ اثر بھارت چھوڑو تحریک کی پُرزور صدا نے آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونک دی اور اس نے ہندوستانی عوام کے اس اٹل عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوآبادیاتی اقتدار کی غلامی سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

تاریخی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے تمام مجاہدینِ آزادی کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی جرأت و بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے باعثِ تحریک رہے گی۔ مہاتما گاندھی جی کی قیادت سے متاثر ہو کر بھارت چھوڑو تحریک کی پُرزور صدا نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں نئی توانائی پیدا کی اور اس نے ہمارے عوام کے اس غیر متزلزل عزم کی عکاسی کی کہ وہ نوآبادیاتی اقتدار کی غلامی سے نجات حاصل کریں گے۔