وزیر اعظم دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کا افتتاح کریں گے
اس کوریڈور کے افتتاح سےدہلی اور دہرادون کے درمیان سفر کاوقت 6 گھنٹے سے گھٹ کر تقریباً2.5 گھنٹے ہونے کا امکان
کوریڈور کوانسانوں اور جانوروں کے تصادم کو نمایاں طور پر کم کرنے کی متعدد خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے
پروجیکٹ میں12 کلومیٹر طویل وائلڈ لائف ایلیویٹڈ کوریڈور شامل ہے جو ایشیا میں سب سے طویل راہداریوں میں سے ایک ہے
وزیر اعظم وائلڈ لائف کوریڈور کا بھی دورہ کریں گے اور جائزہ لیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی14 اپریل 2026 کو اتراکھنڈ اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے ۔   وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کے ایلیویٹڈ سیکشن پر وائلڈ لائف کوریڈور کا جائزہ لینے کے لیے صبح تقریباً11:15 بجے اتر پردیش کے سہارن پور کا دورہ کریں گے۔  صبح تقریباً11:40 بجے ، وزیر اعظم دہرادون کے قریب جے ماں دات کالی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔  اس کے بعد تقریباً12:30 بجے  وزیر اعظم دہرادون میں عوامی اجتماع میں دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

درمیانی رسائی سے محفوظ213 کلومیٹر طویل چھ لین والی دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری 12,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔  یہ کوریڈور دہلی ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ ریاستوں سے گزرتا ہے  اور اس سے دہلی اور دہرادون کے درمیان سفر کا وقت  موجودہ چھ گھنٹے سے گھٹ کر تقریباً ڈھائی گھنٹے ہو جائے گا ۔

پروجیکٹ کے  تکمیل میں 10 انٹرچینج ، تین ریلوے اوور برج (آر او بی) ، چار بڑے پل اور 12 سڑک کے کنارے سہولیات کی تعمیر بھی شامل ہے۔  کوریڈور ایک ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (اے ٹی ایم ایس) سے لیس ہے جس سے مسافروں کو محفوظ اور زیادہ موثر سفر کا تجربہ فراہم ہوسکے گا۔

خطے میں ماحولیات کے تئیں حساسیت، بھرپور حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کو مدنظر رکھتے ہوئے  کوریڈور کو متعدد خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد انسان اور جانوروں کے تصادم  کے واقعات کو نمایاں طور پر کم کرنا ہے۔  جنگلی جانوروں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے واسطے اس پروجیکٹ میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کئی مخصوص خصوصیات شامل ہیں۔  ان میں12 کلومیٹر طویل وائلڈ لائف ایلیویٹڈ کوریڈور شامل ہے، جو ایشیا میں سب سے طویل ایلیویٹڈ  راہداریوں میں سے ایک ہے۔  اس راہداری میں جانوروں کے آٹھ پاس ، 200 میٹر کے دو ہاتھی انڈر پاس اور دات کالی مندر کے قریب370 میٹر لمبی سرنگ بھی شامل ہے۔

دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری بڑے سیاحتی اور اقتصادی مراکز کے درمیان رابطے کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں تجارت اور ترقی کے نئے راستے کھول کر علاقائی اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔  یہ پروجیکٹ جدید ترین بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جس میں ماحولیاتی پائیداری اور شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی کے ساتھ تیز رفتار رابطے کو مربوط کیا گیا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security

Media Coverage

India-New Zealand elevate ties to strategic partnership; Scripts 2030 roadmap, $20bn investment & Indo-Pacific security
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the passing of Father Amir of State of Qatar HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
July 12, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has expressed deep grief over the passing of the Father Amir of the State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani.

The Prime Minister described him as a visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity. Shri Modi also remembered him as a true friend whom he had the honour of meeting during his visit to Qatar in February 2024.

The Prime Minister conveyed his sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the entire royal family and the people of Qatar.

The Prime Minister wrote on X;

“We deeply mourn the passing of Father Amir of State of Qatar, HH Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. A visionary leader who led Qatar to great levels of development and prosperity, we remember him also as a true friend whom I had the honour of meeting during my last visit to Qatar in February 2024. I convey my sincere condolences to the Amir of Qatar, HH Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani and the entire royal family and people of Qatar. May the departed soul rest in eternal peace.

@TamimBinHamad”