وزیراعظم مغربی بنگال میں 7800 کروڑ سے زیادہ لاگت والے قومی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے
وزیراعظم کولکتہ میں قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے
وزیراعظم مغربی بنگال میں 2550 کروڑ روپے سے زیادہ کے ،گندے پانی کی نکاسی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے
وزیراعظم ہاوڑہ سے نیو جلپائی گڑی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے
وزیراعظم ریلوے کے کثیررخی قومی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے ۔وہ نیوجلپائی گڑی ریلوے اسٹیشن کی تجدید کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
وزیراعظم ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی-پانی او ر صفائی ستھرائی سے متعلق قومی ادارے کا افتتاح کریں گے
ڈھانچے کے کثی رخی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر تقریباً 12.25 پر وزیراعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی  30 دسمبر 2022 کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریباً سوا گیارہ بجے وہ ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے جہاں وہ ہاوڑہ سے   نیو جلپائی گڑی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔ وہ   کولکتہ میٹرو کی پرپل لائن  کا جوکا سے تراتالا تک راستے کا افتتاح کریں گے ۔ وہ مختلف  ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ دوپہر 12 بجے وزیراعظم آئی این ایس  نیتا جی سبھاش  پہنچ کر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی –پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم –نواس ) کاافتتاح کریں گے۔ وہ  صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے تحت مغربی بنگال کے لئےگندے پانی کی نکاسی سےمتعلق بنیادی ڈھانچے کے کثی رخی پروجیکٹ  کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ دوپہر تقریباً 12.25 پر وزیراعظم قومی گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں  گے۔

وزیراعظم ،آئی این ایس نیتا جی سبھاش پر

ملک میں معاون وفاقیت کو فروغ دینے کے ایک اور قدم کے طو رپر وزیراعظم کولکتہ میں 30 دسمبر 2022 کو قومی گنگا کونسل این جی سی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر مرکزی وزرا شرکت کریں گے  جو  کونسل کے ارکان اور اتراکھنڈ ،اترپردیش، بہار ،جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلی ہیں۔ قومی گنگا کونسل کو دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں آلودگی کی روک تھام اور اس کو تازہ کرنے کی مجموعی  ذمہ داری  اور نگرانی سونپی گئی ہے۔ 

وزیراعظم ، گندے پانی  کے بنیادی ڈھانچے کے 7 پروجیکٹو ں(گندے پانی  کو صاف کرنے کے 20 پلانٹس اور 612 کلو میٹر طویل نیٹ ورک) کا افتتاح کریں گے جو 990 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) کے تحت تیار کئےجائیں گے۔  ا ن پروجیکٹوں سے نبادوہپ، کچراپرا، ہلیشر، بدگے بدگے ، بارکپور، چندن نگر،بنس بیرہا، اترپارہ کوتونگ، بیدیہ باتی، بھدریشور، نیہاتی،  گرویلیا،  تیتاگڑھ، اور پانی ہاٹی  کےبلدیاتی علاقوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی  کو صاف کرنے کی   200ایم ایل ڈی سےزیادہ  صلاحیت  بڑھ جائے گی۔

 وزیراعظم  گندے پانی کو صاف کرنے کے بنیادی ڈھانچے سےمتعلق 5 پروجیکٹوں  کا سنگ بنیاد رکھیں گے(گندے پانی  کو صاف کرنے کے 8 پلانٹس اور 80 کلو میٹر نیٹ ورک ) یہ پروجیکٹ 1585 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے صاف ستھری گنگا کے  قومی مشن این ایم سی جی کے تحت تیار کئے جائیں گے۔ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال میں گندے پانی  کو صاف کرنے کی   190 ایم ایل ڈی سےزیادہ  نئی ایس ٹی پی صلاحیت  بڑھ جائے گی۔ان پروجیکٹوں سے شمالی بارک پور، ہگلی-چنسرا، کولکتہ کےایم سی علاقہ –گارڈن ریچ اور آدی گنگا(ٹولی نالہ) اور مہیش تالا قصبے کوفائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم شیاما پرساد مکھرجی- پانی اور صفائی ستھرائی کے قومی ادارے (ڈی ایس پی ایم- نواس) کا افتتاح کریں گے جو ،جوکا،ڈائمنڈ ہاربر روڈ، کولکتہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی تخمینہ سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس ادارے سے ملک میں پانی  اور صفائی ستھرائی (واش) کے لئے ایک اعلی ادارے کے طو رپر خدمات انجام دے گا جو مرکزی، ریاستی، اور مقامی  حکمرانی کے لئےاطلاع اور جانکاری فراہم کرنے کا مرکز ہوگا۔

