وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیگرو ایشیبا کے ہمراہ میاگی صوبے کے شہر سینڈائی کا دورہ کیا۔ سینڈائی میں دونوں رہنماؤں نے ٹوکیو الیکٹران میاگی لمیٹڈ (ٹی ای ایل میاگی) کا دورہ کیا، جو سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں جاپان کی ایک نمایاں کمپنی ہے۔ وزیر اعظم ہند کو ٹی ای ایل کے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں کردار، اس کی جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور بھارت کے ساتھ جاری و مجوزہ تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ فیکٹری کے اس دورے نے دونوں رہنماؤں کو سیمی کنڈکٹر سپلائی چین، فیبریکیشن اور ٹیسٹنگ کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے مواقع کا عملی فہم فراہم کیا۔
سینڈائی کے اس دورے نے بھارت کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم اور جاپان کی جدید سیمی کنڈکٹر آلات و ٹیکنالوجی کی مہارت کے درمیان تکمیلیت کو اجاگر کیا۔ دونوں فریقوں نے اس شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس کی بنیاد جاپان-بھارت سیمی کنڈکٹر سپلائی چین پارٹنرشپ پر دستخط شدہ مفاہمت نامے کے ساتھ ساتھ بھارت-جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری اور اقتصادی سلامتی ڈائیلاگ کے تحت جاری شراکت داری پر ہے۔
وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم ایشیبا کا یہ مشترکہ دورہ بھارت اور جاپان کے مشترکہ ویژن کو بھی نمایاں کرتا ہے، جس کا مقصد مضبوط، پائیدار اور قابلِ اعتماد سیمی کنڈکٹر سپلائی چین تیار کرنا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس دورے میں ان کا ساتھ دینے پر وزیر اعظم ایشیبا کا شکریہ ادا کیا اور اس اسٹریٹجک شعبے میں جاپان کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے بھارت کی آمادگی کو دہرایا۔
وزیر اعظم ایشیبا نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں سینڈائی میں ظہرانے کی میزبانی کی۔ اس موقع پر میاگی صوبے کے گورنر سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
PM Ishiba and I visited the Tokyo Electron Factory. We went to the Training Room, Production Innovation Lab and interacted with top officials of the company. The semiconductor sector is a key area for India-Japan cooperation.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 30, 2025
In the last few years, India has made many strides in… pic.twitter.com/6Fmv0s7gUo
石破首相と東京エレクトロンの工場を訪問しました。研修室や生産イノベーションラボを視察し、同社の幹部とも意見交換を行いました。半導体は印日協力の重要な分野です。… pic.twitter.com/fzphNh9dJq
— Narendra Modi (@narendramodi) August 30, 2025