وزیراعظم ،ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پر

وزیراعظم ہاوڑہ ریلوےاسٹیشن پر ہاوڑہ سے نیوجلپائی گڑی کو ملانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ انتہائی جدید  نیم تیز رفتار یہ ٹرین مسافروں کے لئےجدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ یہ ٹرین آتے اورجاتے ہوئے  مالدہ ٹاؤن، برسوئی، کاسی گنج اسٹیشنوں پر رکے گی۔

وزیراعظم  جوکا-ایسپلینیڈ  میٹرو پروجیکٹ (پرپل لائن)  کی جوکا تراتالا پٹی راستے کا افتتاح کریں گے۔  650 کلو میٹر طویل اس لائن پر  6 اسٹیشن جوکا، ٹھاکر پکر ،سیکھر بازار، بیہالا چورستہ، بیہالا بازار اور تراتالا ہیں ۔ یہ لائن 2475 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے ۔ سرسنا ،ڈاک گھر، ماچی پاڑہ، اور جنوبی چوبیس پرگنہ  جیسے کولکتہ شہر کے جنوبی علاقوں کے شہروں کو  اس پروجیکٹ کے افتتاح سے   فائدہ پہنچے گا۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم ملک کے نام چار ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے ۔ ان میں بوئنچی-شکتی گڑھ کی تیسری لائن ، جسے 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، دانکنی –چندن پور کا چار لائن   پروجیکٹ، جسے 565 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، نم تیتہ –نیوفرکاڈبل لائن، جسے 254 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور امباری فلاکاٹا –نیو مایا نگری-گومانی  ہاٹ دوہرا کرنے کا پروجیکٹ جسے 1080 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نیو جلپائی گڑی ریلوے اسٹیشن کی  تجدید کے کا م کا بھی سنگ بنیاد رکھےگے جسے 335 کروڑروپے  سے زیادہ کی لاگت سےتیار کیا جائے گا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In

Media Coverage

From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister pays homage to Dr. Syama Prasad Mookerjee on his Balidan Diwas, shares Sanskrit Subhashitam
June 23, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, paid homage to Dr. Syama Prasad Mookerjee on his Balidan Diwas and remembered his immense contribution to nation-building.

The Prime Minister described Dr. Mookerjee as a distinguished patriot, scholar and statesman who dedicated his life to India’s development. Shri Modi said that Dr. Mookerjee’s unwavering conviction, courage in public life and commitment to national interest continue to inspire generations. He noted that Dr. Mookerjee’s sacrifice remains etched in the collective memory of the nation.

Paying respectful tributes to Dr. Mookerjee, the Prime Minister said that he dedicated his entire life to the selfless service of the nation and society. Shri Modi added that Dr. Mookerjee’s profound thoughts and ideals will continue to inspire every generation of the country to serve the motherland.

On the occasion, the Prime Minister also shared a Sanskrit Subhashitam:

“न कर्मणा न प्रजया धनेन त्यागेनैके अमृतत्वमानशुः।

परेण नाकं निहितं गुहायां विभ्राजते यद्यतयो विशन्ति॥”

The Subhashitam highlights that immortality is attained not through deeds, wealth, or lineage but through sacrifice and complete dedication to noble ideals. Those noble souls who renounce their personal interests for the sake of the nation, society and truth become immortal in the hearts of the people, transcending the limits of time.

The Prime Minister wrote on X;

“On his Balidan Diwas, I pay homage to Dr. Syama Prasad Mookerjee, a distinguished patriot, scholar and statesman who dedicated his life to India’s development. His unwavering conviction, courage in public life and commitment to national interest continue to inspire generations. Dr. Mookerjee’s sacrifice remains etched in our collective memory. We reaffirm our commitment to building a strong and developed India, guided by the values he cherished and served till his last breath.”

“निःस्वार्थ भाव से राष्ट्र और समाज की सेवा में आजीवन समर्पित रहे देश की महान विभूति डॉ. श्यामा प्रसाद मुखर्जी जी को उनके बलिदान दिवस पर आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। उनके प्रखर विचार और आदर्श देश की हर पीढ़ी को मातृभूमि की सेवा के लिए प्रेरित करते रहेंगे।

न कर्मणा न प्रजया धनेन त्यागेनैके अमृतत्वमानशुः।

परेण नाकं निहितं गुहायां विभ्राजते यद्यतयो विशन्ति॥”